data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی( رپورٹ:منیر عقیل انصاری) ٹاﺅن میو نسپل کارپوریشن لانڈھی کے چیئرمین عبدالجمیل خان کا جسارت کے دفتر کا تفصیلی دورہ کیا ہے۔

جسارت کے دورے کے موقعے پر عبدالجمیل خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جسارت سے بطور قاری میرا پرانا رشتہ ہے اور روزنامہ جسارت کا معیار ، خبروں کا چناؤ، ادارتی انتخاب کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ جسارت اپنی روایت کے مطابق آج بھی حق اور سچ کی آواز ہے اور عام آدمی کی آواز اقتدار کے ایوانوں تک پہنچاتا ہے۔

لانڈھی ٹاﺅن کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ جسارت کی خصوصیات میں شامل ہے کہ یہاں سے ہو کر گزرنے والے صحافیوں نے بڑے اداروں میں بہترین مقام حاصل کیا ہے، روزنامہ جسارت کراچی سمیت پاکستان کے دیگر شہروں سے شائع ہونے والا ایک مشہور روزنامہ ہے۔ جسارت کی اشاعت 1970ءمیں شروع ہوئی تھی اور آج جسارت نے ترقی کے منازل طے کرتے ہوئے جسارت ڈیجیٹل کا آغاز کردیا ہے یہ صحافتی میدان میں خوش آئندہ ہے اس سے نوجوانوں میں سیکھنے کے موقعے سامنے آئے گے۔ مجھے امید ہے کہ صحافتی میدان میں جسارت مزید ترقی کی منازل طے کرے گا اور مظلوموں کی آواز بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ان چند صحافتی اداروں میں جسارت سر فہرست ہے جنہوں نے زرد صحافت کا قلع قمع کیا ہے۔

عبدالجمیل خان کا کہنا تھا کہ میں آزادی صحافت پر یقین رکھتا ہوں اور آج فلسطینی عوام پر جس طرح کی اسرائیلی جارحیت جاری ہے اس حوالے سے جسارت اور اس کے ڈیجیٹل میڈیا نے جس طرح فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کو دنیا کے سامنے عیاں کیا ہے وہ قابل ستائش عمل ہے۔

روزنامہ جسارت کراچی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سید طاہر اکبر نے ٹاﺅن چیئرمین کو جسارت ڈیجیٹل اسٹوڈیو، روزنامہ جسارت کراچی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا اور جسارت کے کارکنان کا تعارف پیش کیا۔اس موقعے پر روزنامہ جسارت کراچی کے چیف ایڈیٹر شاہنواز فاروقی، چیف آپریٹنگ آفیسر سید طاہر اکبر، ویب ایڈیٹر نذیر الحسن، نیوز ایڈیٹر توصیف جاوید، چیف رپورٹر قاضی جاوید باسط، ڈپٹی چیف واجد حسین انصاری، سینئر رپورٹرزمنیر عقیل انصاری، محمد علی فاروق، نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کراچی اور معروف لیبر لیڈر محمد قاسم جمال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: روزنامہ جسارت کراچی عبدالجمیل خان جسارت کے کیا ہے

پڑھیں:

جنوبی افریقہ کی ٹیم کو دورہ پاکستان میں وی وی آئی پی سکیورٹی دینے کا فیصلہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور(اسپورٹس ڈیسک ) وفاقی حکومت نے جنوبی افریقا ٹیم کے دورہ پاکستان کو وی وی آئی پی سکیورٹی اسٹیٹس دے دیا ۔وزارت داخلہ کی جانب سے اس ضمن میں وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ، پنجاب ہوم ڈپارٹمنٹ، پنجاب رینجرز اور لاہور و راولپنڈی پولیس کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ۔ وزیراعظم نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر جنوبی افریقا کی ٹیم کے دورے کو وی وی آئی پی سکیورٹی دینے کی منظوری دی ہے۔

اسپورٹس ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین