data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انڈس اسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے بانی و صدر پروفیسر ڈاکٹر عبدالباری خان نے کہا ہے کہ جب اہلِ خیر، درمند افراد اور تاجر برادری مل کر خدمت کرتے ہیں تو معاشرے کے محروم طبقات کے لیے آسانیاں پیدا ہوتی ہیں۔ وہ کورنگی میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں کراچی پریس کلب کے عہدیداران، انجمن تاجران سندھ کے وفود اور کارپوریٹ سیکٹر کے نمائندے شریک تھے۔ انہوں نے بتایا کہ 2007 میں انڈس اسپتال کے قیام کے بعد آج ملک بھر میں13 اسپتال اور 100 سے زائد ہیلتھ یونٹس کام کر رہے ہیں، جہاں ہر سال لاکھوں مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے۔ حالیہ سیلاب متاثرین کے لیے بھی 400 میڈیکل کیمپس لگائے گئے جن میں 55 ہزار افراد کو طبی سہولت دی گئی۔

 

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی نے شفافیت میں اعلیٰ رینکنگ حاصل کر لی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(بزنس رپورٹر)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(اوجی ڈی سی ایل)نے ای اینڈ پی سیکٹر میں پہلا نمبر پر اور پاکستان کی 69 بڑی لسٹڈ کمپنیوں میں مجموعی طور پر تیسرا نمبر حاصل کر لیا۔یہ اعزاز ٹرانسپیرنسی ان کارپوریٹ رپورٹنگ(ٹی آر اے سی) 2024 اسیسمنٹ کے تحت ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی جانب سے دیا گیا ہے جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ او جی ڈی سی کارپوریٹ شفافیت، انکشاف کی دیانتداری اور اخلاقی حکمرانی کے محاذ پر سب سے آگے ہے۔چیئرمین آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ظفر مسعود کے مطابق ہم اعلی ترین معیار کی احتسابی روایت قائم رکھنے اور سٹیک ہولڈرز کے طویل مدتی اعتماد کو پروان چڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

کامرس رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کے رہنمائوں کا رئیس علی محمد نظامانی کی وفات پر اظہار تعزیت
  • نارتھ کراچی، خوفناک آتشزدگی، 20 سے زاید جھگیاں خاکستر
  • سردار عبدالرحیم اسپتال میں زیر علاج، دعاؤں کی اپیل
  • بجلی کے بل میں ٹیکس کی وصولی سی ای او ملیر کنٹونمنٹ عدالت طلب
  • امریکا: پاکستانی نوجوان کو ڈاکٹر آف پولیٹیکل لیڈرشپ کی ڈگری تفویض
  • نبی مکرم ؐ کی آمد کا مقصد’اللہ کے دین کا نفاذ تھا، اسما عالم
  • ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میںمضبوطی
  • آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی نے شفافیت میں اعلیٰ رینکنگ حاصل کر لی
  • کراچی: گلستانِ جوہر میں 50 لاکھ کی ڈکیتی، شہریوں میں خوف و ہراس