سرگودھا کارڈیالوجی سینٹر نے ایک سال میں کام شروع کردیا، لگتا ہے جنات بنا گئے: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
تصویر، جیو نیوز گریب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاست خدمت کا دوسرا نام ہے، سرگودھا کارڈیالوجی سینٹر نے ایک سال میں کام شروع کردیا، لگتا ہے جنات بنا گئے۔
مری میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سیاست مشکل سفر اور کٹھن راستوں کا نام ہے، کم عرصے میں نواز شریف کارڈیالوجی سینٹر تعمیر کیا، مری میرا گھر ہے، بچپن سے یہاں آرہی ہوں، اہلیان مری نواز شریف کے چاہنے والے ہیں، مری کے ساتھ رشتہ لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ آج نواز شریف کارڈیالوجی سینٹر نے کام شروع کردیا ہے، پانچ لوگوں کی انجیو گرافی ہوئی ہے، میں ان سے مل کر آئی ہوں، 1930 کے بعد پہلی بار ساملی اسپتال کی اپ گریڈیشن ہوئی ہے، چند دنوں میں کارڈیک سرجری بھی شروع کردیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ ڈسٹرکٹ مری تھا لیکن کام کرنے والے افسران پنڈی کے تھے، مری ڈسٹرکٹ بن گیا تھا مگر اسے پنڈی سے چلایا جاتا تھا، مری کا پولیس، ہیلتھ، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اب الگ ہے، مری کے اسکولوں کی اپ گریڈیشن ہو رہی ہے، مری میں پانی کا بہت بڑا پروجیکٹ لے کر آرہے ہیں، مری کی سینیٹیشن کے لیے بہترین اسکیم لے کر آرہے ہیں، مری کے لیے ٹورازم فورس بنادی ہے، مری دنیا کا بہترین سیاحتی مقام ہوگا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مانگنے والا سلسلہ اب بند ہوجانا چاہیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مری ایکسپریس وے بنائی جہاں سے لاکھوں لوگ جاتے ہیں، مری کے لیے ستھرا پنجاب گلی محلے کی صفائی کر رہا ہے، خیبرپختونخوا سے مری میں داخل ہوتے ہی واضح فرق نظر آتا ہے، مری کارڈیک سینٹر سے گلیات کے لوگ بھی مستفید ہوں گے، بھوربن میں بھی جدید سہولتوں سے آراستہ اسپتال بنائیں گے، انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ساملی اسپتال کے لیے 3 بسیں چلائیں، مری کے لیے 15 بسوں کا آرڈر کردیا ہے، طلبا، بزرگوں، خواتین کے لیے گرین لائن بس مفت ہوگی، مری کے لیے ٹرین چلائیں گے، سیاحوں کو اپنی گاڑیوں میں نہیں آنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ خالی اعلانات کرنا بہت آسان ہے، بہت لوگوں نے خالی اعلانات کیے، جھوٹے وعدے کئے، ہم نے وعدے بھی نبھائے جو کیے نہیں تھے، کوٹلی ستیاں میں 100 بیڈ پر مشتمل اسپتال بننے جارہا ہے، بھوربن میں بھی جدید سہولتوں سے آراستہ اسپتال بنائیں گے، مری میں کلینک آن وہیل بھی کام کررہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کارڈیالوجی سینٹر مری کے لیے مریم نواز نے کہا
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔
I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
Ansa Awais Content Writer