گندم،سیلاب پر سیاست کرینگے تو جواب ملے گا،مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
پی پی پی ترجمانوں نے بلاجواز تنقید کی تو جواب سننے کا حوصلہ بھی رکھیں، سینئر وزیر پنجاب
ریکارڈ گواہ ہے سیلاب اور گندم پر سیاست پیپلز پارٹی کے ترجمانوں نے شروع کی،تنقید کا جواب
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے دوست سیلاب کی شدت اور پنجاب کے سب سے بڑے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن سے اچھی طرح آگاہ ہیں لیکن جب ترجمان گندم اور سیلاب پر سیاست کریں گے تو جواب بھی ملے گا۔پنجاب کی سینیٔر وزیر مریم اورنگزیب نے پی پی پی کے رہنماؤں کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی پی ترجمان گندم اور سیلاب پر سیاست کریں گی تو جواب بھی ملے گا، پی پی پی ترجمانوں نے بلاجواز تنقید کی تو جواب سننے کا حوصلہ بھی رکھیں۔انہوں نے کہا کہ گندم اور سیلاب پر بلاجواز سیاسی بیان بازی کی ہے تو جواب بھی سننا پڑے گا، ریکارڈ گواہ ہے کہ سیلاب اور گندم پر سیاست پی پی پی کے ترجمانوں نے شروع کی، مسلم لیگ (ن) کے کسی ترجمان نے کبھی کسی صوبے کی ترقی پر سیاسی بیان بازی نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ رائے دینے میں ، نشان دہی کرنے میں اور سیلاب زدگان اورتاریخ کے بدترین سیلاب کی صورتحال پر سیاست کرنے میں فرق ہوتا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز کا مینڈیٹ ہے کہ وہ پنجاب کے عوام کی آواز بنیں، ان کے حق کا دفاع کریں، پنجاب کے عوام کا دفاع مریم نواز کا فرض اور حق ہے۔پنجاب کی سینئر وزیر نے کہا کہ پی پی پی چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی سیلاب سے نمٹنے اور متاثرین کی مدد پر تعریف کی، ایک ٹیم بن کر تباہ کن تاریخی سیلاب میں کام کیا، پی پی پی کے دوست سیلاب کی شدت اور پنجاب کے سب سے بڑے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن سے اچھی طرح آگاہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چیٔرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کاوشوں کا اعتراف کی لیکن پی پی پی کے ترجمانوں کو بلاول بھٹو کی مریم نواز کی تعریف ہضم نہیں ہوئی اور اگلے دن بلا جواز تنقید شروع کر دی۔انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب جہاں گئے، پنجاب کی انتظامیہ نے انہیں سیلاب متاثرین کی مدد سے آگاہ کیا، صوبوں کی ایک دوسرے پر بلاجواز تنقید پاکستان کے مفاد میں نہیں جسے پیپلز پارٹی کو سمجھنا ہو گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب پی پی پی کے اور سیلاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی پنجاب کے پر سیاست سیلاب پر تو جواب
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔