data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت خواتین ٹرسٹ کے تحت کراچی میں سیلاب متاثرین کے لیے 600 خاندانوں کے لئے ایک پیکنگ ڈرائیو کا اہتمام کیا گیا۔ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی فوری مدد کے الخدمت ٹرسٹ کے تمام ریجنزنے فوری امدادی سرگرمیاں شروع کردی تھیں اور مستحقین تک سامان پہنچانے کا کام جاری ہے۔ الخدمت ٹرسٹ کی چیئرپرسن نویدہ انیس نے بتایا کہ الخدمت خواتین ٹرسٹ جب بھی پاکستان میں ناگہانی آفات آئی ہیں الخدمت ٹرسٹ نے فوری طور پر خواتین اور بچوں کی ضروریات کے پیش نظر تمام و اشیاء مہیا کی ہیں جن کی انہیں ضرورت ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ خواتین ہی خواتین کی ضروریات کو بہتر سمجھ سکتی ہیں اس ل ہماری ہائی جین کٹ جو ہم خصوصاً خواتین کے لیے تیار کرتے ہیں اس کی تقسیم کے حوالے سے ہمیں بارہا مرتبہ یہ ڈرائیو کرنا پڑتی ہیں کیونکہ اس کی وہاں بہت ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ راشن، کپڑے، چٹائیاں، گھریلو برتن اور ضروریات زندگی کا سامان بھی بھیجا جارہا ہے۔ الخدمت ٹرسٹ کی طرف سے جہاں دیگر شہروں میں ہمارے ریجنز نے امدادی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، کراچی ہیڈ آفس کی طرف سے تین عدد کنٹینرز امدادی سامان کے روانہ کئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر اسکولوں، کالجوں اور دیگر فیملیز نے بھرپور شرکت کی اور اس پیکنگ ڈرائیو کو کامیاب کیا۔ اس موقع پر وائس چیئرپرسن شہناز اقبال، جنرل سیکریٹری شیریں ارشد، جنرل منیجر آپریشن زرافشاں فرحین، عائشہ سعد، روبینہ شکیل، شازیہ شاہد، شاہدہ ریاض اور دیگر ٹرسٹ کی ذمہ داران بھی موجود تھیں۔ زرافشاں فرحین نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں اہل وطن کی خدمت کرنا الخدمت کا طرہ امتیاز ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ اہل خیر الخدمت خواتین ٹرسٹ کا ساتھ دیں اور اپنے متاثرہ بھائیوں کی مدد کیلئے آگے آئیں۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: الخدمت خواتین ٹرسٹ الخدمت ٹرسٹ

پڑھیں:

لاہور؛ عامل کے جادو کا اثر، شہری 60 لاکھ مالیت کے زیورات خود اٹھا کر دے آیا

لاہور:

شاد باغ میں عامل نے شہری عبداللہ پر جادو کرکے 60 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ لیے۔

پولیس کے مطابق جادوگر عامل نے شہری عبداللہ کو ہپنوٹائز کیا اور گھر پر واردات کرکے فرار ہوگئے، متاثرہ شہری نے 60 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات خود ہی عامل کو دے دیے۔

پولیس نے متاثرہ شہری عبداللہ کی مدعیت میں نامعلوم عامل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق عامل نے مجھے چینی کھلائی اور کچھ کلمات دہرائے پھر مجھے کچھ سمجھ نہیں آئی، عامل نے میرے گھر سے زیورات لیے اور لیکر فرار ہوگیا۔

متاثرہ شہری خود ہی عامل کو سامان دیکر موٹر سائیکل پر چھوڑ کر آیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں واٹرسپلائی کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں
  • مظفرگڑھ: خواتین ٹیچرز سے مبینہ زیادتی، متاثرہ خاتون کو مقدمہ واپس لینے کی دھمکیاں
  • پاکستان کے مستقبل کو خطرات! نئی رپورٹ میں سنگین موسمی بحرانوں کی پیشگوئی
  • تیز رفتار گاڑی کی ٹکرسے اسکوٹی چلانے والی 2 خواتین پل سے نیچے گرگئیں
  • حیدرآباد: دو محنت کش خواتین سبزی منڈی میں ٹماٹرپیک کرنے میں مصروف ہیں
  • پنجاب میں سیلاب اور اسموگ سے متاثرہ معصوم بچی عائشہ کی کہانی
  • پنجاب: سیلاب سے نقصانات کی تحقیقات کیلیے پارلیمانی کمیٹی قائم
  • الٹرا پروسیسڈ غذاؤں سےخواتین میں آنت کے کینسر کے خطرات
  • لاہور؛ عامل کے جادو کا اثر، شہری 60 لاکھ مالیت کے زیورات خود اٹھا کر دے آیا
  • بدین : باراتیوں سے بھری سوزوکی کو حادثہ 2بچوں سمیت16زخمی