کراچی:

اورنگی ٹاؤن کی رہائشی 20 سالہ یسریٰ کو مبینہ اغوا کے ڈیڑھ سال بعد بازیاب کرالیا گیا۔ 

صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ شاہینہ شیر علی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق متاثرہ لڑکی کے گھر پہنچے اور یسریٰ اور اس کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔

صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی کے مطابق یسریٰ کو ڈیڑھ سال قبل ٹک ٹاک پر تعلق قائم ہونے کے بعد مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا۔ اغواء کار حمزہ اور اس کی والدہ کی جانب سے مسلسل تشدد کے باعث یسریٰ شدید خوفزدہ رہی۔ متاثرہ لڑکی کے مطابق ملزم نے زبردستی جھوٹا نکاح نامہ بنوایا اور اسے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بناتا رہا۔

شاہینہ شیر علی نے بتایا کہ یسریٰ نے موقع پاکر ڈیڑھ سال بعد اپنے رشتہ دار سے رابطہ کیا اور اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کی اطلاع دی، جس پر مقامی ایم پی اے اعجاز الحق کی فوری کاوشوں سے لڑکی کو بازیاب کرایا گیا۔ پولیس نے ملزم حمزہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

صوبائی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ متاثرہ خاندان کو مکمل قانونی مدد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین و بچیوں کے ساتھ مظالم کے خلاف سندھ حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اور ایسے جرائم میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈیڑھ سال

پڑھیں:

ترک  صدر نے غزہ کے امدادی جہازوں کو روکنے کو بحری قزاقی قرار دے دیا

ترک صدر نے کہا ہے کہ امدادی فلوٹیلا عملے کی گرفتاری غزہ میں ہونے والی بربریت کی مثال ہے۔
 صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے امدادی جہازوں کو روکنے کو ’بحری قزاقی‘ قرار دے دیا۔
 اپنی AKP پارٹی سے خطاب میں اردوان نے کہا کہ بین الاقوامی پانیوں میں یہ اقدام ثابت کرتا ہے کہ “نسل کشی کا آلہ غزہ میں اپنے جرائم کو چھپانے کے لیے جنون کی حالت میں ہے”۔
 اردوان نے کہا کہ “نسل کشی کرنے والی [اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن] نیتن یاہو حکومت امن قائم کرنے کے معمولی سے موقع کو بھی برداشت نہیں کر سکتی۔”
  ان کا کہنا تھا کہ گلوبل صمود فلوٹیلا نے ایک بار پھر دنیا کو غزہ میں ہونے والی بربریت اور اسرائیل کا قاتلانہ چہرہ دکھایا ہے ہم اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کو نہیں چھوڑیں گے اور جنگ بندی اور امن کی بحالی کے لیے اپنی پوری قوت سے کام کریں گے۔
 اردوان کی تقریر اس وقت سامنے آئی جب استنبول کے چیف پراسیکیوٹر کے دفتر نے اعلان کیا کہ اس نے غزہ کا محاصرہ توڑنے کی کوشش کرنے والی کشتیوں پر سوار ترک شہریوں کو حراست میں لینے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کیا شعیب ملک اور ثنا جاوید کی علیحدگی ہونے والی ہے؟
  • کراچی: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
  • کراچی: گھر کی سیڑھیوں سے گر کر نوجوان لڑکی جاں بحق
  • کراچی؛ گھر سے لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش برآمد
  • راولپنڈی؛ بہن کو 4ماہ تک مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے اور حاملہ کرنے والا بھائی گرفتار
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی، تین گرفتار، اسلحہ و سامان برآمد
  • کراچی: جھگڑے کے دوران فائرنگ سے بہن اور بھائی زخمی
  • ترک  صدر نے غزہ کے امدادی جہازوں کو روکنے کو بحری قزاقی قرار دے دیا
  • برطانیہ سے چوری ہونے والی رینج روور کراچی میں برآمد، یہ سب کیسے ہوا؟