data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے تحت امریکی پشت پناہی سے اسرائیلی افواج کی غزہ پر مسلسل بمباری ، مظلوم و نہتے فلسطینی مسلمانوں ، خواتین و بچوں سمیت ہزاروں فلسطینیوں کی نسل کشی ، صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف اورا ہل فلسطین و حماس سے یکجہتی و اتحاد امت کے اظہار کے لییـآج 3بجے سہ پہر شارع فیصل پر عظیم الشان ’’یکجہتی غزہ مارچ‘‘ ہو گا۔شہر بھر سے لاکھوں مردو وخواتین ، مختلف طبقات و مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد شریک ہوں گے ۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن خصوصی خطاب کریں گے ۔ ’’ یکجہتی غزہ مارچ‘‘ کی تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔مارچ کے سلسلے میں شہر بھر میں کیمپ لگائے گئے اور بڑی تعداد میںکارنر میٹنگز و مظاہروں کا انعقاد کیا گیااور عوامی رابطہ مہم چلائی گئی ۔امیر جما عت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کراچی کے عوام،علما، وکلا،ڈاکٹرز، انجینئرز، طلبہ، تاجر، مزدور سمیت سول سوسائٹی و تمام طبقات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ مردوخواتین سے اپیل کی کہ پورے ایمانی جذبے اور بھر پور جوش و خروش کے ساتھ جوق درجوق اپنی فیملی کے ہمراہ ’’ یکجہتی غزہ مارچ‘‘میں شر یک ہوں اور اسرائیلی جارحیت ،امریکا اسرائیل گٹھ جوڑ، فلسطینیوں کی نسل کشی و بے دخلی ،قبلہ اوّل پر قبضے کی سازشوں و کوششوں کے خلاف اور اہل غزہ وفلسطینی مسلمانوں کی جدو جہد کے ساتھ بھر پور اظہارِ یکجہتی کریں۔منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ کراچی زندہ دل ہونے کا ثبوت دے گا اور لاکھوں کی تعداد میں شہری مارچ میں شرکت کریں گے۔ آج سارے راستے اور سارے قافلے شارع فیصل یکجہتی غزہ مارچ کی جانب رواں دواں ہوں گے۔ ہماری ذمے داری ہے کہ مسلم دنیا کے حکمرانوں کو جھنجھوڑیں اور مجبور کریں کہ اہل غزہ و فلسطین کی مدد کریں۔ اسرائیلی و امریکی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں اور انہیں معاشی طور پر نقصان پہنچائیں۔انہوںنے کہا کہ اہل غزہ پر گزشتہ 2سال سے اسرائیل بمباری کررہا ہے۔ غزہ پر بمباری امریکی سرپرستی اور امریکا کی جانب سے فراہم کردہ اسلحے سے کی جارہی ہے۔ گزشتہ ایک صدی سے صہیونی سازشیں جاری ہیں وہ فلسطین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ ہم اہل غزہ اور حماس کی قیادت کو سلام پیش کرتے ہیں جو استقامت کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں۔ مسلم دنیا کے حکمرانوں نے بے حسی کا لبادہ اُوڑھا ہوا ہے۔ علاوہ ازیں ’ ’ یکجہتی ’غزہ مارچ‘‘ میں لاکھوں مردو خواتین کی شر کت کے پیش نظربڑے پیمانے پر انتظامات کیے گئے ہیں ، شہر بھر سے آنے والے جلوس،ریلیوں اور قافلوں کی صورت میں شارع فیصل پر پہنچیں گے،مین نرسری اسٹاپ پرموجود بالائی گزر گاہ کو اسٹیج بنایا گیا ہے ، جہاں سے قائدین خطاب کریں گے۔شارع فیصل پر سڑک کا ایک ٹریک مردوں اور دوسرا ٹریک خواتین کے لیے مختص کیاگیاہے۔ ’’یکجہتی غزہ مارچ‘‘ کی کوریج کے لیے قومی و بین الاقوامی الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا کے نمائندوں کو خصوصی دعوت دی گئی ہے ، مارچ کے سلسلے میں رات گئے تک موبائل پبلسٹی اور عوامی رابطے کا سلسلہ جاری رہا ۔ شہر بھر میں قائم کیمپوں کے ذریعے بڑے پیمانے پر شہریوں کو شر کت کی دعوت دی گئی ۔جماعت اسلامی کے مردو خواتین کارکنان اور ذمے داران ہفتہ کے روز بھی سارا دن سر گرمِ عمل رہے۔عوام کی جانب سے زبردست جوش و خروش اور مثبت ردّ عمل کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا اور توقع ہے کہ ’’ یکجہتی غزہ مارچ‘‘کراچی کے عوام کا تاریخی اور یادگار مارچ ثابت ہو گا۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: یکجہتی غزہ مارچ شارع فیصل پر اہل غزہ

پڑھیں:

صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے

سٹی 42 : صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ کریں گے. 

صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔ 

میاں نواز شریف گلگت بلتستان میں انتخابات اور عوامی ترقی بارےتبادلہ خیال کریں گے ۔  

متعلقہ مضامین

  • جمال رئیسانی کا بی وائی سی اور کالعدم بی ایل اے کے مبینہ روابط کا دعویٰ، خواتین کے استعمال کو بلوچ روایات کے خلاف قرار دے دیا
  • ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین مشہد میں ہوگی، تیاریاں شروع
  • شارع فیصل، کس لین میں گاڑی چلائی تو چالان نہیں ہوگا؟
  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم، پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد شرکت کریگا
  • شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں، 3 روزہ تقریبات کا اعلان
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  • کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے روز کتنے چالان ہوئے؟