ہرماہ گورنرہائوس میں مشاعرہ منعقد کریں گے۔ گورنرسندھ کا عندیہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عندیہ دیا ہے کہ ہر ماہ گورنر ہائوس میں ساکنان شہر قائد کے زیر انتظام مشاعرہ منعقد کیا جائے گا۔ آج ہم ادب سے دور ہوتے جا رہے ہیں، کتابیں اور اخبارات پڑھنا ترک کر دیا گیا ہے۔ شاعر، ادیب، صحافی حساس ہوتے ہیں، حساسیت ختم ہو تو کرپشن اور ہھر سفاکیت جنم لیتی ہے۔
ڈاکٹر آصف ریاض قدیر کی ادبی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتاہوں۔ ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے ساکنان شہر قائد کے زیر اہتمام ایک شام "ڈاکٹر آصف ریاض قدیر "کے نام کے اعزاز میں گورنر ہائوس میں مشاعرہ سے کیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مشاعرے میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ تقریب میں چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان و وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، امین الحق و دیگر بھی شریک تھے۔(جاری ہے)
تقریب میں معروف شعراء میں شامل ڈاکٹر پیر زادہ قاسم، انور شعور، خواجہ رضی حیدر ، جاوید صباء، فاضل جمیلی ، سمیت دیگر شعراء نے اپنے اپنے کلام پیش کرکے حاضرین محفل کے دلوں کو محظوظ کیا۔ گورنر سندھ نے پیر زادہ قاسم کا شعر پڑھا "مگر جب آپ کی سیرت پر جب ساری گفتگو ہولے ، تویہ بھی یاد رکھئے گا کہ ابھی تو ہم نہیں بھولی"۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ نے مزید کہا کہ کراچی میں اردو زبان پر کام کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ووٹ لینا ہو تو "مائی کراچی"، کام کرنا ہو تو "وائے کراچی"۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہائوس میں 14 عوامی انیشیٹیوز کا آغاز ہو چکا ہے۔ "امید کی گھنٹی" کے ذریعے عوامی مسائل فوری حل کیے جا رہے ہیں۔ گورنر ہائوس میں جدید آئی ٹی تعلیم بلامعاوضہ فراہم کی جا رہی ہے۔ غریب اور ضرورتمندوں کو لاکھوں کی تعداد میں راش تقسیم کیا جاچکاہے۔ انہوں نے کہا کہ شعراء اور ادب کو زوال پذیر نہیں ہونے دیں گے۔ ڈاکٹر قاسم پیر زاد ہ نے کہا کہ گورنر ہائوس میں آنے والی نسلوں کے لیے بے مثال کام ہو رہا ہے۔ گورنر سندھ ایک دوست پسند اور عوامی شخصیت کے مالک ہیں۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گورنر ہائوس میں گورنر سندھ نے کہا کہ
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔