بیرسٹر وقاص ابریز خان چیئرمین ہیومن رائٹس کمیٹی پنجاب مقرر
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اکتوبر2025ء ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے معروف قانون دان بیرسٹر وقاص ابریز خان اور ایڈووکیٹ جواد ابریز خان نے گورنر ہاؤس لاہور میں اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے بیرسٹر وقاص ابریز خان کو چیئرمین ہیومن رائٹس کمیٹی پنجاب مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی آئندہ ذمہ داریوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
گورنر سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ انسانی حقوق کی حفاظت اور انصاف کی بروقت فراہمی موجودہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، اور انہیں اُمید ہے کہ بیرسٹر وقاص ابریز خان اپنے منصب پر نہایت دیانت داری اور محنت سے خدمات انجام دیں گے۔ دوسری جانب معروف دانشور، موٹیویشنل اسپیکر اور سماجی رہنما قاسم علی شاہ نے بھی بیرسٹر وقاص ابریز خان کی تقرری کو سراہتے ہوئے، اپنی فاؤنڈیشن کی جانب سے مبارکباد دی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نوجوان قیادت کا آگے آنا معاشرے میں مثبت تبدیلی کی نوید ہے، اور انسانی حقوق کے میدان میں وقاص ابریز جیسے باصلاحیت افراد کی موجودگی نہایت حوصلہ افزا ہے۔ اس موقع پر بیرسٹر وقاص ابریز خان نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا:"میں انسانی حقوق کے تحفظ، مظلوموں کی آواز بلند کرنے، اور عدل و انصاف کے قیام کے لیے ہمیشہ سرگرم رہوں گا۔ میری کوشش ہوگی کہ ہیومن رائٹس کمیٹی ایک فعال، مؤثر اور عوام دوست ادارہ بن کر ابھرے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ تمام طبقاتِ فکر کے ساتھ مل کر کام کرنے اور معاشرے کے محروم طبقوں کو انصاف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
صدرپی ایف ایف سید محسن گیلانی فیفا یوتھ بوائز کمپٹیشنز کمیٹی کے رکن مقرر
فیفا کونسل نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی کو فیفا یوتھ بوائز کمپٹیشنز کمیٹی کا رکن مقرر کردیا۔ کمیٹی کی سربراہی فیفا کونسل کے رکن ماتھورین ڈی چاکس کریں گے۔
فیفا کی اہم ترین کمیٹی کا مقصد دنیا بھر میں نوجوان کھلاڑیوں کے ٹورنامنٹس کی منصوبہ بندی، ترقی اور انعقاد کے ذریعے مستقبل کے فٹبالرز کی رہنمائی کرنا ہے۔
صدر سید محسن گیلانی کی اس نمایاں کمیٹی میں شمولیت اہم ہے۔ کمیٹی نوجوان قومی کھلاڑیوں کی ترقی اور بین الاقوامی تعاون کے عزم کو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔