—فائل فوٹو

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ حکومت نے فلسطین پر اصولی مؤقف کو تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ٹرمپ کے 20 نکاتی ایجنڈے پر دستخط کرنے پر قوم سے معافی مانگیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے پوری قوم کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ فلسطین پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ عوام تسلیم نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی فلسطین کے حوالے سے وہی پالیسی ہے جو بانی پاکستان کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے بانی پی ٹی آئی کو جھوٹے مقدمات میں قید کر رکھا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی اتنے ننھے کاکا نہیں کہ گھر میں سب کچھ ہورہا ہو اور ان کا علم نہ ہو، عمران اسماعیل

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما و سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ  ذاتی زندگی کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کے سیاسی فیصلوں میں بھی بشریٰ بی بی کا اثر رسوخ رہا۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کہتے رہے ہیں کہ وہ بشریٰ بی بی کو مرشد مانتے ہیں۔

انہوں نے تصدیق کی کہ ذاتی زندگی کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کے سیاسی فیصلوں میں بھی بشریٰ بی بی کا اثر رسوخ رہا، بانی پی ٹی آئی پر بشریٰ بی بی کا اثر رسوخ تھا۔ان کا کہنا تھاکہ جہانگیر ترین کی موجودگی میں یہ کالے کپڑے اور جادو والی بات ہوئی تھی،  مجھے نہیں علم کے جہانگیر ترین نے یہ بات بانی پی ٹی آئی سے براہ راست کی یا نہیں، حلف سے پہلے رات 3 بجے نعیم الحق عون چوہدری سے ملے اور ان کا کہا کہ آپ تقریب میں نہ آئیں۔

شازیہ مری نے پیپلز پارٹی اور آصف علی زرداری کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا

عمران اسماعیل کا کہنا تھاکہ باجوہ نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی بیگم کی زیادہ سنتے ہیں جادو والی بات نہیں کی۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ گورنر کی جاب بورنگ ہے بنیں گے؟ میں نے کہا گورنر بن جاؤں گا۔سابق گورنر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اتنے ننھے کاکا نہیں کہ گھر میں سب کچھ ہورہا ہو اور ان کا علم نہ ہو، بانی پی ٹی آئی سادہ آدمی ضرور ہیں لیکن بے وقوف نہیں، بشریٰ بی بی سے شادی کے بعد بانی پی ٹی آئی کے فیصلوں، رہن سہن میں تبدیلی آئی، شادی کے بعد بانی پی ٹی آئی کے فیصلے سازی کا اسٹائل تبدیل ہوا۔عمران اسماعیل کا کہنا تھاکہ کسی سے سنا تھا کہ بشریٰ نے پیشگوئی کی تھی کہ حکومت کے تیسرے سال مشکل وقت آئیگا۔

حکومت چاہتی ہے کہ مہنگائی کم کی جائے لیکن آئی ایم ایف نے اجازت نہیں دی، رانا ثنا اللہ

خیال رہے کہ برطانوی جریدہ دی اکانومسٹ عمران خان کی زندگی اور بطور حکمران ان کے فیصلوں پر ان کی بیوی بشریٰ بی بی کا اثرورسوخ سامنے لے آیا۔ 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • فلسطین پر مؤقف اٹل، پاکستان کو غزہ بھیجے جانے والی فورس کا حصہ بننا چاہیے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • سہ ملکی سیریز: پاکستان اور زمبابوے آج پہلے میچ میں مدمقابل آئیں گے
  • ہم نے حکمرانوں کے شعور اور ضمیر کو جھنجھوڑنا ہے،فضل الرحمان
  • مسئلہ فلسطین پر امت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق ہے: مولانا فضل الرحمان
  • مسئلہ فلسطین پر اُمت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق ہے: مولانا فضل الرحمان
  • چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی شاہزیب خانزادہ کو ہراساں کرنے کے واقعے کی شدید مذمت
  • حکومت قیدی 804کا نمبر تبدیل کر کے 420کر دے، احسن اقبال
  • کرشنگ نہ کرنے والی ملوں کے خلاف آج سے ایکشن ہوگا: کین کمشنر پنجاب
  • حیسکو عوام کے تعاون سے روشنیوں کا سفر کامیابیوں سے و مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،فیض اللہ ڈاہری
  • بانی پی ٹی آئی اتنے ننھے کاکا نہیں کہ گھر میں سب کچھ ہورہا ہو اور ان کا علم نہ ہو، عمران اسماعیل