کراچی میں موسم کی خرابی کے سبب پروازیں تاخیر کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
کراچی میں موسم کی خرابی اور انتظامی مسائل کے سبب پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی اور اسلام آباد کے درمیان آج آپریٹ ہونے والی 5 پروازوں میں 1 سے 9 گھنٹے کی تاخیر ہے جبکہ سکھر سے کراچی پی کے 636 اور کراچی سے تربت کی قومی ایئر لائن کی دو پروازیں پی کے 501 اور 502 بھی منسوخ کر دی گئیں۔
اسلام اباد سے کراچی روانہ ہونے والی نجی ملکی ایئرلائن کی پروازوں میں 6 تا 7 گھنٹے تاخیر ہے جبکہ پی آئی اے کی کراچی و اسلام آباد کی پروازیں پی کے 300 اور 301 میں ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر ہے۔
کراچی لاہور کے درمیان نجی ایئر لائن کی 4 پروازوں میں ایک سے 4 گھنٹے تاخیر ہے۔
دوسری جانب، ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
شہر میں شمال مشرق سے 22 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔
آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تاخیر ہے
پڑھیں:
کراچی میں موسم سرد ہونے لگا، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
کراچی:شہر قائد میں موسم سرد ہونے لگا ہے جس کے باعث درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق شہر میں جاری خنک موسم کی شدت بڑھ سکتی ہے، منگل اور بدھ کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری تک گر سکتا ہے۔
کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری تک ریکارڈ ہو سکتا ہے، شہر پر زیادہ تر شمال مشرقی (تھرپارکر) کی ہوائیں اثرانداز رہ سکتی ہیں۔
صبح کے وقت فضاوں پر ہلکی دھند کے سبب حد نگاہ متاثر ہو سکتی ہے جبکہ صوبے کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھانے کی توقع ہے۔
آج صبح سب سے کم پارہ مٹھی میں 8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔