بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر، عدالت کو آگاہی کیلیے مہلت طلب
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں بی آر ٹی منصوبے کی تعمیر میں تاخیر کے خلاف درخواست کی سماعت، حکومت سندھ کے وکیل نے مکمل صورت حال سے آگاہ کرنے کیلیے مہلت طلب کرلی۔ دوران سماعت عدالت کاکہنا تھا کہ کیا حکومت سندھ کی جانب سے کمیٹی تشکیل دے دی گئی؟ درخواست گزار کے وکیل کاکہنا تھا کہ کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن تاحال نہیں ملا، تاہم وزیراعلیٰ ہاؤس سے فون کال آئی تھی، فون پر منصوبے کے متعلق گفتگو کے حوالے سے مدعو کیا گیا تھا، فریقین میں منصوبے کے حوالے سے اتفاق نہیں ہوا، ٹرانس کراچی کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالت نے مزید سماعت نومبر کے پہلے ہفتے کیلیے ملتوی کردی ، درخواست گزار کے وکیل کا کہناتھا کہ گزشتہ سماعت پر بتایا گیا تھا کہ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے، عدالت نے توقع ظاہر کی تھی کہ سینئر وزیر کی سربراہی میں کمیٹی مسائل کے حل کیلیے کام کریگی اور کام میں تیزی آ ئیگی منصوبے کو 2023 میں مکمل ہونا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
27ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل، جوڈیشل کمیشن اور پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو
27ویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں سپریم جوڈیشل کونسل، جوڈیشل کمیشن اور پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو کردی گئی۔
سپریم کورٹ نے اعلامیہ جاری کردیا، سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں چیف جسٹس صاحبان کی مشاورت سے جسٹس جمال خان مندوخیل سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل کے ممبر بن گئے۔
جسٹس عامر فاروق جوڈیشل کمیشن کے ممبر نامزد کیے گئے، جسٹس جمال خان مندوخیل پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے ممبر نامزد کیے گئے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ ہونگے۔
چیف جسٹس امین الدین خان جوڈیشل کونسل کے دوسرے سینئر ممبر ہونگے، جسٹس منیب اختر جسٹس حسن رضوی، جسٹس جمال مندوخیل جوڈیشل کونسل کے رکن ہونگے، جسٹس مندوخیل کی نامزدگی دونوں چیف جسٹس نے مشاورت سے کی۔
چیف جسٹس یحیی آفریدی جوڈیشل کمیشن کے سربراہ ہونگے، چیف جسٹس امین خان جسٹس منیب اختر کمیشن کے رکن ہونگے، جسٹس حسن رضوی، جسٹس عامر فاروق جوڈیشل کمیشن کے ممبر بن گئے۔
ان کے علاوہ وزیر قانون اعظم تارڑ، اٹارنی جنرل منصور اعوان کمیشن کے رکن ہونگے، حکومتی اور اپوزیشن کے دو دو ارکان پارلیمان کمیشن کے رکن ہونگے، پاکستان کا بار کونسل نامزد وکیل اور اسپیکر قومی کی نامزد خاتون کمیشن کی ممبر ہونگے۔