Islam Times:
2025-10-04@13:51:55 GMT

کراچی، کمسن بچی سے زیادتی، نامزد ملزم گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT

کراچی، کمسن بچی سے زیادتی، نامزد ملزم گرفتار

گرفتار عبدالحمید پر الزام ہے کہ اس نے کرائے دار کی 9 سالہ بیٹی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں نامزد ملزم کو گرفتار کرکے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس کے مطابق 12 ستمبر کو بلدیہ میر عالم روڈ کے علاقے میں 9 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں پولیس نے 16 سالہ عبدالحمید کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ متاثرہ بچی کے والد کی جانب سے بلدیہ ٹاؤن تھانے میں درج کرایا گیا تھا، جبکہ گرفتار عبدالحمید پر الزام ہے کہ اس نے کرائے دار کی 9 سالہ بیٹی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے متاثرہ بچی کو جسمانی معائنے کیلئے سول اسپتال روانہ کر دیا اور اس حوالے سے انویسٹی گیشن پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کا نشانہ

پڑھیں:

انٹرپول نے امیربالاج قتل کیس کے مفرور طیفی بٹ کو گرفتار کر لیا

 امیربالاج قتل کیس میں نئی پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ جہاں سی سی ڈی نے انٹرپول کے ذریعے مفرور ملزم طیفی بٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی پولیس نے لاہور پولیس سے امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش مانگ لی۔ ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے باقاعدہ مراسلے کے ذریعے بالاج قتل کیس کی تفتیش مانگی ہے۔ امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش اس وقت لاہور پولیس کی طرف سے بنائی گئی جے آئی ٹی کر رہی ہے۔ امیر بالاج قتل کیس میں طیفی بٹ اور عقیل بٹ عرف گوگی بٹ نامزد ملزم ہیں۔عقیل بٹ عرف گوگی بٹ عدالت سے ضمانت پر ہے۔ طیفی بٹ کو انٹر پول کے ذریعے گزشتہ رات سی سی ڈی نے گرفتار کر لیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گوگی بٹ سے جے آئی ٹی کی ٹیم امیر بالاج کیس کے متعلق تفتیش کر رہی ہے۔ خواجہ تعریف عرف طیفی بٹ امیر بالاج قتل میں اشتہاری ملزم تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: بیٹی کے قتل کے الزام میں باپ اور ماموں زاد گرفتار
  • انٹرپول نے امیربالاج قتل کیس کے مفرور طیفی بٹ کو گرفتار کر لیا
  • امیربالاج ٹیپو قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ دبئی سے گرفتار
  • کراچی: فائرنگ اور کلہاڑی وار سے تین افراد زخمی
  • کراچی: کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
  • راولپنڈی؛ بہن کو 4ماہ تک مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے اور حاملہ کرنے والا بھائی گرفتار
  • برطانیہ؛ کم سن بچیوں سے اجتماعی زیادتی گینگ کے پاکستانی سرغنہ کو سزا سنادی گئی
  • لاہور، 13 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والے ملزمان گرفتار
  • کراچی؛ سسر نے غیرت کے نام پر داماد کو چھریوں کے وار سے قتل کر دیا
  • کوٹ ادو: لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک