کراچی میں کل سے درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں کل سے زیادہ تر تیز دھوپ اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق مجموعی درجہ حرارت میں ایک تا دو ڈگری اضافہ متوقع ہے۔
شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کر سکتا ہے۔
کراچی کا موسم آج جزوی ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنجاب حکومت اورپیپلزپارٹی میں پاور شیئرنگ پربریک تھروکا امکان
پنجاب حکومت اورپیپلزپارٹی میں پاور شیئرنگ پربریک تھروکا امکان ہے۔پنجاب حکومت کے ذرائع کا بتانا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی پنجاب قیادت نے پیپلزپارٹی کے تحفظات دورکردیے ہیں۔ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق (ن) لیگ نے پی پی کے 30 ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرزکےحلقوں کے لیے ترقیاتی فنڈ دینےکی یقین دہانی کرائی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ محکمہ قانون پنجاب میں لا آفیسرزکی بھرتیوں میں بھی پیپلزپارٹی کوشیئر ملنےکا امکان ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیوں میں بھی پی پی ارکان اسمبلی اورٹکٹ ہولڈرزکو لینےکا امکان ہے۔