پاکستان کے ساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات بہت مضبوط ہیں: ترک سفیر عرفان نذیر اوگلو
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
---فائل فوٹو
ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوگلو کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکیے کے تعلقات کی تاریخ بہت پرانی اور پختہ ہے، ہمارے برادرانہ تعلقات بہت مضبوط ہیں۔
اسلام آباد میں ترکیہ کے یومِ جمہوریہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
سفیر عرفان نذیر اوگلو نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشکور ہیں کہ ترکیہ کے قومی دن کی تقریبات کی ہدایات دیں، ہم آج بھی اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ یہ دوستی مزید پختہ اور مستحکم ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے آزادی حاصل کرنے کے لیے بہت محنت کی، ہمیں قائداعظم کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم معیشت اور تجارت کے شعبے میں ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھیں گے، سیاحت، تجارت اور دفاع میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھانے پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان دہشت گردی کا شکار ہے، ہمیں اس بات کا ادراک ہے، ہم پاکستان کی اس ضمن میں ہر ممکن مدد کریں گے۔
دوسری جانب چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ یہ تقاریب اور جشن پورا ہفتہ جاری رہے گا، کل پی این سی اے میں ترکیہ کی ثقافت کے مطابق موویز اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا، اس فرینڈشپ ویک کا اختتام کنونشن سینٹر میں گرینڈ تقریب سے ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات اور دوستی کی تاریخ بہت پرانی ہے، پاکستانیوں کے دل ترکیہ کے ساتھ دھڑکتے ہیں، جب پاکستان بنا تو ترکیہ نے پاکستان کا ساتھ دیا۔
رانا مشہود خان نے یہ بھی کہا کہ معرکۂ حق سمیت جب پاکستان کو ضرورت پڑی ترکیہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا، اقوامِ متحدہ سمیت ہر بین الاقوامی پلیٹ فارم پر ترکیہ نے پاکستان کا ساتھ دیا، ترکیہ اور پاکستان میں قدرتی آفات کے موقع پر دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ترکیہ کے کے ساتھ کہا کہ
پڑھیں:
ترکیہ کے تعاون سے ہری پور میں 41 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی، ہر جوڑے کو 200 ڈالر سلامی
ہری پور میں برادر اسلامی ملک ترکیہ کے تعاون سے ایک فلاحی ادارے کی جانب سے 41 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، ترک فلاحی تنظیم کے وائس چیئرمین اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے نوبیاہتا جوڑوں کا نکاح پڑھایا اور ہر دلہن کو ضروریات زندگی پر مشتمل جہیز فراہم کیا گیا۔ 41 جوڑوں کو مجموعی طور پر 4 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے برائیڈل گفٹس دیے گئے، جبکہ ترکیہ کے مہمانوں کی جانب سے ہر جوڑے کو 200 ڈالر سلامی بھی دی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے ترکیہ کی جانب سے اجتماعی شادیوں کے اہتمام کو قابل تحسین قرار دیا اور حکومت پاکستان اور وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے نوبیاہتا جوڑوں اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کی۔
فلاحی ادارے کے چیئرمین ندیم احمد خان نے بتایا کہ گزشتہ 25 برس سے یہ ادارہ مستحق اور یتیم بچیوں کی باعزت رخصتی کا اہتمام کر رہا ہے اور اب تک 456 بچیوں کی شادی کروائی جاچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر وہ تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جو والدین اپنی اولاد کی شادی پر مہیا کرتے ہیں، تاکہ ہر دلہن کا رخصتی کا لمحہ یادگار اور باعزت ہو۔