کراچی کا فضائی معیار حساس افراد کے لیے مضرِ صحت قرار دے دیا گیا۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کا فضائی معیار حساس افراد کے لیے مضرِ صحت ہے۔کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج تیسرے نمبر پر ہے۔شہر کا آج ایئر کوالٹی انڈیکس 143ریکارڈ کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ، 2 تاخیر کا شکار

سٹی42: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث فلائٹ شیڈول شدید متاثر ہوا ہے جہاں 8 پروازیں منسوخ جبکہ 2 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

منسوخ  ہونے والی پروازوں میں اومان ایئر کی کراچی سے مسقط جانے والی پرواز WY-324، قطر ایئرویز کی کراچی سے دوحا جانے والی پرواز QR-611، ایئر سیال کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی 2پروازیں PF-125 اور PF-123 ہیں۔
اس کے علاوہ ایئر سیال کی کراچی سے لاہور جانے والی پروازیں PF-145 اور PF-143، PIA کی کراچی سے تربت جانے والی پرواز PK-501اور  PIA کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز PK-306 شامل ہے۔
دوسری جانب تاخیر کا شکار پروازوں میں ایئربلو کی کراچی سے دبئی جانے والی پرواز PA-110 مقررہ وقت ساڑھے 5بجے کے بجائے رات 7 بجے روانہ ہوگی اور ایئربلو کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز PA-200 ساڑھے 12 بجے کے بجائے دوپہر 3 بجے روانہ ہوگی۔
مسافروں سے گزارش کی جاتی ہے کہ روانگی سے قبل اپنی متعلقہ ایئرلائن سے پرواز کی تازہ ترین معلومات حاصل کریں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔

نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی

متعلقہ مضامین

  • دودھ کی نئی قیمت معیار چیک کرکے مقرر کی جاے گی، کمشنر کراچی
  • نجی ایئرلائن کا فضائی آپریشن معطل کر دیا گیا
  • سیرین ائیر کا فضائی آپریشن معطل
  • سول ایوی ایشن نے سیرین ایئر لائن کا فضائی آپریشن معطل کردیا
  • کراچی ایئر پورٹ پر کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکس چوری کے گھپلے، کروڑوں کا سامان ضبط
  • تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ، 2 تاخیر کا شکار
  • کراچی، کورنگی نمبر 4 میں نماز کی ٹوپی بنانے والے کارخانے میں آتشزدگی، 7 افراد بحفاظت ریسکیو
  • دنیا کا سب سے زیادہ آبادی کا حامل شہر کون سا ہے؟ حیران کن نام سامنے آگیا
  • کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان
  • مکیش امبانی یا شاہ رخ خان، امیر ترین بھارتی کون؟ نئی فہرست جاری