کوٹری:

کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کا انجن اچانک ٹریک سے اتر گیا، جس کے باعث کراچی جانے والا ریلوے ڈاؤن ٹریک مکمل طور پر بند ہو گیا۔

حادثے کے بعد ریلوے حکام نے فوری طور پر انجن کو ٹرین سے الگ کر کے بحالی کا کام شروع کر دیا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے کے باعث حیدرآباد سے کراچی جانے والی تمام مسافر گاڑیاں جن میں خیبر میل ایکسپریس، ذکریا ایکسپریس اور دیگر شامل ہیں کو حیدرآباد اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔

حادثے کے مقام پر چار گھنٹے بعد کرین کی مدد سے انجن کو ٹریک پر واپس لانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور ابتدائی اندازے کے مطابق بحالی میں دو گھنٹے درکار ہوں گے۔

واقعہ کے باعث پنجاب سے کراچی جانے والی کئی مسافر گاڑیاں بھی متاثر ہوئی ہیں، جنہیں حیدرآباد اسٹیشن پر عارضی طور پر کھڑا کیا گیا ہے۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق انجن کی بحالی کے بعد متاثرہ ٹریک کو فوری طور پر کلیئر کر دیا جائے گا تاکہ ٹرینوں کی آمد و رفت بحال ہو سکے۔

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی، کورنگی ایک نمبر میں ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق

کراچی:

شہر قائد کے علاقے کورنگی ایک نمبر کے قریب ٹریفک حادثے نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے متوفی راہگیر تھا جبکہ حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔ 

متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی اور اس کی عمر 26 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔

تاہم پولیس حادثے کی مزید تحقیقات اور متوفی کی شناخت کے حوالے کوششیں کر رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ریلوے، مستقبل کے چیلنجز
  • آج سے کراچی تا لاہور شروع ہونے والی شالیمار ایکسپریس میں نیا کیا ہے؟
  • کراچی روشنوں کا شہر ، شالیمار ایکسپریس کو دوبارہ نئی ٹرین بنا دیا گیا جو خوش آئند ہے؛ وزیراعظم
  • مدینہ کے قریب بھارتی زائرین کی بس کو حادثہ، 45 افراد جاں بحق
  • کراچی کینٹ اسٹیشن اپ گریڈیشن، کون سی سہولیات فراہم کی گئی ہیں؟
  • کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی تزئین و آرائش مکمل، وزیر اعظم آج اپ گریڈ شالیمار ٹرین کا افتتاح کریں گے
  • پاکستان ایکسپریس؛ دہلی کے چائے خانے سے ریاست مدینہ تک
  • ڈیرہ مرادجمالی میں ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ؛ جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی
  • دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر
  • کراچی، کورنگی ایک نمبر میں ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق