data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: جماعت اسلامی کے تحت شارع فیصل پر ہونے والا عظیم الشان اور تاریخی ”یکجہتی غزہ مارچ“کراچی کا تاریخی مارچ اور اتحاد امت کا بھرپور مظہر ثابت ہوا۔ شارع فیصل لاکھوں اہل کراچی کے’لبیک یا اقصیٰ‘لبیک یا غزہ‘ کے نعروں سے گونج اٹھی۔

غزہ مارچ میں لاکھوں اہل کراچی نے شرکت کی، شرکاء جن میں مرد وخواتین،بچے،بزرگ،نوجوان سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد شامل تھے،شرکاء نے فلسطین پر قبضے کے لیے امریکی و یہودی سازشوں و کوششوں کے خلاف شدید احتجاج اور اہل غزہ و حماس کے مجاہدین کی جدو جہد سے بھرپور اظہار ِ یکجہتی کیااور اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی شدید مذمت کی۔

نرسری بس اسٹاپ سے تاحد نگاہ شرکاء کے سر ہی سرنظر آرہے تھے۔ لاکھوں شرکاء نے مثالی نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔٭فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر،رہبر و رہنماء مصطفیؐ مصطفیٰ،خاتم النبیاؑ مصطفیٰ ؐ مصطفیٰ ؐ، لبیک لبیک الھم لبیک،لبیک یا غزہ،لبیک یا اقصیٰ کے نعروں سے گونجتی رہی اور شرکاء میں زبردست جوش وخروش دیکھنے میں آیا۔

شارع فیصل پر دونوں اطراف مارچ کے شرکاء موجود تھے ایک ٹریک مردوں کے لیے اور دوسرا ٹریک خواتین کے لیے مختص تھا۔ خواتین کے ساتھ چھوٹے اور ننھے منے بچے بھی بڑی تعداد میں شریک تھے۔

یکجہتی غزہ مارچ میں شاہراہ فیصل پر اہل کراچی جوق در جوق اُمڈ آئے اور پوری شاہراہ لبیک یا اقصیٰ لبیک یا غزہ کے کتبوں و ماتھے پر بندھی پٹیوں،فلسطین کے جھنڈو ں مخصوص رومالوں کی بہار کا منظر پیش کررہی تھی۔

مارچ میں شریک کئی خواتین نے فلسطینی پرچم کے رنگ کے مخصوص اسکارف پہنے ہوئے تھے جن کے ذریعے انہوں نے فلسطین کا نقشہ اور جھنڈا بھی بنایا تھا۔خواتین نے صمود فلوٹیلا کا ماڈل بھی بنایا ہوا تھا۔ مارچ میں جگہ جگہ حماس کے شہید رہنما اسماعیل ہنیہ اور یحیٰ السنوار کی تصاویر والے پوسٹرآویزاں کیے گئے تھے جس پر تحریر تھا کہ فتح یا شہادت۔

یکجہتی غزہ مارچ کے شرکاء شہر بھر سے جلوسوں اور ریلیوں کی شکل میں بسوں،ویگنوں، سوزوکیوں،ٹرکوں،کاروں اور موٹر سائیکلوں پرؤشاہراہ فیصل پہنچے۔شاہراہ فیصل پر سڑک کے دونوں طرف خواتین اور مردوں کے لیے الگ الگ استقبالیہ کیمپ لگے ہوئے تھے۔

جبکہ الخدمت کراچی کی جانب سے طبی کیمپ اورشاہراہ فیصل پر کئی موبائیل ڈسپنسریاں بھی موجود تھیں۔

شاہراہ فیصل نرسری بس اسٹاپ پر بالائی گزر گاہ کے اوپر اسٹیج بنایا گیا تھا جہاں سے قائدین نے خطاب کیا۔

اسٹیج پر ایک بڑا بینرز لگا ہوا تھا۔اس پر FREE PALESTINE, ONLY ONE STATE, PALESTINEصرف ایک ریاست فلسطین تحریر تھا۔اور دونوں جانب فلسطین کے جھنڈے لگائے گئے تھے جبکہ اسٹیج پر قومی پرچم،فلسطین کے جھنڈے اور جماعت اسلامی کے جھنڈے بھی لگائے گئے تھے۔

یکجہتی غزہ مارچ میں شریک نوجوانوں کی بڑی تعداد نے سفید رنگ کی شرٹ پہنی ہوئی تھی جن پر لبیک یا اقصیٰ اورFree Palestineتحریر تھا اور فلسطین کا جھنڈا بنا ہوا تھا۔اسی طرح سیکورٹی پر مامور نوجوانوں نے سرخ رنگ کی شرٹ پہنی ہوئی تھی اور سروں پر فلسطینی رومال باندھے ہوئے تھے۔

امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی قیادت میں مارچ کا آغاز بلوچ کالونی پل سے ہوا اور شرکاء پیدل مارچ کرتے ہوئے نرسری بس اسٹاپ پر پہنچے۔

خواتین،بچوں اور نوجوانوں سمیت مارچ کے شرکاء کی بڑی تعداد نے ماتھے پر پٹی باندھی ہوئی تھی جس پر لبیک یا اقصیٰ تحریر تھا۔

یکجہتی غزہ مارچ میں قائدین کی تقاریر سننے کے لیے بڑے پیمانے پر ساؤنڈ سسٹم کا انتظام کیا گیا تھا۔غزہ ملین مارچ کی کوریج کے لیے قومی وبین الاقوامی پرنٹ والیکٹرانک میڈیا اور نیوز ایجنسیوں کے نمائندے فوٹو گرافر وں اور کمرہ مینوں کی بڑی تعداد اورDSNGگاڑیاں موجود تھیں،صحافیوں کے لیے پریس گیلری بنائی گئی تھی جبکہ سوشل میڈیا کا علیحدہ کیمپ بھی قائم کیا گیا تھا۔

یکجہتی غزہ مارچ کا باقاعدہ آغاز قاری قاری مدثر احسن منصوری کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔

یکجہتی غزہ مارچ کے دوران وقفے وقفے سے اسٹیج پر سے پرجوش نعرے لگوائے جاتے رہے اور آزادی فلسطین اور لبیک یا اقصیٰ کے حوالے سے نظمیں اور ترانے سنائے جاتے رہے جس پر شرکاء نے فلسطینی پرچم لہرائے تو ایک قابل دید سماں بندھ گیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اسٹیج آمد پر ان کا بھرپور خیر مقدم کیا گیا اور پرجوش نعرے لگائے گئے۔قائدین نے ہاتھ اُٹھاکر شرکاء کے نعروں کا جواب دیا۔

مارچ کے اختتام پر اسٹیج سے ڈاکٹر اسامہ رضی نے نعرے لگوائے،شرکاء نے پرجوش انداز میں جواب دیا۔ ٭جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر محمد اسحاق خان کی دعا پر مار چ کا اختتام ہوا۔

یکجہتی غزہ مارچ میں شرکاء نے مظلوم اور نہتے فلسطینی مسلمانوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے پرجوش نعرے لگائے گئے۔ جن میں یہ نعرے شامل تھے۔ کشمیریوں سے رشتہ کیا لاالہ الا اللہ، فلسطین سے رشتہ کیا لاالہ الا اللہ،تیرا میرا رشتہ کیا لاالہ الا اللہ،پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الا اللہ،اس زندگی کی قیمت کیا لاالہ الا اللہ،مظلوموں سے رشتہ کیا لاالہ الا اللہ۔اسرائیل کا ایک علاج الجہاد الجہاد،یہودیوں کا ایک علاج الجہاد الجہاد، مردہ باد مردہ باد امریکہ مردہ باد، مردہ باد مردہ باد اسرائیل مردہ باد، القدس کی آزادی تک جنگ رہے گی، جنگ رہے گی۔لبیک یا اقصیٰ،لبیک یا غزہ،لبیک لبیک لبیک یا اقصیٰ،لبیک لبیک لبیک یا غزہ  ”یکجہتی غزہ مارچ“ڈپٹی سیکریٹری جنرل سمیحہ راحیل قاضی، ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم، ناظمہ صوبہ سندھ رخشندہ منیب،نائب ناظمات کراچی۔فرح عمران۔ ندیمہ تسنیم،ہاجرہ عرفان، شیبا طاہر، سمیہ عاصم، معاون کراچی سمیہ اسلم۔ حمیرا امان۔ فرحینہ نعیم۔ سیکریٹری اطلاعات ثمرین احمد،مرکزی سیکرٹری اطلاعات فریحہ اشرف ودیگر خواتین ذمہ داران بھی موجود تھیں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: یکجہتی غزہ مارچ میں جماعت اسلامی لبیک یا اقصی شاہراہ فیصل لبیک یا غزہ لگائے گئے لبیک لبیک اہل کراچی نے فلسطین بڑی تعداد شارع فیصل کے نعروں شرکاء نے کیا گیا مارچ کے فیصل پر کے لیے

پڑھیں:

غزہ مارچ :ضلع شمالی کے تحت آج کیمپ لگائے جائیں گے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251003-01-18

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی ضلع شمالی ڈاکٹر شکیل احمد کے مطابق جماعت اسلامی ضلع شمالی کراچی کے تحت غزہ مارچ کی تشہیر کے سلسلے میں جمعہ اور ہفتہ کو مختلف مقامات پر کیمپ لگائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق تشہیری کیمپ پاور ہائوس چورنگی نارتھ کراچی، چار نمبر اسٹاپ نیو کراچی، نالا اسٹاپ نیو کراچی، فور کے چورنگی نارتھ کراچی، سرجانی ٹائون کے ڈی اے فلیٹ و مسٹر کون سرجانی، مین اسٹاپ خدا کی بستی اور سیکٹر 50 عثمان غنی چوک
تیسر ٹاؤن میں قائم کیے جائیں گے۔جماعت اسلامی ضلع شمالی کے ذمے داران کے مطابق ان کیمپس کا مقصد عوام میں غزہ مارچ کے حوالے سے آگاہی اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شمولیت کو یقینی بنانا ہے۔

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • شرکا ضلعی امرا کی قیادت میں جلوس کی شکل میں شارع فیصل پہنچے
  • شاہراہ فیصل پر آج عظیم الشان یکجہتی غزہ مارچ ، جماعت اسلامی کا فلسطینیوں سے یکجہتی کا عزم
  • تحریک بیدارئ امت مصطفی کا 7 اکتوبر کو ملک گیر یکجہتی فلسطین مارچز کا اعلان
  • تیاریاں وانتظامات مکمل‘شارع فیصل پر ’’ غزہ مارچ ‘‘آج ہو گا ,عوام بھر پور شرکت کریں‘منعم ظفر خان
  • شارع فیصل پر کل ” غزہ مارچ “ہو گا ، منعم ظفر کی اہل کراچی سے شرکت کی اپیل
  • خیبر پختونخوا امریکہ، اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا
  • 5 اکتوبر: کراچی ایک بار پھر ثابت کردیگا یہ امتِ مسلمہ کا دھڑکتا ہوا قلب ہے، منعم ظفر
  • یکجہتی :غزہ مارچ کی تیاریاں تیز،عوامی رابطہ مہم جاری،توفیق الدین صدیق کی زیر صدارت جائزہ اجلاس
  • غزہ مارچ :ضلع شمالی کے تحت آج کیمپ لگائے جائیں گے