حکمران جماعتوں نے کراچی کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا، علامہ مبشر حسن
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم دونوں الزامات کی سیاست ختم کر کے سہولیات فراہم کریں، برسر اقتدار جماعتیں رسہ کشی کے بجائے شہر کی مخدوش صورتحال کو ٹھیک کرنے کیلئے عملی اقدامات کریں، میئر کراچی بمقابلہ وزیر صحت کا کھیل بند ہونا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ حکمران جماعتوں نے کراچی کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے، شہر قائد کی ابتر صورتحال مزید سنگین ہوتی جارہی ہے، عوام پانی، بجلی، اشیائے خوردونوش سمیت بنیادی ضروریات زندگی کے حصول میں بدترین اذیت کا شکار ہیں، برسر اقتدار جماعتوں کو الزام تراشیوں سے فرصت نہیں، گراں فروشوں سمیت پارکنگ مافیا، لینڈ مافیا اور قبضہ گروپس کو روکنے والا کوئی نہیں، شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم نے ماضی کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، آئے روز سینکڑوں شہری جانی و مالی نقصانات کا شکار ہو رہے ہیں لیکن کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ انہوں نے کہا کہ برسر اقتدار جماعتیں رسہ کشی کے بجائے شہر کی مخدوش صورتحال کو ٹھیک کرنے کیلئے عملی اقدامات کریں، میئر کراچی بمقابلہ وزیر صحت کا کھیل بند ہونا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ حکمران جماعتیں تین، تین دھائیوں سے شہر پر مسلط ہیں، انفراسٹرکچر پر کھربوں روپے خرچ ہوچکے ہیں مگر سندھ کا تجارتی مرکز آج موہن جودڑو کا منظر پیش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقتدر جماعتیں عوام کو ٹیکہ لگارہی ہیں، حالیہ بارشوں میں شہر سیلابی منظرپیش کر رہا تھا، عوامی پیسوں سے بنائے گئے اربوں روپے کے پل ٹوٹنا ناقص منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے، دنیا بھر میں مشہور میگا سٹی کراچی کے انفراسٹرکچر درستگی کیلئے مستحکم پلاننگ کیوں نہیں کی جاتی، ماحولیاتی تبدیلی کو مد نظر رکھتے ہوئے شہر کی تزئین و آرائش کی جائے، عوام اتنے نادان نہیں کہ انہیں حالات کا درک نہ ہو، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم دونوں الزامات کی سیاست ختم کر کے سہولیات فراہم کریں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
یمنی ڈرون نے 24 صیہونیوں کو ہسپتال پہنچا دیا
اپنی ایک رپورٹ میں اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ یمنی ڈرون انتہائی کم بلندی پر زمین کے قریب سے پرواز کر رہا تھا، جس کی وجہ سے آئرن ڈون ڈیفنس سسٹم اسے انٹرسیپٹ نہ کر سکا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ اسرائیلی ٹی وی 13 نے اعلان کیا کہ ایلات شہر میں خودکش یمنی ڈرون کے گرنے سے میں 24 صہیونی زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت خطرناک بتائی جا رہی ہے۔ صیہونی ذرائع نے مزید کہا کہ زخمیوں کی زیادہ تعداد کے باعث، ایلات ہسپتال میں اسرائیلی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر، کچھ مریضوں کو مقبوضہ علاقوں کے مرکز میں واقع ہسپتالوں میں منتقل کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں اسرائیلی آرمی ریڈیو نے رپورٹ دی کہ یمنی ڈرون انتہائی کم بلندی پر زمین کے قریب سے پرواز کر رہا تھا، جس کی وجہ سے آئرن ڈون ڈیفنس سسٹم اسے انٹرسیپٹ نہ کر سکا۔