2025-07-08@16:46:23 GMT
تلاش کی گنتی: 1447
«کراچی سے بازیاب»:
(نئی خبر)
کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا گیا اور اس دوران دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 20 سے 23 اپریل کے درمیان کراچی میں ہیٹ ویو کا امکان ہے اور اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر سکتا ہے۔ کراچی میں ہیٹ ویو کے دوران دن بھر ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد جبکہ شام کے وقت 25 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں گرمی کی لہر کی وجہ سے عوام الناس بالخصوص بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ دن کے...
کراچی کے علاقے کورنگی کے جام صادق پل کو 19 اپریل کو رات 12 بجے سے 20 اپریل سہ پہر 3 بجے تک ترقیاتی کام کے لیے بند کیا جائے گا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ترقیاتی کام کے دوران جام صادق برج ٹریفک کے لیے مکمل بند رہے گا۔ کراچی ٹریفک پولیس نےجام صادق پل پر ترقیاتی کاموں کے دوران متبادل راستوں کے حوالے سے تفصیل جاری کی ہے۔ اختر کالونی سے کورنگی انڈسٹریل ایریا جانے والے ٹریفک کو ایس ایم منیر روڈ سے بروکس چورنگی بھیجا جائے گا۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا سے محمود آباد جانے والے ٹریفک کو بروکس چورنگی سے فیض محمد خان روڈ بھیجا جائے گا۔ Post Views: 3
کمشنر کراچی نے آٹے کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے تحت آٹے کی قیمتوں میں 17روپے فی کلو تک کمی کی گئی ہے۔ کمشنر کراچی کے نوٹیفکیشن کے مطابق آٹے کی قیمتوں میں 10 سے 17روپے فی کلو کمی کی گئی ہے۔ ہول سیل میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 17روپے کمی کے بعد 66 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ ریٹیل میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 17 روپے کمی کے بعد 70 روپے فی کلو مقرر ہے، ہول سیل میں فائن آٹے کی قیمت 10روپے کمی کے بعد 78روپے کلو مقرر ہے۔ ریٹیل میں فائن آٹے کی قیمت میں 10 روپے کمی کے بعد 82 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج حیدرآباد میں این اے 213 کی کامیابی کا جشن منائیں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن کے نتائج پر ردعمل میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کامیابی جیالوں کی محنت کا ثمر اور عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، صبا تالپور کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے۔ دوسری جانب حیدرآباد کے ہٹڑی بائی پاس پر جلسہ گاہ میں کرسیاں لگا دی گئی ہیں، سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔ این اے 213 عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کامیاب اس موقع پر خطاب...
کراچی (نیوزڈیسک)گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث کراچی پورٹ پر 36 گھنٹے سے کام بند، تاجروں کو اربوں کا نقصان، ٹرانسپورٹرزنے مطالبہ کیا ہے کہ بھاری مال بردار گاڑیوں کی مرمت اورکیمرے نصب کیلئے چھ ماہ کا وقت دیا جائے۔ گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث کراچی پورٹ پر چھتیس گھنٹے سے کام بند پڑا ہے، کراچی کے تاجروں کو اربوں روپے نقصان کا سامنا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر طارق گجر کے مطابق یومیہ دس ہزار کنٹینرز کی نقل و حمل ہوتی ہے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ بھاری مال بردارگاڑیوں کی مرمت اور کیمرے نصب کے لیے چھہ ماہ کا وقت دیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ کنٹینرز نہ اٹھنے پر یومیہ ایک سو پچاس...
کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کراچی میں صدرِ مملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو زرداری 18اپریل کو ہونے والے جلسے سے بھی خطاب کریں گے، جو پیپلزپارٹی کے موجودہ سیاسی لائحہ عمل اور آئندہ حکمتِ عملی کے حوالے سے اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت اس جلسے کے ذریعے عوامی رابطہ مہم کو مزید متحرک کرنے اور آئندہ سیاسی اقدامات کا خاکہ پیش کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
کراچی: ناردرن بائی پاس پر قربانی کے جانوروں کے لیے قائم کی جانے والی عارضی مویشی منڈی کے قیام اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی شہاب علی کی جانب سے آج بروز جمعے کی شام ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں قائم میڈیا سیل میں پریس بریفینگ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ میڈیا سیل میں مویشی منڈی کے قیام اور اس کے باضابطہ افتتاح کے حوالے سے مکمل تفصیلات جاری کی جائینگی۔ ایڈمنسٹریٹر شہاب علی نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ناردرن بائی پاس مویشی منڈی سال 2025 کا کل بروز ہفتہ 19 اپریل کو باضابطہ افتتاح کر دیا جائیگا جو کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کرینگے۔ مزید...
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے یو سی چیئرمین و سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گلشن ضیاء اورنگی میں فائرنگ سے سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق ہوگیا، جاں بحق شخص کی شناخت یو سی چیئرمین عامر بھٹو کے نام سے ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ عامر بھٹو آفس میں موجود تھے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی، واقعہ کی جگہ سے پستول کی گولی کے 6 خول ملے ہیں۔
کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ دیہی سندھ کے اضلاع بدستور گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور شہید بینظیرآباد کا درجہ حرارت 8.4 ڈگری اضافے سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب معمول سے زیادہ ہونے کے سبب گرم ومرطوب موسم برقرار ہے، جس کے دوران اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جا رہی ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ شہرکے مختلف ویدر اسٹیشنز پر متفرق درجہ حرارت ریکارڈ ہوئے، شہرکے سرکاری ریکارڈ کے حامل ویدر اسٹیشن پر پارہ 37.5 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد رہا۔ محکمہ...
کراچی پریس کلب کے باہر قوم پرست رہنماؤں سے گفتگو کے دوران مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے سندھ کے اس اہم اور بنیادی مسئلے پر مکمل حمایت کا یقین دلایا اور مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ حیات عباس نجفی، سیکریٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن، حوزہ علمیہ صادقینؑ کے مدیر علامہ امتیاز علی امینی، سندھ سید ایسوسی ایشن کے سابق صدر کراچی سید علی اکبر شاہ اور اتم علی نے سندھو دریا پر ناجائز 6 کینال کی تعمیرات کے خلاف جاری احتجاج میں شرکت کی۔ یہ رہنما کراچی پریس کلب کے باہر سندھ قوم پرست رہنما نیاز کالانی کی...
کراچی ایئرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ہمارے اتحادی ہیں، مسلم لیگ کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، پہلے دیوالیہ ہونے کی بات ہوتی تھی اب معاشی طور پہ پاکستان بہتری کی طرف گامزن ہے، عسکری اور سیاسی قیات مل کر کام کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ مفتیان کرام کی جانب سے فلسطین کے معاملے پر جہاد کا فتویٰ آیا ہے، ان کا کام فتویٰ دینا ہے البتہ ریاست کو بین الاقوامی صورت حال کو دیکھنا ہوتا ہے تاکہ کسی عمل سے عالمی امن کو کوئی...
اسلام آباد : وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے وزیراعظم کے سامنے کراچی میں ہیوی ٹریفک حادثات کا معاملہ اٹھایا اور کہا جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے معاوضے کا اعلان کرنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کا احوال سامنے آگیا۔وفاقی وزیر صحت نے وزیراعظم کے سامنے کراچی میں ہیوی ٹریفک حادثات کامعاملہ اٹھایا اور کہا وفاق کو جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے معاوضے کا اعلان کرنا چاہیے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر صحت نے وزیراعظم سے کہا کراچی وفاق کاحصہ ہےایسےحادثات کانوٹس لیں، حادثات کو لسانی رنگ دینےکی کوشش کوایم کیوایم اوراے این پی نےملکرناکام بنایا.انھوں نے کہاکہ جناح میڈیکل سینٹر اورریسرچ انسٹیٹیوٹ کی سیٹلائٹ...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہےکہ اسلام آباد میں توسیع و تزین کے وسیع و عریض منصوبے جاری ہیں، ٹریفک کےبہاؤ میں بہتری آچکی ہے، بہترین اقدامات کے لیے محسن نقوی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اسلام آباد میں جناح اسکوائر انڈرپاس کے سنگ بنیاد کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعظم نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا ٹریک 2 ہزار کے قریب جانیں نگل چکا ہ، بلوچستان کی اس سڑک کو جسے خونی ٹریک بھی کہا جاتا ہے، ہائی وے بنانے جارہے ہیں ، اس کی کوالٹی موٹر وے جیسی ہوگی ، 2 سال میں 300 ارب سے زائد کے تخمینے سے شاہراہ تعمیر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سڑکوں کے...
کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی نے حالیہ پریس کانفرنس کے دوران اپنے مشہور جملے کنگ کر لے گا پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے اس کمنٹ سے کسی کو تکلیف پہنچی ہے تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا بلکہ یہ بات صرف ایک ہلکے پھلکے انداز میں کہی گئی تھی حسن علی نے مزید کہا کہ اگر میرے کہنے سے کہ کنگ نہیں کرے گا اور بابر اعظم پرفارم کرنے لگیں تو میں یہ بات بار بار کہنے کو تیار ہوں انہوں نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہی انہیں کنگ بنایا ان کے ساتھ کھڑے...
قائد حزب اختلاف سندھ نے کہا کہ ہم سندھ حکومت سے مطمئن نہیں، سندھ میں 17 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، ماضی میں کراچی دنیا کے 12 ترقی کرتے شہروں میں تھا، موجودہ حالات میں شہر دنیا کی 5 بدترین شہروں میں شامل ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہ سندھ کے پانی پر ایم کیو ایم سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کا شمار دنیا کے بدترین شہروں میں ہوتا ہے، ہم سندھ حکومت سے مطمئن نہیں، سندھ میں 17 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں کراچی دنیا کے 12 ترقی کرتے شہروں میں تھا، موجودہ حالات میں...
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ مفتیان کرام کی جانب سے فلسطین کے معاملے پر جہاد کا فتویٰ آیا ہے، ان کا کام فتویٰ دینا ہے البتہ ریاست کو بین الاقوامی صورت حال کو دیکھنا ہوتا ہے تاکہ کسی عمل سے عالمی امن کو کوئی خطرہ نہ ہو۔ کراچی ایئرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں استقبال کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اپنی وزرات سے متعلق زمہ داری نبھانے کراچی آیا ہوں، مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کے لیے اصلاحات کیں جس سے عام افراد کو فائدہ پہنچا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ہمارے اتحادی ہیں، مسلم لیگ کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے...
محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو آج کے موسم سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چھتیس سے اٹھتیس ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب اکتر فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جو گرمی کے احساس کو مزید بڑھا سکتا ہے مزید بتایا گیا ہے کہ سمندری ہوائیں آٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور وقفے وقفے سے ان کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے جو گرمی کی شدت...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے مردہ ملنے والی 5 سال کی بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔اس حوالے سے پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم کے مطابق بچی سے زیادتی ہوئی ہے، کیمیائی تحزیے کے لیے بچی کی لاش سے نمونے لیے گئے ہیں۔پولیس سرجن نے کہا کہ موت کی وجہ کا تعین حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہو گا۔ لاہور: سر گنگا رام اسپتال میں سوئپر کی 5 سالہ بچی سے مبینہ زیادتیلاہور کے سر گنگا رام اسپتال میں زیرِ علاج 5 سال کی بچی کو سوئپر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش گزشتہ روز لیاقت آباد میں ندی سے ملی تھی۔ حکام...
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کراچی میں صدرِ مملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو زرداری 18 اپریل کو ہونے والے جلسے سے بھی خطاب کریں گے، جو پیپلزپارٹی کے موجودہ سیاسی لائحہ عمل اور آئندہ حکمتِ عملی کے حوالے سے اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت اس جلسے کے ذریعے عوامی رابطہ مہم کو مزید متحرک کرنے اور آئندہ سیاسی اقدامات کا خاکہ پیش کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔...
کراچی: ملیر سٹی پولیس نے اسکول کی طالبہ کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں نامزد سمیت دیگر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او ملیر سٹی فراست شاہ نے بتایا کہ مدعی مقدمہ انتھونی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ 14 اپریل کو میری 17 سالہ بیٹی صبح اسکول جا رہی تھی۔ جب وہ لیلیٰ ٹاؤن مین گیٹ ملیر سٹی صبح 7 بجے پہنچی تو اسی دوران ایک کار میں جس میں سوار میری بیٹی کے اسکول میں پڑھنے والا فیضان اور دیگر 3 ساتھیوں نے ملکر میری بیٹی کو اسلحے کے زور پر اپنی کار میں ڈال لیا اور کوئی نشہ آور چیز پلا کر...
وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا کہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ چلنے والی گاڑیاں زندگیوں کیلئے بھی خطرہ بن سکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن کے دوران 1 ہفتے میں 11 ہزار موٹر سائیکلیں ضبط کر لی گئیں۔ سندھ کے سینئر وزیرِ ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ فینسی نمبر پلیٹس، کالے شیشوں اور دیگر کے خلاف 831 کارروائیاں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ 25 گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی سفارش کی گئی، جبکہ 174 گاڑیوں کی رجسٹریشن کو عارضی طور پر معطل کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ چلنے والی گاڑیاں زندگیوں کیلئے بھی خطرہ بن سکتی ہیں۔
—فائل فوٹو کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاون کے دوران ایک ہفتے میں11 ہزار موٹر سائیکلیں ضبط کر لی گئیں۔اس حوالے سے سندھ کے سینئر وزیرِ ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ فینسی نمبر پلیٹس، کالے شیشوں اور دیگر کے خلاف 831 کارروائیاں کی گئیں۔ کراچی: 193 ڈمپر اور ٹینکرز فٹنس اور اوور اسپیڈ پر ضبطکراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ 25 گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی سفارش کی گئی جبکہ 174 گاڑیوں کی رجسٹریشن کو عارضی طور پر معطل کیا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ چلنے والی گاڑیاں زندگیوں کے...
محکمہ موسمیات نے صوبہ سندھ کے لیے ہیٹ ویو الرٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر 18 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں موسم کی صورتحال پر نظر رکھنے والے محکمے نے کہا کہ گرمی کی جاری لہر کے زیر اثردن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 6 تا 8 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ اور حیدرآباد کے اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے6 ڈگری زیادہ ریکارڈ ہوسکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران کراچی، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، حیدرآباد اور جامشورو...
موجودہ سربراہ ڈاکٹر طاہر صغیر کی نااہلی کے باعث دل کے مریض در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور صرف ایمرجنسی کے مریضوں کو دیکھے جانے کا انکشاف،انجیو پلاسٹی ،انجیو گرافی کے مریض رل گئے ادارہ امراض قلب کراچی این آئی سی وی ڈی میں آج کل بد انتظامیاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں اور موجودہ سربراہ ڈاکٹر طاہر صغیر کی نااہلی کے باعث دل کے مریض در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ امراض قلب کراچی میں گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے صرف ایمرجنسی کے مریضوں کو دیکھا جارہا ہے جبکہ انجیو پلاسٹی اور انجیو گرافی کے مریضوں کو تاریخ پر تاریخ دی جاتی ہے لیکن ان کی...
کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے فور کے چورنگی سپرمارکیٹ کے قریب فائرنگ سے 45 سالہ ہمایوں شہزاد نامی شخص زخمی ہوگیا جسے ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے جسے ٹانگ پر گولی لگی تھی۔ دوسری جانب فیڈرل بی صنعتی ایریا بلاک 22 قربان ہوٹل کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے 23 سالہ عبدالحمید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال لیجایا گیا۔ ایس ایچ او فیڈرل بی صنعتی ایریا...
ریلی سے خطاب میں علامہ صادق رضا تقوی نے اسلامی ممالک کے سربراہان کو غزہ کے مظلوم عوام کے قتل عام میں شریک قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ "شراکا" نامی صہیونی تنظیم کو فی الفور پاکستان میں کالعدم قرار دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ کراچی یونٹ کے زیرِ اہتمام پوائنٹ ٹرمنل سے فارمیسی چوک تک یکجہتی فلسطین ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی اور غزہ، لبنان، یمن اور شام پر جاری امریکی و صہیونی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ ریلی سے صدر آئی ایس او جامعہ کراچی اظہر عباس، ممتاز عالم دین علامہ صادق رضا تقوی اور مختلف طلبہ تنظیمات...
مقررین نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی حکومتوں کو بھی پابند کریں کہ وہ غزہ میں جاری نسل کشی کے حوالے سے ٹھوس مؤقف اختیار کریں اور حکومتی سطح پر امریکا اور غاصب ریاست کی ناصرف مذمت کریں، بلکہ ان دہشتگردوں کیخلاف مزاحمتی تنظیموں کی مدد میں اپنا کردار ادا کریں، امت مسلمہ آج امریکا اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف متحد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ، لبنان، یمن اور شام پر امریکی و اسرائیلی جارحیت اور پاکستان میں صہیونی تنظیم شراکا کی بڑھتی ہوئی غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف کراچی نمائش چورنگی پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔مظاہرے میں اہلیان کراچی کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرے سے خطاب رہنماء...
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب---فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر میں پانی ضائع کرنے والوں کو سزا دینے اور جرمانہ عائد کرنے کی تجویز دے دی۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 21 اپریل کو سٹی کونسل کا اجلاس ہو گا جس میں پانی کے ضیاع کے معاملے پر بحث ہو گی، اجلاس میں پانی کے ضیاع کے معاملے کو ریگولیٹ کریں گے، کوشش کریں گے کہ شہر میں پانی کا ضیاع نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ جہاں کہیں بھی پانی ضائع ہو رہا ہے، اس کے خلاف بھی کارروائی کریں گے، ہائیڈرنٹس اور ٹینکر میں بھی اگر پانی کی لیکیج کے باعث پانی کا ضیاع ہو گا تو اس کے خلاف کارروائی ہو...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے گارڈن اور بولٹن مارکیٹ میں کارروائیاں کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔(جاری ہے) ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 15 ہزار امریکی ڈالرز اور 19 ہزار درہم برآمد کیے گئے ہیں۔حکام کے مطابق ملزمان کے موبائل فون سے حوالہ ہنڈی اور دیگر مجرمانہ شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ملزمان کو برآمد شدہ رقوم سمیت کارپوریٹ کرائم سرکل منتقل کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔یہ کارروائیاں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے عملے نے خفیہ اطلاع پر کیں۔
—فائل فوٹو کراچی میں شوہر نے بیوی کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق گلشنِ اقبال بلاک 2 میں شوہر نے جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے سے بیوی کو قتل کیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتولہ صائمہ کو اس کے شوہر سرفراز نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کرقتل کیا۔ پشاور: شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور ساس قتلپشاور کے علاقے بھانہ ماڑی میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور ساس کو قتل کر دیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے بتایا ہے کہ میاں بیوی ایک اسکول کی چھت پر رہائش پزیر تھے اور دونوں اسی اسکول میں ملازمت کرتے تھے۔
—فائل فوٹو کراچی میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات جاری ہیں۔ آج صبح کی شفٹ میں نویں جماعت کا سائنس گروپ کا کیمسٹری کا پرچہ ہو رہا ہے۔ صبح کی شفٹ کے پرچے کاوقت ساڑھے9 سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ہے جبکہ دوپہر کی شفٹ میں دسویں جماعت جنرل گروپ کا ریاضی کا پرچہ ہو گا۔ میٹرک کے امتحانات، 36 امیدوار نقل میں ملوث پائے گئے، چیئرمین بورڈ کا دورہ کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات... جنرل گروپ کے پرچے کا وقت دوپہر ڈھائی بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک ہے۔ ناظمِ امتحانات کے مطابق امتحانات میں کراچی کے 3 لاکھ 75 ہزار طلباء و طالبات حصہ لے رہے ہیں، جن کے لیے شہر...
کراچی: شہر میں نمی کا تناسب 56فیصد تک بڑھنےکے سبب شدید گرمی محسوس کی گئی، معمول سے تیز سمندری ہوائیں گرمی کا احساس کم نہ کرسکیں، ہیٹ انڈیکس 42 فیصد کے مساوی رہا، شہر میں ویدر اسٹیشنز پر متفرق درجہ حرارت ریکارڈ ہوئے، دیہی سندھ کے اضلاع بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے، شہید بے نظیرآباد کا درجہ حرارت معمول سے5.4ڈگری اضافے سے 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ بالائی فضا میں زیادہ دباؤ کے سبب سندھ بھر میں ہیٹ ویو کے نتیجے میں غیرمعمولی درجہ حرارت ریکارڈ ہو رہے ہیں، کراچی سمیت دیہی سندھ کے اضلاع ٹھٹھ، سجاول، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ سمیت دیگر میں بدھ تک گرم ومرطوب موسم کے ساتھ معمول سے تیز ہواؤں کی...
اسلام ٹائمز: جماعت اسلامی کے تحت شاہراہ فیصل ہونے والا عظیم الشان اور تاریخی ”یکجہتی غزہ مارچ“ کراچی کا تاریخی مارچ اور اتحاد امت کا بھرپور مظہر ثابت ہوا، مارچ میں لاکھوں اہل کراچی نے شرکت کی، شرکاء میں مرد و خواتین، بچے، بزرگ، نوجوان سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد شامل تھے، شرکاء نے امریکی و یہودی سازشوں و کوششوں کے خلاف اور فلسطینی مسلمانوں و حماس کے مجاہدین کی جدوجہد سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔ خصوصی رپورٹ ٭ جماعت اسلامی کے تحت شاہراہ فیصل ہونے والا عظیم الشان اور تاریخی ”یکجہتی غزہ مارچ“ کراچی کا تاریخی مارچ اور اتحاد امت کا بھرپور مظہر ثابت ہوا، مارچ میں لاکھوں اہل کراچی نے شرکت کی، شرکاء میں مرد...
اسلام ٹائمز: یکجہتی غزہ مارچ سے حافظ نعیم الرحمٰن، شیخ مروان ابو العاص، ڈاکٹر زوہیر ناجی، علامہ سید حسن ظفر نقوی، کاشف سعید شیخ، منعم ظفر خان، سیف الدین ایڈوکیٹ، توفیق الدین صدیقی، آبش صدیقی، یونس سوہن ایڈوکیٹ و دیگر نے خطاب کیا۔ خصوصی رپورٹ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمٰن کی زیر قیادت کراچی کی شاہراہ فیصل پر عظیم الشان ”یکجہتی غزہ مارچ“ کا انعقاد کیا گیا، لاکھوں کی تعداد میں کراچی کے عوام، علماء، وکلاء، ڈاکٹرز، انجینئرز، طلبہ، تاجر، مزدور سمیت سول سوسائٹی و تمام طبقات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ مرد و خواتین ایمانی جذبے اور بھرپور جوش و خروش کے ساتھ اپنی فیملی کے ہمراہ جوق درجوق ”یکجہتی غزہ مارچ“ میں...
لاکھوں کی تعداد میں کراچی کے عوام، علماء، وکلاء، ڈاکٹرز، انجینئرز، طلبہ، تاجر، مزدور سمیت سول سوسائٹی و تمام طبقات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ مرد و خواتین ایمانی جذبے اور بھرپور جوش و خروش کے ساتھ اپنی فیملی کے ہمراہ جوق درجوق ”یکجہتی غزہ مارچ“ میں شریک ہوئے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو کراچی، جماعت اسلامی کا حافظ نعیم الرحمٰن کی زیر قیادت شاہراہ فیصل پر عظیم الشان ”یکجہتی غزہ مارچ“ کراچی، جماعت اسلامی کا حافظ نعیم الرحمٰن کی زیر قیادت شاہراہ فیصل پر عظیم الشان ”یکجہتی غزہ مارچ“ کراچی، جماعت اسلامی کا حافظ نعیم الرحمٰن کی زیر قیادت شاہراہ فیصل پر عظیم الشان ”یکجہتی غزہ مارچ“ کراچی، جماعت اسلامی کا...
محکمہ صحت سندھ کے مطابق یکم جنوری سے 11 اپریل تک سندھ میں ملیریا کے 16 ہزار 733 کیس رپورٹ ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سمیت سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق یکم جنوری سے 11 اپریل تک سندھ میں ملیریا کے 16 ہزار 733 کیس رپورٹ ہوئے۔ جنوری سے 11 اپریل تک کراچی سے ملیریا کے 186 کیس رپورٹ ہوئے، سب سے زیادہ 72 کیسز ضلع جنوبی سے سامنے آئے۔ ضلع ملیر سے 62، ضلع غربی سے 29، ضلع کورنگی سے 16، ضلع شرقی سے 5 اور ضلع وسطی سے 2 کیس سامنے آئے۔ ترجمان کے مطابق جنوری سے اپریل تک ضلع کیماڑی سے ملیریا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، جبکہ حیدرآباد...
یکجہتی غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے عوام پر زور دیا کہ وہ غیر ملکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی تحریک کو جاری رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے غزہ میں جاری جارحیت اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 22 اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں یکجہتی غزہ مارچ میں خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے تحریک کے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا اور عوام پر زور دیا کہ وہ غیر ملکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی تحریک کو جاری رکھیں۔ اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ اگلے مرحلے میں بچوں کا ایک الگ مارچ کیا جائے گا، 18 اپریل کو ملتان،...
کراچی: پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیرِ اہتمام نیشنل پیڈل چیمپئن شپ 11 سے 13 اپریل تک کراچی کے ایک نجی پیڈل کورٹ میں منعقد ہوئی۔ تین روزہ ایونٹ میں ملک بھر سے کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور پیڈل کھیل کی مقبولیت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ مردوں کے مقابلوں میں کراچی سے تعلق رکھنے والے عدیل اللہ والا اور ہشیش کمار نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چیمپئن شپ جیتی۔ خواتین کے زمرے میں بھی کراچی کی ثنا طابہ اور ناتالیا زمان نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مکسڈ ڈبلز کی کیٹیگری میں اسلام آباد کے سامی زیب اور سارہ منصور فاتح قرار پائے۔ اختتامی تقریب میں پاکستان پیڈل فیڈریشن کے سینئر نائب صدر جناب...
کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں پلئیر آف دی میچ بننے والے کھلاڑی کو انوکھے انعام سے نواز دیا گیا۔ گزشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، ہائی اسکورننگ میچ میں سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ناٹ آؤٹ 105 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ رضوان کی اننگز کی بدولت کنگز کو 235 رنز کا ہدف ملا تاہم حریف ٹیم کے بیٹر جیمز ونس نے 43 گیندوں پر 14 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیل ڈالی اور ملتان سلطانز سے فتح چھین لی۔ شاندار اننگز کھیلنے پر جیمز ونس کو...
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل کے میچوں میں خالی کرسیاں اب ایک معمول بن چکی ہیں۔ حالیہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلے گئے ہائی وولٹیج میچ میں بھی یہی منظر دیکھنے کو ملا۔ سوال یہ ہے کہ آخر کراچی کے تین کروڑ شہری اپنی ہی ٹیم کے میچ دیکھنے اسٹیڈیم کیوں نہیں آتے؟ معروف کانٹینٹ کری ایٹر ارسلان نصیر نے اس مسئلے کا ایک انوکھا حل پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اگر اسٹیڈیم میں ’جیتو پاکستان‘ کی طرز پر تین موٹرسائیکلیں رکھ دی جائیں، تو گراؤنڈ کھچاکھچ بھرجائے گا۔‘‘ یہ بات انہوں نے اپنے مخصوص طنزیہ انداز میں کہی، لیکن اس میں ایک کڑوا سچ بھی چھپا ہے۔ حقیقت...
معروف غیر ملکی پریزینٹر ایرن ہالینڈ بھی کراچی میں خالی اسٹیڈیم کو دیکھ دُکھ کر اظہار کردیا۔ گزشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، ہائی اسکورننگ میچ میں سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ناٹ آؤٹ 105 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ رضوان کی اننگز کی بدولت کنگز کو 235 رنز کا ہدف ملا تاہم حریف ٹیم کے بیٹر جیمز ونس نے 43 گیندوں پر 14 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیل ڈالی اور ملتان سلطانز سے فتح چھین لی۔ میچ کے بعد تقریب کے دوران انگلش کرکٹر روی بوپارا اور عروج ممتاز کے ساتھ گفتگو کرتے...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں کے تیسرے اور کراچی میں پہلے میچ میں شائقین نے دلچسپی نہیں لی۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کل کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، 8 بجے شب شروع ہونے والے میچ میں تماشائیوں کی تعداد انتہائی مایوس کن رہی، جہاں دلچسپ میچ میں فینز کی تعداد سیکیورٹی اہلکاروں سے بھی کم رہی۔ تماشائیوں کی آمد کا سلسلہ 7 بجے کے بعد شروع ہوا، 32 ہزار نشستوں والے نیشنل اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی تعداد 3 ہزار سے زیادہ نہ رہی۔ دلچسپ میچ میں کھلاڑی تماشائیوں کی داد کو ترستے رہے تاہم گراؤنڈ میں موجود لوگ بھی کے حوصلے بڑھاتے رہے، کرکٹ کا شہر کھلانے...
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے اپنے ہی کپتان کو ٹرول کردیا۔ گزشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، ہائی اسکورننگ میچ میں سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ناٹ آؤٹ 105 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ رضوان کی اننگز کی بدولت کنگز کو 235 رنز کا ہدف ملا تاہم حریف ٹیم کے بیٹر جیمز ونس نے 43 گیندوں پر 14 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیل ڈالی اور ملتان سلطانز سے فتح چھین لی۔ میچ میں شکست کے بعد ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے...
کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آج شہر میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں مغربی سمت سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے۔ Post Views: 1
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں کے تیسرے اور کراچی میں پہلے میچ میں شائقین نے دلچسپی نہیں لی۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کل کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، 8 بجے شب شروع ہونے والے میچ میں تماشائیوں کی تعداد انتہائی مایوس کن رہی، جہاں دلچسپ میچ میں فینز کی تعداد سیکیورٹی اہلکاروں سے بھی کم رہی۔ تماشائیوں کی آمد کا سلسلہ 7 بجے کے بعد شروع ہوا، 32 ہزار نشستوں والے نیشنل اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی تعداد 3 ہزار سے زیادہ نہ رہی۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل بمقابلہ آئی پی ایل؛ وارنر کی تنخواہ میں کتنا فرق ہے؟ دلچسپ میچ میں کھلاڑی تماشائیوں کی داد کو ترستے...
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد ملتان سلطانز کو 4وکٹوں سے ہرا دیا ۔ کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے 3وکٹوں پر 234رنز بنائے ۔ کپتان محمد رضوان نے 105رنز کی اننگز کھیلی۔ کامران غلام 36اور مائیکل بریسویل 44رنز بناکر نمایاں رہے ۔ حسن علی ‘عباس آفریدی اور خوشدل شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ کراچی کنگز نے ہدف آخری اوور میں 6وکٹوں پرپوراکرلیا ۔ جیمزونس نے 101اور خوشدل شاہ نے 60رنز بنائے۔ عاکف جاوید نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ جیمز ونس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو...
کراچی: انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے 2 ڈمپرز جلانے کے 2 مقدمات میں 4 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو نیو کراچی پولیس نے 2 ڈمپر جلانے کے مقدمات میں 4 ملزمان کو پیش کیا، جن میں سید فردین، محمد منیب، محمد فہد اور محمد معاذ صدیقی شامل ہیں۔ دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ریمانڈ پیپر کے مطابق ملزمان نے پہلے پاور ہاؤس چورنگی پر ایک ڈمپر کو آگ لگائی اور پھر اسی وقت دوسرے ڈمپر کو ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے پر جلایا، کیا ایسا ممکن ہے؟ایک...
کراچی کے علاقے سول لائن میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے بیٹی کے قتل میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا، ملزمہ نے بیٹی کو زہر پلانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق سول لائن سے بیٹی کے قتل میں ملوث خاتون نجمہ ارشد کو گرفتار کیا گیا۔ 15 سال کی ارم کو 5 اپریل کو قتل کیا گیا تھا، ملزمہ نے اپنے آشنا عبداللّٰہ کے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کیا۔ملزمہ نے بیٹی کو کھٹمل مار دوا پلانے کے بعد رسی سے گلا دبا کر اور تکیہ رکھ کر قتل کیا، واقعہ کے بعد ملزمہ نے واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے...
کراچی:ہوا کے دباؤ کے سبب آج سے دیہی سندھ کے اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں آئیں گے، درجہ حرارت معمول سے6 تا 8 ڈگری تجاوز کر سکتا ہے،کراچی میں اتوار اور پیر کو معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویوالرٹ جاری کیاگیا ہے جس کے مطابق ہوا کے دباو کی وجہ سے آج سے دیہی سندھ کے مختلف اضلاع دادو، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، لاڑکانہ، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ اور حیدرآباد کے اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 6تا 8 ڈگری زیادہ ریکارڈ ہوسکتا ہے،گرمی کی لہر18اپریل تک برقراررہ سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اتوار اور پیر کو معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں،آج زیادہ سے زیادہ درجہ...

پی آئی اے طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانیوالے ظفر مسعود نے حادثے کے بعد کے تجربات پر کتاب لکھ دی
کراچی میں 2020 کے پی آئی اے طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانیوالے ممتاز بینکار ظفر مسعود نے کتاب "سیٹ ون سی" تحریر کردی، جس میں انہوں نے کراچی میں فضائی حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانے کے بعد کے تجربات بیان کیے ہیں۔ممتاز بینکار ظفر مسعود کی کتاب "سیٹ ون سی" کی کراچی میں تقریب رونمائی ہوئی، ظفر مسعود نے کتاب میں انسانی زندگیوں میں حادثات کے تجربات و اثرات، عزم و ہمت پر آب بیتی لکھی۔ کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثہ، سال مکمل، حتمی رپورٹ تکمیل کے مرحلے میں داخل کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن ( پی آئی اے ) کے طیارے پی کے 8303 کے حادثے کو ایک سال مکمل ہوگیا۔ ظفر...
درخواست گزار کے مطابق قانون نافذ کرنے والوں نے کاشف علی اور اہلیہ کو طیارے سے آف لوڈ کیا۔ کاشف کی اہلیہ کو بعد ازاں چھوڑ دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایئرپورٹ سے لاپتا شخص کی بازیابی کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ ایئر پورٹ کو گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے لاپتا شخص کی بازیابی کی درخواست پر سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، جس میں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کاشف علی 27 مارچ کو بیرون ملک سفر کیلئے اپنی اہلیہ کے ہمراہ جناح ٹرمینل پہنچا تھا۔ درخواست گزار کے مطابق قانون نافذ کرنے والوں نے کاشف علی اور اہلیہ کو طیارے سے آف...
دریائے سندھ سے نہرین نکالنے کے متنازع ’کینال منصوبے‘ پر صدائے احتجاج بلند کرنے کیلیے کراچی کے نوجوان نے منفرد طریقہ اپنایا ہے۔ مصنوعی ذہانت پر کمال مہارت رکھنے والے کراچی کے نوجوان ایاز خان نے متنازع کینال منصوبے کیوجہ سے سندھ میں ہونے والے نقصانات کے حوالے سے اے آئی کی مدد سے گانا تیار کیا۔ اس گانے کو انہوں نے ’ایک تھا دریائے‘ سندھ کا نام دیا ہے جس کو ایاز نے ماحولیات اور نہری منصوبے کیخلاف آواز اٹھانے والوں کے نام کیا۔ احتجاجی گانے کی ویڈیو کا بیشتر حصہ اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے جبکہ اس کے بول ایاز خان نے خود لکھے ہیں۔ گانے کی موسیقی، دھن اے آئی اور آواز کی...
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ بلدیات سندھ نے کہا کہ کراچی میں لوگوں کو شناخت کر کے مارا جاتا تھا، شہر میں جو دہشت گردی ہوئی وہ دنیا کے کم شہر ہوں گے جہاں ہوئی ہوگی، نفرتوں کی سیاست کے نقصانات آج تک بھگت رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ کا پانی کا جھگڑا آج کا نہیں 150 سال سے چل رہا ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1991ء کا معاہدہ سندھ کے ساتھ زیادتی ہے، پھر بھی کہتے ہیں اس پر ہی عمل کرلو۔ سعید غنی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پانی کی کمی ہے، 12 لاکھ ایکڑ زمین...
کراچی میں منعقد ہونے والی ایک رنگارنگ ریو پارٹی کے دوران بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کے اینیمیٹڈ اوتار پر مبنی ایک ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا۔ایک رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام پر یہ ویڈیو پارٹی کے منتظم اور ڈی جے شاٹ باکس نے شیئر کی جس میں کرینہ کا ڈیجیٹل روپ متحرک انداز میں رقص کرتے ہوئے دکھائی دیتا ہے۔منفرد اور غیر معمولی انداز کی اس پیشکش نے دیکھتے ہی دیکھتے صارفین کی توجہ حاصل کر لی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔پی او وی، آپ کراچی، پاکستان میں ایک ریو پارٹی میں ہیں اور کرینہ کپور آپ کے سامنے ڈانس کرنا شروع کر دیتی ہیں۔اس کے بعدسکرین پر کرینہ کپور کا...
—فائل فوٹو کراچی میں آج گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، شہر میں آج درجۂ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہرِ قائد میں موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے۔شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 25.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کراچی: موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکانشہرِ قائد کراچی اس وقت گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے۔ کراچی میں شمال ٘مغرب سے گرم ہوائیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ماہرِ موسمیات کے مطابق کراچی میں...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ ) صدر مملکت آصف زرداری روبصحت ہوگئے جس کے بعد انہیں ہسپتال سے چھٹی مل گئی۔صدر مملکت کئی روز سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے صدر آصف علی زرداری کا کرونا ریپڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے جس کے بعد ہسپتال سے چھٹی مل گئی۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کرونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد صدر زرداری کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا ڈاکٹرز نے صدر آصف زرداری کو مزید فزیو تھراپی کا مشورہ دیا ہے۔خیال رہے صدر مملکت کو عید الفطر کی رات نوابشاہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ صدر مملکت 10 دن سے زائد ہسپتال میں...
صدر مملکت آصف علی زرداری کئی روز تک کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد روبصحت ہو گئے ہیں اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ آصف علی زرداری کا کورونا کا ریپڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے جس کے بعد انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق صدر کی طبیعت میں واضح بہتری آئی ہے تاہم انہیں مزید فزیو تھراپی جاری رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ صدر آصف زرداری کو یکم اپریل کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ عید الفطر کی رات انہیں نوابشاہ سے کراچی منتقل کیا گیا، جہاں وہ 10...
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت آصف علی زرداری کوہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔ "جنگ " کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری روبصحت ہوگئے۔ کراچی میں انکے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کے مطابق انھیں ہسپتال سے چھٹی مل گئی ہے۔ کورونا منفی آنے کے بعد صدر زرداری کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں نے صدر آصف زرداری کو مزید فزیو تھراپی کا مشورہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ صدر مملکت کو یکم اپریل کو طبعیت کی خرابی پر ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ انھیں عید الفطر کی رات نوابشاہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا اور وہ 10 دن سے زائد ہسپتال میں زیر علاج رہے۔ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ،...
دبئی سے بنگلہ دیش، ڈھاکا جانے والے غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق طیارے میں سوار ایک مسافر کی طبیعت بگڑنے پر کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) سے رابطہ کیا، ایئرپورٹ پر تعینات طبی عملے نے مسافر کا معائنہ کیا۔ غیرملکی ایئرلائن کی دوحہ کی پرواز منسوخ، مسافر پریشان دوسری جانب غیرملکی ائیرلائن کی دوحہ کی پرواز منسوخ کردی گئی ہے، جسے صبح 3بج کر50 منٹ پر دوحہ روانہ ہونا تھا، غیرملکی ائیرلائن کا طیارہ ٹیکسی کے دوران فنی خرابی کا شکار ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پر بھارتی طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ منسوخ ہونے والی پرواز کے مسافروں کو اگلی پرواز سے بھیجا...
کراچی کی عدالت نے گاڑی کی ٹکر سے میاں بیوی کی موت کے کیس میں ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔ کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے شاہراہِ فیصل پر گاڑی کی ٹکر سے میاں بیوی کی موت کے مقدمے میں ملزم انیق کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔ مزید پڑھیں: کارساز حادثے میں میاں بیوی جاں بحق، واقعے سے متعلق رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کروانے اور رہا کرنے کا حکم دیا۔ ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں تھا۔ ملزم کیخلاف تھانہ شارع فیصل میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
---فائل فوٹو دبئی سے بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی پرواز میں سوار خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایف زیڈ 501 دبئی سے ڈھاکا جا رہی تھی کہ بھارتی فضائی حدود میں طیارے میں سوار ایک بنگلا دیشی خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی۔ پائلٹ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قریب ترین کراچی جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ ڈھاکا کی پرواز میں مسافر کا انتقال، کراچی میں ہنگامی لینڈنگشارجہ سے بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی پرواز کے مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے نے کراچی...
کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہونے والی قطر ایئر ویز کی پرواز منسوخ کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق قطر ایئر ویز کی پرواز کو جمعہ کی شب 3 بج کر 50 منٹ پر دوحہ کیلئے روانہ ہونا تھا تاہم ٹیکسی کے دوران طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جس کے باعث پرواز کئی گھنٹوں تک روانہ نہ ہو سکی۔ مسافروں کو پہلے طیارے میں بٹھا کر طویل انتظار کروایا گیا، پھر لاؤنج میں واپس بھیج دیا گیا۔ طویل انتظار اور غیر یقینی صورتحال کے بعد قطر ایئرویز نے پرواز کی منسوخی کا اعلان کر دیا۔ پرواز میں 325 مسافر سوار تھے جن میں سے متعدد کی دوحہ سے آگے کنیکٹنگ فلائٹس بھی...
دبئی سے ڈھاکا جانے والی غیر ملکی ائیرلائن کے طیارے کو کراچی ایرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی کے باعث لینڈنگ کرنا پڑی۔ ذرائع کے مطابق فلائی دبئی کی پرواز ڈھاکا جا رہی تھی۔ طیارے میں سوار ایک مسافر کی طبیعت بگڑنے پر کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول( اے ٹی سی) سے رابطہ کیا جس کے بعد پرواز کوبحفاظت لینڈ کروایا گیا۔ مسافر کو ائیرپورٹ پر تعینات طبی عملہ چیک کر رہا ہے۔ مزید پڑھیں : بھارت جانے والے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ پرواز ایف زیڈ 501 کو بنگلا دیش کے مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ڈھاکا ائیرپورٹ پرلینڈ کرنا تھا۔ میڈیکل ایمرجنسی کے باعث پرواز کو کراچی ائیرپورٹ کی طرف موڑا گیا۔
کراچی (آئی این پی )ملائشیا کی ایئر ایشیاایکس نے کراچی سے کوالمپور کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق 30 مئی سے شروع ہونے والی پروازوں کے لیے بکنگ کا آغاز کردیا گیا، ٹکٹ کی قیمت 55 ہزار 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔ایئرلائن کی جانب سے اپنی پروازوں کے ذریعے سالانہ ایک لاکھ سے زائد مسافروں کو سفری سہولیات کی فراہمی کا ٹارگٹ مقررکیا گیا ہے۔کراچی سے کوالالمپور کے دوطرفہ پروازیں پیر،بدھ،جمعہ اور اتوار کو آپریٹ کی جائیں گی۔ مزید :
ملائیشیا کی سستی ایئر لائن ’ایئر ایشیا ایکس‘ نے پاکستان میں بھی اپنے آپریشنز باضابطہ شروع کردیے ہیں جس کے نتیجے میں پاکستان اور ملائیشیا کے مابین سفری روابط میں اضافہ ہوگیا ہے۔ کراچی سے کوالالمپور کے لیے براہ راست پروازیں 30 مئی سے شروع ہوں گی۔ یہ اعلان کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ افتتاحی تقریب کے دوران کیا گیا جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، سندھ کے وزیر توانائی ناصر حسین شاہ اور ملائیشیا کے قونصل جنرل ہرمن ہاردیناتا احمد سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر کامران ٹیسوری نے سروس کے آغاز کا خیرمقدم کیا اور اس نئے روٹ کو پاکستان اور ملائیشیا کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی...
کراچی: شہر قائد میں پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان مختلف مقامات پر مبینہ مقابلوں کے دوران ایک ملزم ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی پولیس نے اورنگی ٹاؤن پراچہ قبرستان کے قریب ایک کارروائی کے دوران مبینہ مقابلے میں ایک ملزم کو ہلاک کردیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت رانو سومرو کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کارروائی کار لفٹر کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی تھی۔ مزید پڑھیں: کراچی، اورنگی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہلاک ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے ۔دوسری جانب نیو...
بلڈنگ افسران کی من مانیوں نے کراچی کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کر کے رکھ دیا غیر قانونی تعمیرات اور لوٹ مارکے ذمہ دار بلڈنگ افسران تاحال احتساب سے محفوظ جلیس صدیقی، آصف رضوی، اورنگ زیب، ضیاء کالاکی سرگرمیاں ڈھکی چھپی نہیں ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو نے شہریوں کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا ہے۔ نمائندہ جرأت سے بات کرتے ہوئے کنوینر اگینسٹ ال لیگل کنسٹرکشن اورنگزیب شہزاد نے بلڈرز پر مقدمات اورگرفتاریوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب بھی قومی خزانہ لوٹ کر عوامی مفادات کا قتل کرنے والے سرکاری افسران احتساب سے محفوظ ہیں۔ بلڈرز کیخلاف کارروائیاں "نورا کشتی” محسوس ہو رہی ہیں جبکہ بلڈنگ بائی لاز کیخلاف تعمیرات کی سرپرستی میں ملوث افسران کو...
کراچی، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شہرقائد کے باسیوں کو تسلی دی ہے کہ کراچی لاوارث شہرنہیں، بہن بھائی کسی خوف کا شکار نہ ہوں۔ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔ گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں کادورہ کیا اورکہا کہ کراچی لاوارث نہیں ہے میرے بہن بھائی کسی خوف کا شکار نہ ہوں۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ڈمپر سے حادثہ اور سڑک بلاک کئے جانے کے بعد اب صورتحال قابو میں ہے۔ رات گئے سڑکوں پر اسی لئے نکلا ہوں تاکہ لوگوں میں تحفظ کا احساس رہے۔ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔ اس سے قبل گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے تقریب سے خطاب بھی کہا...
کراچی(نیوز ڈیسک) ملائیشیا جانے والے پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، ملائیشین ایئرلائن نے ٹکٹ کی تعارفی قیمت مقرر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشین ایئرلائن نے کراچی سے کوالالمپور کے لئے پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کردیا۔ مقامی ہوٹل میں تقریب میں سی ای او ایئرایشیا ایکس بنیامین اسماعیل نے اعلان کیا اور بتایا 30 مئی سے شروع ہونے والی پروازوں کے لیے بکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ایئرایشیا ایکس کوالالمپوراور کراچی کےدرمیان ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرے گی اور ٹکٹ کی قیمت تعارفی قیمت 55 ہزار 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔ کراچی سے کوالالمپور کے دوطرفہ پروازیں پیر،بدھ،جمعہ ،اتوار کو آپریٹ ہوگی، اس روٹ پرسالانہ ایک لاکھ سے زائدمسافروں کو سہولت ملے گی۔ خیال...
ویب ڈیسک : ملائیشین ایئرلائن نے کراچی سے کوالالمپور کے لئے پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کردیا، ساتھ ہی ٹکٹ کی تعارفی قیمت بھی مقرر کردی گئی۔ مقامی ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں سی ای او ایئرایشیا ایکس بنیامین اسماعیل نے کراچی سے کوالالمپور کے لئے پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا 30 مئی سے شروع ہونے والی پروازوں کے لیے بکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ایئرایشیا ایکس کوالالمپوراور کراچی کےدرمیان ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرے گی اور ٹکٹ کی قیمت تعارفی قیمت 55 ہزار 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔ بانی کی ملاقات؛ پی ٹی آئی کی قیادت آج پھر اڈیالہ جیل جائے گی کراچی سے کوالالمپور کے دوطرفہ پروازیں پیر،بدھ،جمعہ...
کراچی: شہر قائد میں غیرت کے نام پر شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کردی اور فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جمعرات کی صبح سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانے کے علاقے ناردرن بائی پاس شہبازگوٹھ کے قریب گھرسےخاتون کی تشددہ زدہ لاش ملی، جسے پہلے قریبی تھانے اوربعدازاں قانونی کارروائی کے بعدعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ مقتولہ خاتون کی شناخت 40 سالہ پری زوجہ غلام علی کے نام سے کی گئی، جس کے بھائی نے الزام عائد کیا ہےکہ 40سالہ پری بی بی کواس کے شوہرغلام علی نے قتل کیا ہے۔مقتولہ کے بھائی نے پولیس کوبتایا کہ ہمیں غلام علی کے بھائی نےاطلاع دی کہ بہن کوتشدد کرکے قتل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سائٹ...
ایک بیان میں اے این پی سندھ کے صدر نے کہا کہ کراچی ہم سب کا ہے، ہمیں اتحاد، برداشت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا، عوام افواہوں پر کان نہ دھریں اور باہمی محبت کو فروغ دیں، شہر کا امن ہم سب کا امن ہے، اسے برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے ڈمپرز جلانے کے واقعے کو لسانی فسادات کی کوشش قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق رہنما عوامی نیشنل پارٹی شاہی سید نے ڈمپرز جلانے کا واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ایک بار پھر لسانی فسادات کی کوشش کی جارہی ہے۔ رہنما اے این پی نے کہا کہ ٹریفک...
کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کراچی کنگز نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کو نائب کپتان مقرر کردیا۔ فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں حسن علی نائب کپتان کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ گزشتہ سیزن میں فاسٹ بولر نے 14 وکٹیں حاصل کرکے فرنچائز کے کامیاب ترین بولر بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اس موقع پر فرنچائز کے اونر سلمان اقبال نے کہا کہ حسن علی میں وہ جذبہ ہے جو کراچی کنگز کی پہچان ہے، ہم چاہتے ہیں کہ وہ کپتان ڈیوڈ وارنر کے ساتھ مل کر ٹیم کو اگلے درجے پر لے جائیں۔ کراچی کنگز...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کراچی کنگز نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کو نائب کپتان مقرر کردیا۔ فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں حسن علی نائب کپتان کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ گزشتہ سیزن میں فاسٹ بولر نے 14 وکٹیں حاصل کرکے فرنچائز کے کامیاب ترین بولر بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ پشاور زلمی کیلئے بُری خبر! اہم کرکٹر انجری کا شکار اس موقع پر فرنچائز کے اونر سلمان اقبال نے کہا کہ حسن علی میں وہ جذبہ ہے جو کراچی کنگز کی پہچان ہے، ہم چاہتے ہیں کہ وہ کپتان ڈیوڈ...
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کے موسم کی صورتحال سے متعلق پیش گوئی کی ہے کہ شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اور شمال مغرب سے ہوائیں 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے بھی کراچی کے موسم کے حوالے سے بتایا کہ آج شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا...
ملائیشیا کی ایئر ایشیاایکس نے کراچی سے کوالمپور کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق 30 مئی سے شروع ہونے والی پروازوں کے لیے بکنگ کا آغاز کردیا گیا، ٹکٹ کی قیمت 55 ہزار 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ایئرلائن کی جانب سے اپنی پروازوں کے ذریعے سالانہ ایک لاکھ سے زائد مسافروں کو سفری سہولیات کی فراہمی کا ٹارگٹ مقررکیا گیا ہے۔ کراچی سے کوالالمپور کے دوطرفہ پروازیں پیر،بدھ،جمعہ اور اتوار کو آپریٹ کی جائیں گی۔
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملائیشیا کی ایئر ایشیاایکس نے کراچی سے کوالمپور کیلئے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کردیا. نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز رپورٹ کے مطابق 30 مئی سے شروع ہونے والی پروازوں کے لیے بکنگ کا آغاز کردیا گیا، ٹکٹ کی قیمت 55 ہزار 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ایئرلائن کی جانب سے اپنی پروازوں کے ذریعے سالانہ ایک لاکھ سے زائد مسافروں کو سفری سہولیات کی فراہمی کا ٹارگٹ مقررکیا گیا ہے۔ کراچی سے کوالالمپور کے دوطرفہ پروازیں پیر،بدھ،جمعہ اور اتوار کو آپریٹ کی جائیں گی۔ گوندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی مزید :
کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گزشتہ رات نارتھ کراچی میں ٹریفک حادثے کے بعد مشتعل افراد کی جانب سے ڈمپرز کو نذر آتش کیے جانے اور احتجاج کے دوران سڑک بند کرنے کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ شہریوں کا ہیوی ٹریفک اور اس سے ہونے والی اموات پر غم و غصہ بجا ہے، تاہم قانون شکنی کسی صورت قبول نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ تمام شہری پُرامن رہیں اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے سے گریز کریں۔ مزید پڑھیں: کراچی، تیز رفتار ڈمپر نے متعدد موٹر سائیکل افراد کو روند ڈالا، تین افراد زخمی، 5 ڈمپرز نذر آتش کامران خان ٹیسوری نے...
ایچ بی ایل پی ایس ایل10 کے لیے ملتان سلطانز کی ٹیم نے کراچی میں اپنی تیاریوں کو آغاز کر دیا۔ایونٹ میں ہفتہ کو کھیلے جانے والے لیگ کے دوسرے میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم کراچی کنگز کا مقابلہ کرے گی۔ ملتانز سلطانز نے کپتان محمد رضوان کی قیادت میں تربیتی سیشن میں مشقیں کیں۔نیشنل اسٹیڈیم کےحنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کے اوول گراؤنڈ میں تربیتی سیشن میں حصہ لیا۔ تمام دستیاب کھلاڑیوں نے گرم موسم میں مشقوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ دوسری جانب کراچی کنگز نے گرمی کی شدت کے سبب تیسرے دن بدھ کو اپنا پریکٹس سیشن منسوخ کردیا۔کھلاڑیوں نے تیز دھوپ میں پریکٹس کی بجائے آرام کو ترجیح دی۔دریں اثنا جمعرات سے دونوں ٹیمیں باضابطہ مشقوں کا آغاز...
تفتیشی افسر سعادت بٹ نے کہا کہ دہشتگرد سے وارداتوں کے بارے میں تفتیش جاری رکھی جائے گی اور اس کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد جمیل احمد ربانی عرف قاری صاحب کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کر دیا۔ تفتیشی افسر کے مطابق دہشتگرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان فتنتہ الخوارج سے ہے اور اس کے قبضے سے بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ دہشتگرد متعدد دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا کر رہا ہے۔ تفتیشی افسر سعادت بٹ نے کہا کہ دہشتگرد سے وارداتوں کے بارے میں تفتیش جاری رکھی جائے گی اور اس کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کرنا ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت...
کراچی: پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے میچز کے لیے شہر میں ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دے دیا، شائقین کرکٹ کے لیے نیشنل کوچنگ سینٹراورچائنا گراؤنڈ میں پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے میچز12، 15، 18، 20 اور21 اپریل کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے ٹریفک پولیس نے شائقین کرکٹ کے لیے پارکنگ کا خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دے دیا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق سرشاہ سلیمان روڈ دونوں اطراف کے روڈ ٹریفک کیلئے کھلے رہیں گے نیشنل کوچنگ سینٹر اورچائنا گراؤنڈ میں پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے، کارساز سے آنے والے شہری حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ ،اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے...
جماعت اسلامی کے 12 بلدیاتی نمائندوں نے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن میں ترامیم کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ترمیم کے ذریعے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے کراچی میں رہائشی پلاٹس کے کاروباری استعمال کی اجازت دینے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی جانب سے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن (کے بی ٹی پی آر) میں ترامیم کے خلاف درخواست دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے 12 بلدیاتی نمائندوں نے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن میں ترامیم کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ درخواست...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2025ء) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان ایک مدبر اور سنجیدہ سیاستدان سے محروم ہوگیا، سینیٹر تاج حیدر پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی اراکین میں شامل تھے، ان کا شمار پارٹی کے دانشور اور بھٹو کے سچے سپاہیوں میں ہوتا ہے، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم تاج حیدر کو اپنے جوار رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
کراچی: لیاقت آباد ڈاکخانے کے قریب شہریوں نے بجلی اور پانی کی مسلسل بندش کے خلاف احتجاج کیا، جس کے باعث علاقے میں ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی روز سے پانی کی فراہمی معطل ہے اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے ان کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔ احتجاج کے دوران شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور سیاسی جماعتوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے اپنی شکایات ریکارڈ کروانے کے بعد پرامن طور پر احتجاج ختم کر دیا اور سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ مزید پڑھیں: کراچی؛ بجلی، پانی کی طویل بندش پر شہریوں کا احتجاج، ٹریفک کا نظام درہم برہم تاہم، اس دوران ٹریفک کی...
گورنر ہاؤس سندھ سے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کورس کرنے والے طلبہ کا نیا امتحان شروع ہوگیا۔گورنر ہاؤس سے آئی ٹی کورس کرنے والے طلبہ کو سرٹیفکیٹ کےلیے جامعہ کراچی کا امتحان پاس کرنا ہوگا۔ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق آئی ٹی کورسز کے سرٹیفکیٹ کےلیے کچھ لازمی شرائط ہیں، جن کو پورا کرنا ہوگا۔ترجمان نے مزید کہا کہ سرٹیفکیٹ صرف اسی امیدوار کو ملے گا، جس کی تعلیم کم از کم انٹر ہو، انٹر سے کم تعلیم کے حامل امیدوار کو سند نہیں دی جائے۔اس سے پہلے ترجمان گورنر ہاؤس نے کہا تھا کہ گورنر انیشیٹیو کے تحت آئی ٹی کورسز کا سرٹیفکیٹ کراچی یونیورسٹی کا ملے گا، اس سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوچکے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے غیر قانونی نمبر پلیٹس، کالے شیشے، غیر مجاز سائرن و لائٹس کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کی بھی ہدایت دی، ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے، ٹرپل سواری اور غیر محفوظ بائیکس کے خلاف بھی سخت کارروائی کا حکم دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے کراچی میں ہیوی ٹرانسپورٹ کے لیے رفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کردی جبکہ ڈرائیورز کے لیے رینڈم ڈرگ ٹیسٹ کو لازمی قرار دے دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں ٹریفک مسائل پر اہم اجلاس ہوا۔ جس میں صوبائی وزراء سعید غنی، مکیش کمار چاولہ، ضیاء الحسن لنجار، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ لاشوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے، کسی کی ذات، قومیت کا مسئلہ نہیں، لاشوں پر سیاست نہیں ہوگی ہم نے شہر سے ٹریفک حادثات کو ختم کرنا ہے، کراچی میں رہنے والے ہر شہری کا مقدمہ میں لڑ رہا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ مرتضی وہاب کو میری مرسڈیز پر اعتراض ہے تو کیا وہ خود چنگچی پر آفس جاتے ہیں؟ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے میئر کراچی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صرف نیوز کانفرنسز کرتے ہیں کوئی کام بھی کرلیں، کبھی افطار تو کبھی شہداء کے اہل خانہ کی مدد پر تنقید سن رہا ہوں۔...
آصف زرداری کی علالت، صدر مملکت کا خصوصی طیارہ ایک ہفتہ انتظار کے بعد اسلام آباد چلا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )صدر پاکستان آصف علی زرداری کے زیر استعمال خصوصی طیارہ ایک ہفتہ تک کراچی میں کھڑا رہنے کے بعد اسلام آباد چلا گیا۔ پاکستان ائیر فورس کا طیارہ “پاکستان ون” وزیراعظم پاکستان کے سفر کے لیے مخصوص ہے تاہم 29 مارچ کو صدر آصف علی زرداری عیدالفطر اپنے آبائی شہر نواب شاہ منانے کے لیے اسی طیارے میں اسلام آباد سے نواب شاہ پہنچے تھے۔ عید کی رات گئے صدر مملکت کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں رات 4 بجے ہنگامی طور پر اسی طیارے میں کراچی منتقل کیا گیا...
پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کا خصوصی طیارہ جو ایک ہفتہ تک کراچی میں کھڑا رہا پیر کی صبح کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اسلام آباد روانہ ہوگیا تھا یہ طیارہ پاکستان ایئر فورس کا "پاکستان ون" طیارہ ہے جو وزیراعظم پاکستان کے سفر کے لیے مخصوص ہے تاہم 29 مارچ کو صدر آصف علی زرداری عیدالفطر اپنے آبائی شہر نواب شاہ منانے کے لیے اسلام آباد سے نواب شاہ پہنچے تھے عید کی رات صدر آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں رات 4 بجے ہنگامی طور پر اسی طیارے میں کراچی منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ مقامی اسپتال میں داخل ہوئے اور زیر علاج ہیں ان کی طبیعت میں بہتری آنے کے...