قومی ایئر لائن کے طیاروں میں فنی خرابی سے شیڈول شدید متاثر، 39پروازیں تاخیر کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک:قومی ایئر لائن کے طیاروں میں فنی خرابی کے باعث بین الاقوامی فلائٹ شیڈول شدید متاثر ہوا ہے جبکہ 39 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
قومی ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق پیرس میں بوئنگ 777 طیارہ خراب ہونے کی وجہ سے شیڈول شدید متاثر ہوا۔
ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کا بوئنگ 70 طیارہ دو دن سے پیرس میں خراب کھڑا ہے، قومی ایئر لائن کی لاہور دبئی کی 2 پروازیں پی کے 203، 204 منسوخ کر دی گئی ہیں۔
واٹس ایپ صارفین کے لئے اسٹیٹس لگانے کا نیا فیچر، ویڈیو دیکھیں
اسلام آباد پیرس کی قومی ایئر لائن کی پرواز 22 گھنٹے کی تاخیر کے بعد صبح 9 بجے روانہ ہوئی، قومی ایئر لائن کی اسلام آباد کوالالمپور کی پرواز پی کے 894 آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
کراچی ایئرپورٹ کی آمد اور روانگی کی 15 پروازوں میں تاخیر رپورٹ ہوئی ہے۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی گوادر تربت سکھر کی 6 پروازوں کی روانگی میں چار گھنٹے تک کی تاخیر ہے۔
کراچی سے گوادر کی پرواز پی کے 503 کی دن 11 بجے جبکہ کراچی سے تربت کی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 501 کی روانگی شام 4 بجے متوقع ہے۔
عراق : کربلا میں کلورین گیس لیک ، 600 سے زائد زائرین اسپتال منتقل
اسی طرح کراچی سے سکھر کی پرواز پی کے 536 کی روانگی میں پونے تین گھنٹے تاخیر ہے۔ کراچی لاہور کی پرواز پی ایف 142 کی روانگی میں 6 گھنٹے جبکہ اسلام آباد جدہ کی پرواز 801 کی روانگی میں 8 گھنٹے کی تاخیر کی گئی ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
قومی ایئر لائن کے بوئنگ 777 طیارے کی ونڈ شیلڈ ایک بار پھر ٹوٹ گئی، طیارہ جدہ ایئر پورٹ پر گراؤنڈ کردیا گیا
اسکرین گریبقومی ایئر لائن کے بوئنگ 777 طیارے کی ونڈ شیلڈ ایک بار پھر ٹوٹ گئی، ونڈ شیلڈ ٹوٹنے سے بوئنگ 777 طیارہ جدہ ایئرپورٹ پر گراؤنڈ ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بوئنگ 777 کی ونڈ شیلڈ پہلی بار جمعرات کو 34 ہزار فٹ کی بلندی پر ٹوٹی تھی، بوئنگ طیارے پر لگائی ونڈ شیلڈ تیسرے دن ہی ٹوٹ گئی۔
ذرائع نے بتایاکہ اس ونڈ شیلڈ کو ہائی اسپیڈ ٹیپ لگا کر مضبوط کیا گیا اور ہدایت کی گئی ہے کہ دس دن تک ہر نئی پرواز سے پہلے چیک کیا جائے کہ ٹیپ اُکھڑ تو نہیں گیا ہے۔
ونڈ شیلڈ کی اندرونی اور بیرونی دونوں پرتیں چٹخ گئی ہیں، متاثرہ طیارے میں نئی ونڈ شیلڈ کی بجائے ایک گراؤنڈ طیارے پر لگی پرانی ونڈ شیلڈ نکال کر لگائی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ طیارے کے ذریعے لاہور کی پرواز پی کے 860 آپریٹ ہونا تھی، جدہ سے لاہور کی پرواز میں کئی گھنٹے تاخیر ہونے کا خدشہ ہے۔