ایران ایئر کا پاکستان کیلیے براہ راست پراوزیں چلانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
ایران نے پاکستان کیلیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مدثر نے اس پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پیغام جاری کیا۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ ایران ایئر نے کوئٹہ - زاہدان - مشہد کی براہ راست پروازیں شروع کی ہیں، جو تین تاریخی شہروں کو بے پناہ صلاحیتوں سے جوڑیں گی۔
انہوں نے کہا کہ تینوں شہر کے لوگوں کا براہ راست پروازیں شروع کرنے کا دیرینہ مطالبہ تھا جبکہ نئے فلائٹ آپریشنز خطے میں کاروبار، سیاحت اور لوگوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دیں گے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ ہمارے جغرافیہ کی گہرائی اور اپنی اقتصادی ضروریات کو دیکھتے ہوئے، دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطے کو بڑھانا جاری رکھیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: براہ راست
پڑھیں:
عام تعطیل کا اعلان،نوٹیفیکیشن بھی جاری ہوگیا
(آزاد نہڑیو)صوفی شاہ عنایت شہید کے عرس مبارک پرضلع سجاول کی انتظامیہ نے ضلع میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
صوفی شاہ عنایت شہید کے عرس پر 12 اگست کو ضلع سجاول میں سرکاری سطح پر عام تعطیل ہوگی،اس طرح منگل کے روز سجاول ضلع کے تمام تر سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے،سکولوں اور کالجوں میں بھی عام تعطیل ہوگی،بلدیاتی کونسلز میں بھی 12 اگست کوچھٹی ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر سجاول زاہد حسین نےعام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیاہے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل
عرس کی تقریبات کا افتتاح صوبائی وزیر زکوٰۃ ،عشر ،اوقاف و مذہبی امور سید ریاض حسین شاہ شیرازی کریں گے ۔