—فائل فوٹو

قومی ایئر لائن کی پیرس سے لاہور کی پرواز پی کے 734 دو روز بعد بھی اڑان نہ بھر سکی۔

دوسری طرف غیر ملکی ایئر لائن کی دبئی سے کراچی کی پرواز میں 6 گھنٹے کی تاخیر ہوئی، پرواز صبح 10 بج کر 45 منٹ پر کراچی پہنچی تھی۔

دو دن سے اڑان نہ بھرنے والی قومی ایئر لائن کی پیرس سے لاہور کی پرواز کے مسافر شدید پریشان ہیں۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ پرواز 8 اگست کی شام ساڑھے 5 بجے پیرس سے لاہور کے لیے روانہ ہونا تھی۔

انہوں نے کہا ہے کہ خواتین، بچوں سمیت مریض پیرس ایئر پورٹ پر پریشان ہیں، کچھ نہیں بتایا جا رہا ہے کہ پرواز کب روانہ ہو سکے گی۔

ترجمان قومی ایئر لائن کے مطابق پیرس پہنچنے کے بعد بوئنگ 777 طیارہ کے انجن میں خرابی سے شیڈول متاثر ہے، طیارے کو پیرس سے اسلام آباد پہنچنا تھا، وہی طیارہ واپسی کی پرواز پر جانا تھا۔

ترجمان کے مطابق ایک بوئنگ طیارے کی فنی خرابی کی وجہ سے پورا شیڈول متاثر ہے، جہاز کی فنی خرابی دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، کوشش ہے کہ جلد از جلد فلائٹ بحالی کے بعد روانہ ہو سکے۔

قومی ایئر لائن کے حکام کے مطابق انجینئرنگ ٹیم طیارے کی خرابی کو دور کرنے کے لیے کام کر رہی ہے، پیرس میں تمام مسافروں کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پیرس میں فنی خرابی کا شکار طیارے کے لیے ضروری پرزے پیرس بھیجے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: قومی ایئر لائن پیرس سے لاہور کی پرواز لائن کی

پڑھیں:

لاہور: آن لائن ٹیکسی ایپ کا ڈرائیور 45 ہزار مالیت کا کھانا لے کر غائب

لاہور:

آن لائن ٹیکسی ایپ کے ڈرائیور کا شہری سے ایک اور فراڈ سامنے آیا ہے، آن لائن ٹیکسی ایپ کا ڈرائیور 45 ہزار مالیت کا کھانا اور برتن لے کر غائب ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کے تھانے نے آن لائن ایپ کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جو کہ شہری حماد حسن کی مدعیت میں ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق شہری نے ماڈل ٹاؤن میں اپنے رشتے داروں کو کھانا بھجوانے کے لیے رائیڈ بک کی، کھانا وصول کرنے کے کچھ دیر بعد رائیڈ کینسل کردی گئی، ان ڈرائیو ایپ نے رابطہ کرنے پر کوئی تسلی بخش جواب نہ دیا ڈرائیور کھانے اور برتن سمیت غائب ہوگیا، کھانا 45 ہزار روپے مالیت کا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • اسکردو جانے والی پرواز میں فنی خرابی، واپس اسلام آباد اتار لیا گیا
  • 3 ماہ بعد بھارتی ایئر چیف کو خیال آیا انہوں نے پاکستانی طیارے تباہ کیے، خواجہ آصف
  • خواجہ آصف نے بھارتی ایئر چیف کا بیان مسترد کردیا
  • بھارتی ایئر چیف کا جنگ کے 3 ماہ بعد 6 پاکستانی طیارے مار گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ
  • برسوں عالمی پابندی کا شکار رہنے والی قومی لائنز کی روش نہ بدلی، پیرس کی پرواز گھنٹوں تاخیر کا شکار
  • عالمی پابندی کا شکار رہنے والی قومی پرواز 20 گھنٹے تاخیر کا شکار، پاکستانی فرانس ایئر پورٹ پر پھنس گئے
  • آپریشنل وجوہات  کے بائث 2 منسوخ، 1 تاخیر کا شکار
  • کوئٹہ سے ایران کیلئے فضائی سروس کا آغاز
  • لاہور: آن لائن ٹیکسی ایپ کا ڈرائیور 45 ہزار مالیت کا کھانا لے کر غائب