اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صحافی رضوان رضی نے دعویٰ کیا ہے کہ آزاد کشمیر کی حکومت جلد نیا نقشہ جاری کرنے جا رہی ہے، جو ممکنہ طور پر 14 اگست یا اس سے پہلے سامنے آ سکتا ہے۔ ان کے مطابق، اس اقدام نے بھارت میں سیاسی و عوامی سطح پر گرما گرم بحث چھیڑ دی ہے۔

رضوان رضی کے مطابق، پچھلے دو روز میں دونوں ممالک کی فضائی سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ بھارت نے روسی ساختہ سخوئی اور مگ 29 طیارے اڑائے، لیکن یہ پروازیں پاک-بھارت سرحد سے 230 سے 250 کلومیٹر دور رہیں۔ اس کے برعکس، پاکستان کے میراج فائیو اور جے ایف-17 تھنڈر طیارے صرف 3 کلومیٹر اندر تک پرواز کرتے دیکھے گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ کا سرحد سے زیادہ فاصلہ رکھنا ممکنہ طور پر براہِ راست جھڑپ سے گریز کی حکمت عملی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کے پاس جدید رافیل طیارے موجود ہیں، لیکن وہ انہیں طاقت کے مظاہروں میں سامنے نہیں لا رہا۔

رضوان رضی نے خبردار کیا کہ اگر یہ فضائی سرگرمیاں اسی رفتار سے بڑھتی رہیں تو سرحدی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس وقت دونوں ممالک ایک دوسرے کی عسکری حرکات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

@digital.

news.netw 14 August Naya Pakistani Naksha,Kon Konsy Bharti Elaka Pakistan Main Shamil #dnn #pakarmy #pakistan #india #map ♬ original sound – Digital News Network (DNN)

Post Views: 5

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بھارت کا تاریخ کی سب سے بڑی ڈرون اور کاؤنٹر ڈرون مشقوں کا اعلان

بھارت اگلے ماہ اپنی تاریخ کی سب سے بڑی ڈرون اور کاؤنٹر ڈرون مشق کرنے جا رہا ہے تاکہ فضائی دفاعی صلاحیت کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ یہ اعلان پاکستان کے ساتھ حالیہ جھڑپ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں بڑے پیمانے پر بغیر پائلٹ فضائی نظام استعمال کیے گئے تھے۔
فوجی حکام کے مطابق ”کولڈ اسٹارٹ“ نامی یہ مشق اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہوگی، جس میں دفاعی صنعت اور تحقیقاتی اداروں کے نمائندے شریک ہوں گے۔
ایئر مارشل راکیش سنہا کا کہنا ہے کہ اس دوران مختلف ڈرونز اور کاؤنٹر ڈرون نظاموں کا عملی تجربہ کیا جائے گا تاکہ بھارتی فضائی دفاع کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
رائٹرز کے مطابق چار روزہ جھڑپ کے بعد بھارت اور پاکستان دونوں نے ڈرون ٹیکنالوجی کی تیاری میں تیزی دکھائی ہے، جسے ماہرین ”ڈرون ہتھیاروں کی دوڑ“ قرار دے رہے ہیں۔ بھارتی فوجی اہلکاروں کے مطابق یہ مشق مئی میں ہونے والی ڈرون جنگ کے مناظر کو بھی دہرانے کی کوشش ہوگی۔
بھارت نے 2035 تک ”سدرشن چکر“ کے نام سے ایک مقامی فضائی دفاعی نظام تیار کرنے کا منصوبہ بھی بنایا ہے، جس کا موازنہ اسرائیل کے ”آئرن ڈوم“ سے کیا جا رہا ہے۔ اس نظام میں ڈرون اور کاؤنٹر ڈرون ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ لڑاکا طیارے اور کاؤنٹر ہائپر سونک نظام بھی شامل ہوں گے۔
ایئر مارشل اشوتوش ڈکشت کے مطابق پاکستان بھی اس میدان میں ترقی کر رہا ہے، اس لیے ہمیں ایک قدم آگے رہنا ہوگا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • باکو سےبھارت جانے والی غیرملکی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
  • بھارت جانے والی غیر ملکی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
  • بھارت جانے والی غیرملکی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
  • بھارت کا تاریخ کی سب سے بڑی ڈرون اور کاؤنٹر ڈرون مشقوں کا اعلان
  • شہریوں کیلئے بری خبر، دودھ کی فی لیٹر قیمت میں غیر معمولی اضافہ
  • انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی، روپے کو استحکام ملنے لگا
  • اقوام متحدہ کی ستمبر کے آخر میں پاک-بھارت سرحد پر غیرمعمولی بارشوں کی پیشگوئی
  • شام میں امریکی فوج کی نقل و حرکت میں غیر معمولی اضافہ
  • بھارت سے شکست پر شائقین کرکٹ بابر اعظم اور رضوان کو یاد کرنے لگے
  • پاکستان سے روایتی جنگ کے بعد بیانیے کی جنگ بھی جیت گیا،بھارتی اینکر پرسن کا بڑا اعتراف