بیجنگ () چین کے قومی محکمہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ  اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جولائی 2025 میں چین میں  کور سی پی آئی میں سال بہ سال اضافہ جاری رہا جبکہ پی پی آئی میں ماہانہ بنیادوں پر گراوٹ  میں کمی  دیکھنے میں آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق  جولائی کے لئے کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) میں ماہانہ بنیادوں  پر جون کی  0.

1 فیصد کی گراوٹ سے جولائی میں  0.4 فیصد کا  اضافہ   ہوا  جبکہ اس میں سالانہ کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ کور سی پی آئی، جس میں خوراک اور توانائی کی قیمتوں کو شامل نہیں کیا جاتا ہے، میں سال بہ سال 0.8 فیصد  کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس میں لگاتار تین ماہ تک اضافہ ہوا ہے۔ موسمی عوامل اور بین الاقوامی تجارتی ماحول کی غیر یقینی صورتحال کے باعث صنعتی پروڈیوسر پرائس انڈیکس (پی پی آئی) میں ماہانہ بنیادوں پر 0.2 فیصد کمی واقع ہوئی اور مقامی مارکیٹ میں مسابقتی  نظم و نسق میں مسلسل بہتری کی وجہ سے پی پی آئی میں  ماہانہ بنیادوں پر گراوٹ میں جون کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے اور سال بہ سال 3.6 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

Post Views: 9

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں کی تعداد میں اضافہ

قومی اقتصادی سروے 26-2025 میں رپورٹ کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں سمیت دیگر جانوروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور  مالی سال 26-2025 میں لائیو اسٹاک شعبے کی شرح نمو 3.8 فیصد رہی۔

قومی اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد 61 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی جو سالانہ 1.9 فیصد اضافہ ہوا اور خچروں کی تعداد 1.8 فیصد اضافے کے بعد دو لاکھ 21 ہزار ہوگئی ہے۔

سروے میں بتایا گیا کہ گھوڑوں کی تعداد میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار تک پہنچ گئی ہے، ملک میں رواں مالی سال کے دوران بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 91 لاکھ سے تجاوز کرگئی اور سالانہ 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح گائے کی تعداد 6 کروڑ 19 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی ہے جو 3.8 فیصد اضافہ ہے، بکریوں کی تعداد 9 کروڑ 18 لاکھ سے بڑھ گئی اور سالانہ 2.7 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

قومی اقتصادی سروے میں مزید بتایا گیا کہ ملک میں بھیڑوں کی تعداد 1.2 فیصد بڑھ کر 3 کروڑ 35 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے، اونٹوں کی تعداد میں 1.4 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد 11 لاکھ 93 ہزار ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال ماہی گیری کے شعبے میں 1.7 فیصد نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسٹاک ایکسچینج پر فروخت کا دباؤ برقرار، منفی زون میں ٹریڈنگ جاری
  • کم از کم ماہانہ اجرت کتنی ہونی چاہیے؟  نئے مالی سال کے لیے سفارش کردی گئی
  • پاکستان کی سمندری تجارت میں اہم بہتری، کراچی اور گوادر بندرگاہوں کی اہمیت مزید بڑھ گئی
  • سمندری تجارت میں بہتری، کراچی اور گوادر بندرگاہوں کی اہمیت مزید بڑھ گئی
  • مزدوروں کیلئے خوشخبری، کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز
  • پائیڈ کی کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش
  • کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار مقرر کرنے کی سفارش
  • ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں کی تعداد میں اضافہ
  • پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی
  • جنوبی پنجاب میں منکی پاکس کا پھیلاؤ، 4 مریض اسپتال داخل، الرٹ جاری