ملک میں چینی کی اوسط قیمت سرکاری ریٹ پر نہ آسکی
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
—فائل فوٹو
ملک بھر میں چینی کی اوسط قیمت سرکاری ریٹ پر نہ آسکی۔ وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
چینی کی قیمتوں کے حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کے نئے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 190روپے فی کلو تک برقرار ہے۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والی تفصیلات میں بتایا گیا کہ کراچی، پشاور، بہاولپور کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خرید نے پر مجبور ہیں۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ پشاور کی ریٹیل مارکیٹ میں چینی 190 سے 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔
ملک میں چینی کی اوسط قیمت 178 روپے67 پیسے فی کلو پر آگئی ہے، جبکہ کراچی، پشاور، بہاولپور میں چینی کی قیمت 190روپے ہے۔
پنجاب میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 190 روپے فی کلو تک ہے، اسی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چینی کی قیمت سرکاری ریٹ کے مطابق 172 روپے ہے، راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں چینی 173 روپے کے سرکاری نرخ پر آگئی۔
ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں 66 پیسے فی کلو کی مزید کمی ہوئی ہے۔
گذشتہ ہفتےتک چینی کی اوسط قیمت 179 روپے 33 پیسےفی کلو تھی جبکہ ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت 146 روپے 75 پیسے فی کلو تھی۔
وفاقی حکومت نے 15جولائی سے چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اسلام آباد میں 172، پنجاب اور کراچی میں چینی کی ریٹیل قیمت 173 روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میں چینی کی اوسط قیمت ملک میں چینی کی چینی کی قیمت روپے فی کلو کلو تک
پڑھیں:
پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اب کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 1000 روپے کمی کے بعد 419,362 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 857 روپے کمی کے بعد 359,535 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 329585 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 10 ڈالر کمی کے بعد 3970 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں کمی سونے کی قیمتیں فی تولہ سونا