اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

 چیئرمین انٹر بورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں پہلی تینوں پوزیشنیں طالبات نے حاصل کی ہیں۔

پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں بحریہ کالج کارساز کی طالبہ فاطمہ صدیقی بنت محمد خالد رول نمبر 520050 نے ٹوٹل 1100 میں سے 1021 نمبرز  اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

دوسری پوزیشن بھی بحریہ کالج کارساز کی طالبہ منزہ خان بنت مبشر حسن رول نمبر 520062 نے 1016نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ حاصل کی جبکہ کالج آف ایمرجنگ ٹیکنالوجیزکی طالبہ انوشہ نوید بنت نوید سرور رول نمبر 510892 نے 1015 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ناظم امتحانات زرینہ راشد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں 28 ہزار 259 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 27 ہزار 323 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے، جس میں سے 15 ہزار 572 امیدوار کامیاب قرار پائے، اس طرح کامیابی کا تناسب 56.

99 فیصد رہا۔ 

1998 امیدوار اے ون گریڈ، 3471 اے گریڈ، 4070 بی گریڈ، 4095 سی گریڈ، 1878 ڈی گریڈ اور 60 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔ 

نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر اپ لوڈ کردیے گئے ہیں۔ امیدوار اپنے نتائج اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ 

چیئرمین فقیر محمد لاکھو نے کامیاب ہونے والی طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے تمام گروپس کے نتائج کے اعلان کے بعد پوزیشن ہولڈرز طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جائے گی جس میں طلبہ کے ساتھ والدین، اساتذہ اور میڈیا کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: امتحانات میں اے ون گریڈ حاصل کی کے ساتھ

پڑھیں:

اسکردو: معرکہ حق دوسری سرفرنگا نیشنل میراتھن 2026 کا کامیاب انعقاد

پاک فوج کے زیر اہتمام اسکردو میں معرکہ حق دوسری سرفرنگا نیشنل میراتھن 2026 کا کامیاب انعقاد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے بلند ترین صحرا سرفرنگا میں 21 کلومیٹر میراتھن کے ساتھ سینئر سیٹیزن اور طلبا کے لیے فن رن کا بھی انعقاد کیا گیا۔

سرفرنگا نیشنل میراتھن میں گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان سے ایک ہزار سے زائد ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔

کمانڈر ایف سی این اے سرفرنگا نیشنل میراتھن کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

میراتھن میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ایتھلیٹ محمد اختر کو10 لاکھ روپے نقد انعام اور میڈل سے نوازا گیا۔

دوسری پوزیشن والے سہیل عامر 7 لاکھ اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے شہباز کو 4 لاکھ کے نقد انعامات دیے گئے۔

پہلی 50 پوزیشنز پر آنے والے ایتھلیٹس کو بھی نقد انعامات، میڈلز اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔

تقریب کے شرکاء اور مقامی عوام نے پاک فوج کی جانب سے میراتھن کے انعقاد کو بھرپور سراہا۔

اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ علاقے میں امن، یکجہتی اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے یہ میراتھن قابلِ تحسین اقدام ہے۔ اس کامیاب ایونٹ نے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا ہے۔

پاک فوج دفاع وطن کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے بھی کوشاں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ، خاتون کو دوسرے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت
  • اسکردو: معرکہ حق دوسری سرفرنگا نیشنل میراتھن 2026 کا کامیاب انعقاد
  • پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی
  • کراچی کے سرکاری کالجز میں انٹرسال اول کیلیے داخلے شروع نہ ہوسکے، سوا لاکھ طلبا منتظر
  • پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید
  • تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے
  • تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
  • کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے روز کتنے چالان ہوئے؟
  • امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا
  • وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس