کراچی: انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل کے نتائج کا اعلان، پہلی تینوں پوزیشنیں طالبات کے نام
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا۔
چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں پہلی تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں۔
’پہلی پوزیشن بحریہ کالج کارساز کی طالبہ فاطمہ صدیقی بنت محمد خالد (رول نمبر 520050) نے 1100 میں سے 1021 نمبرز اور اے ون گریڈ کے ساتھ حاصل کی۔ اسی کالج کی منزہ خان بنت مبشر حسن (رول نمبر 520062) 1016 نمبرز اور اے ون گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہیں، جبکہ کالج آف ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کی انوشہ نوید بنت نوید سرور (رول نمبر 510892) نے 1015 نمبرز اور اے ون گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔‘
ناظم امتحانات زرینہ راشد کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں 28 ہزار 259 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی، جن میں سے 27 ہزار 323 نے امتحانات میں شرکت کی، جبکہ 15 ہزار 572 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ کامیابی کا تناسب 56.
ناظم امتحانات نے بتایا کہ کامیاب طلبہ میں 1998 اے ون گریڈ، 3471 اے گریڈ، 4070 بی گریڈ، 4095 سی گریڈ، 1878 ڈی گریڈ اور 60 ای گریڈ کے حامل تھے۔
ناظم امتحانات کے مطابق نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں جہاں امیدوار اپنے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔
چیئرمین فقیر محمد لاکھو نے کامیاب ہونے والے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اعلان کیاکہ انٹرمیڈیٹ کے تمام گروپس کے نتائج کے بعد پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں والدین، اساتذہ اور میڈیا نمائندگان کو بھی مدعو کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ بارہویں جماعت طالبات پوزیشنز کراچی ناظم امتحانات وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ بارہویں جماعت طالبات پوزیشنز کراچی ناظم امتحانات وی نیوز ناظم امتحانات پری میڈیکل اے ون گریڈ گریڈ کے
پڑھیں:
ایم ڈی کیٹ 2025 کی تاریخ کا اعلان ہوگیا
اسلام آباد : پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے باضابطہ طور پر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) 2025 کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ایم ڈی کیٹ کا ملک اور بیرون ملک انعقاد 5 اکتوبر 2025 کو صبح 10 بجے کیا جائے گا۔پنجاب میں ٹیسٹ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) لاہور کے ذریعے لیا جائے گا.سندھ میں اس کا انعقاد سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کرے گیخیبر پختونخوا میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں امتحان کا انعقاد کیا جائے گابلوچستان میں یہ ٹیسٹ یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ کے زیر نگرانی منعقد ہوگاوفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر کے امیدوار شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی (SZABMU)میں ٹیسٹ دیں گے جو گلگت بلتستان اور سعودی عرب میں بھی طلبہ کے امتحان کی نگرانی کرے گی۔واضح رہے کہ ایم ڈی کیٹ میں کامیابی پاکستان میں سرکاری اور نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کیلیے لازمی شرط ہے۔ملک گیر امتحان کا مقصد یکساں اور شفاف میرٹ پر مبنی داخلے کے عمل کو یقینی بنانا ہے۔