آخری گیند پر چھکا: آئرلینڈ نے سنسنی خیز میچ میں پاکستان کو شکست دے دی
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
آئرلینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں 4 وکٹ سے شکست دے کر تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔
کلونٹارف کرکٹ کلب گراؤنڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں میزبان ٹیم نے آخری گیند پر جین میگوائر کے چھکے کی بدولت کامیابی حاصل کی۔
اس جیت کے ساتھ آئرلینڈ نے سیریز میں ناقابلِ شکست برتری حاصل کرلی جبکہ ان کی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں مسلسل فتوحات کا سلسلہ 9 میچز تک پہنچ گیا۔
اس سے قبل آئرلینڈ نے پہلا میچ 11 رنز سے جیتا تھا۔ آخری میچ اتوار کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔
میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ مریبہ علی 33، ناتالیہ پرویز 31 اور شوال ذلفقار 27 رنز بنا سکیں۔ لارا مکبرائیڈ اور کارا مَرے نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کا آغاز اچھا نہ رہا اور ایملی ہنٹر صرف 6 رنز پر رن آؤٹ ہوگئیں۔ کپتان گیبی لیوس اور لیا پال بھی جلد پویلین لوٹ گئیں، تاہم اورلا پرینڈرگاسٹ نے شاندار 51 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو سہارا دیا۔
بعدازاں لارا ڈیلینی کے 42 اور ربیکا اسٹوکل کے 34 رنز نے ٹیم کو جیت کے قریب پہنچایا، آخری گیند پر آئرلینڈ کو میچ میں جیت کیلئے 3 رنز درکار تھے جس پر جین میگوائر نے چھکا جڑ کر آئرلینڈ کو یادگار فتح دلا دی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پی آئی اے ناکام، نجی ایئرلائن نے برطانیہ کی پروازوں کا لائسنس حاصل کرلیا
پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے حوالے سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام رہی جب کہ نجی ایئرلائن کو لائسنس جاری کردیا گیا ہے۔
پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے معاملے پر برطانیہ کے محکمہ ڈی ایف ٹی نے نجی ایئرلائن ایئر بلیو کو تھرڈ کنٹری آپریشن لائسنس جاری کر دیا ہے۔
پی آئی اے کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
قومی ایئرلائن پی آئی اے کو طیاروں کی کمی کا سامنا ہے جب کہ ایئر بلیو کے ایئربس 320 طیارے ترکیہ میں ری فیولنگ کے بعد برطانیہ جائیں گے۔
برطانیہ کے لیے ایئربس کے 320 اور321 طیارے استعمال کیے جائیں گے۔