پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔ مہمان ٹیم نے 281 رنز کا ہدف 48.5 اوورز میں مکمل کیا۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 280 رنز بنائے۔ ایون لیوس 60، شائے ہوپ 55، اور راسٹن چیز 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نسیم شاہ نے 3 اور صائم ایوب، صفیان مقیم، اور آغا سلمان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
Here’s ???????? Pakistan’s playing XI for the 1st ODI vs West Indies ????#WIvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 8, 2025
مزید پڑھیں: تیسرا ٹی20، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 13 رنز سے شکست دیکر سیریز جیت لی
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے حسن نواز نے ناقابلِ شکست 63 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ محمد رضوان نے 53، بابر اعظم نے 47، اور حسین طلعت نے 41 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے شامر جوزف نے 2 وکٹیں لیں۔
اس جیت کے ساتھ پاکستان نے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز پاکستان نے
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔