کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق، 7 ڈمپر نذر آتش
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں ایک دلخراش حادثے میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار بہن بھائی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کے والد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے احتجاجاً 7 ڈمپروں کو آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق، موٹر سائیکل پر باپ، بیٹا اور بیٹی سوار تھے جب فیڈرل بی ایریا صغیر سینٹر کے قریب ایک ڈمپر نے ان کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں بیٹا اور بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ والد زخمی ہو گیا۔ ڈمپر کے ڈرائیور کو بھی مشتعل افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے بعد اسے زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا۔
مزید پڑھیں: شارع فیصل پر ڈمپر ویگو ڈبل کیبن پر الٹ گیا، خاتون اور کمسن بچی جاں بحق
رہنما ڈمپرز ایسوسی ایشن لیاقت محسود نے بتایا کہ یہ حادثہ واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ہوا اور اس کے بعد جلائے گئے ڈمپروں کی تعداد 7 ہے۔ انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈمپرز پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔ سندھ حکومت نے صبح سے رات 10 بجے تک ڈمپرز کی نقل و حمل پر عارضی پابندی لگا رکھی ہے۔
لیاقت محسود نے کہا کہ نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
7 ڈمپر نذر آتش بہن بھائی جاں بحق فیڈرل بی ایریا کراچی موٹر سائیکل سوار.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بہن بھائی جاں بحق فیڈرل بی ایریا کراچی موٹر سائیکل سوار
پڑھیں:
کراچی، ہیوی ٹریفک نے مزید دو افراد کو کچل دیا، مشتعل ہجوم کے ہاتھوں 7 ڈمپر نذرآتش
کراچی:شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں لکی ون شاپنگ مال کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل پر سوار افراد کو کچل دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے دونوں بہن بھائی اسپتال منتقل کیے گئے مگر وہ جانبر نہ ہوسکے، جبکہ ڈمپر کی ٹکر سے والد زخمی ہوا۔
جاں بحق ہونے والی بہن اور بھائی کی شناخت 22 سالہ ماہ نور دختر شاکر اور 14 سالہ احمد رضا ولد شاکر کے نام سے کرلی گئی ہے، جبکہ زخمی والد کی شناخت شاکر ولد صلاح الدین کے نام سے ہوئی ہے۔
حادثے کے بعد علاقہ میدانِ جنگ بن گیا، عینی شاہدین کے مطابق شہریوں نے ڈمپر ڈرائیوروں کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور قریب کھڑے ڈمپرز پر پتھراؤ کیا اور 6 ڈمپرز کو آگ لگا دی۔
چار ڈمپر کو گلشن چورنگی سہراب گوٹھ جانے والی سڑک پر نظر آتش کیا گیا، جبکہ 3 ڈمپرز کو سہراب گوٹھ سے گلشن چورنگی کی جانب جانے والی شاہراہ پر نظر آتش کیا گیا.
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور صورتِ حال پر قابو پانے کی کوشش کی۔ فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں بھی طلب کی گئیں ہیں۔