نماز ظہرین کے بعد عزادارانِ سید الشہداءؑ نے رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تصاویر اٹھا کر ان سے تجدید عہد کرتے ہوئے شیطانِ وقت کیخلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا اور امریکا، اسرائیل و ہندوستان کے پرچم نذر آتش کیے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں چہلم شہدائے کربلا کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسينيہ ايرانياں کھارادر پر اختتام پذير ہوگیا، اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نواسے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کا چہلم ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ پاک محرم ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مرکزی مجلس عزا نشتر پارک میں منعقد ہوئی، جس میں مصائب شہدائے کربلا علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے بیان کئے۔ بعد ازاں بوتراب اسکاؤٹس کی قیادت میں مرکزی جلوس عزا برآمد ہوا، جو مقررہ راستوں پر جاری رہا۔ مرکزی جلوس عزا میں علم، تابوت، شبیہ ذوالجناح کی زیارات برآمد کی گئیں، ماتمی انجمنوں نے نوحہ خوانی و سینہ زنی کی۔ مرکزی جلوس میں خواتین، بچوں، بوڑھوں سمیت لاکھوں کی تعداد میں عزاداران امام مظلومؑ شریک ہوئے۔

دوران مرکزی جلوس باجماعت نماز ظہرین امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام دو بجے مسجد و امام بارگاہ علی رضاؑ کے سامنے ایم اے جناح روڈ پر مولانا سید ناظر عباس تقوی کی زیر اقتدا ادا کی گئی۔ نماز ظہرین کے بعد عزادارانِ سید الشہداءؑ نے رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تصاویر اٹھا کر ان سے تجدید عہد کرتے ہوئے شیطانِ وقت کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا اور امریکا، اسرائیل اور ہندوستان کے پرچم نذر آتش کیے۔ مرکزی جلوس کے دوران جبری گمشدہ شیعہ افراد کے اہل خانہ کی سربراہی میں عزادارانِ سید الشہداءؑ نے شیعہ لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بعد ازاں نوحوں اور مرثیوں کی صداؤں میں مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔ جلوس کی گزرگاہ پر عزاداروں کیلئے پانی، دودھ اور شربت کی سبیلیں لگائی گئیں، جبکہ نذر و نیاز کی تقسیم بھی کی گئی۔ اس موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے، جبکہ ہيلی کاپٹر کے ذريعے جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی گئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سید الشہداء مرکزی جلوس

پڑھیں:

انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے اربعین حسینی کی تقریبات

آغا سید حسن موسوی نے کہا کہ اربعین تحریک کربلا سے تجدید وفا کا ایک تاریخ ساز دن ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

وادی کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے اربعین حسینی کی تقریبات

وادی کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے اربعین حسینی کی تقریبات

وادی کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے اربعین حسینی کی تقریبات

وادی کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے اربعین حسینی کی تقریبات

وادی کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے اربعین حسینی کی تقریبات

وادی کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے اربعین حسینی کی تقریبات

وادی کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے اربعین حسینی کی تقریبات

وادی کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے اربعین حسینی کی تقریبات

اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی بھر میں یوم اربعین کی تقریبات کا آغاز ہوا۔ ضلع بڈگام کے لبرتل علاقے میں مجلس عزاء منعقد ہوئی اور جلوس عزاء برآمد کیا گیا۔ جلوس عزاء تنظیم کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی قیادت میں لبرتل بڈگام میں برآمد کیا گیا، جس میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی۔ امام بارگاہ لبرتل بڈگام میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید حسن موسوی نے یوم اربعین کا تاریخی پس منظر اور تحریکی اہمیت بیان کی۔ آغا سید حسن موسوی نے کہا کہ اربعین تحریک کربلا سے تجدید وفا کا ایک تاریخ ساز دن ہے اسی روز دو برگزیدہ اصحاب رسول (ص) حضرت جابر بن عبداللہ انصاری اور حضرت یحییٰ برمکی اپنے اقارب کے ساتھ وارد کربلا ہوئے، زیارت شہدائے کربلا انجام دی اور قبر امام حسین (ع) پر یزید لعین کے جبر و استبداد کے خلاف راے عامہ منظم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوم اربعین کربلائے معلیٰ جاکر زیارت سید الشہداء (ع) بجا لانے کا ایک مخصوص دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ائمہ اطہار نے اربعین کے روز عزاداری اور زیارت شہدائے کربلا کی تاکید کر رکھی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جلوس اربعین کراچی میں جبری گمشدہ شیعہ افراد کے اہلخانہ کا احتجاج
  • کراچی سمیت ملک بھر میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس اختتام پزیر
  • کراچی، نماز دوران مرکزی جلوس اربعین حسینیؑ
  • اربعین حسینیؑ، آئی ایس او کراچی کے تحت مرکزی جلوس میں مولانا ناظر تقوی کی زیر اقتداء نماز باجماعت
  • چہلم امام حسینؑ کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات
  • وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مرکزی جلوس چہلم امام حسینؑ اختتام پذیر
  • انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے اربعین حسینی کی تقریبات
  • کراچی: چہلم حضرت امام حسینؓ کامرکزی جلوس جمعے کو نشترپارک سے برآمد ہوگا
  • اربعین کی حقیقت و اہمیت