کراچی:

شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں لکی ون شاپنگ مال کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل پر سوار افراد کو کچل دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے دونوں بہن بھائی اسپتال منتقل کیے گئے مگر وہ جانبر نہ ہوسکے، جبکہ ڈمپر کی ٹکر سے والد زخمی ہوا۔

جاں بحق ہونے والی بہن اور بھائی کی شناخت 22 سالہ ماہ نور دختر شاکر  اور 14 سالہ احمد رضا ولد شاکر کے نام سے کرلی گئی ہے، جبکہ زخمی والد کی شناخت شاکر ولد صلاح الدین کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثے کے بعد علاقہ میدانِ جنگ بن گیا، عینی شاہدین کے مطابق شہریوں نے ڈمپر ڈرائیوروں کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور قریب کھڑے ڈمپرز پر پتھراؤ کیا اور 6 ڈمپرز کو آگ لگا دی۔

چار ڈمپر کو گلشن چورنگی سہراب گوٹھ جانے والی سڑک پر نظر آتش کیا گیا، جبکہ 3 ڈمپرز کو سہراب گوٹھ سے گلشن چورنگی کی جانب جانے والی شاہراہ پر نظر آتش کیا گیا.

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور صورتِ حال پر قابو پانے کی کوشش کی۔ فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں بھی طلب کی گئیں ہیں۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اسلام آباد کے 11 مقامات ڈینگی ہاٹ اسپاٹ قرار، چوبیس گھنٹوں میں مزید 12 کیسز رپورٹ

اسلام آباد میں ڈینگی وائرس پھیلنے لگا اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی کے نئے کیسز سامنے آرہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 نئے مریض سامنے آئے جو مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

دیہی علاقوں سے 11 اور شہری علاقوں سے 1 مریض رپورٹ ہوا جبکہ راول سے 5 کیسز، ترلائی سے 2، دیگر علاقوں سے 1،1 کیس سامنے آیا۔

ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے 151 مقامات کا معائنہ کیا، 11 مقامات کو ڈینگی ہاٹ اسپاٹ قرار دے دیا گیا جبکہ   متاثرہ مقامات پر فوری حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد میں 31 ہزار سے زائد انسدادِ ڈینگی سرگرمیاں کی گئیں جبکہ 17 مریضوں کے گھروں کے اطراف 813 مکانات میں اسپرے اور اقدامات ہوئے۔

انتظامیہ کی جانب سے مچھروں کی افزائش روکنے کے لیے سخت کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: بچوں کا جھگڑا بڑوں کی لڑائی میں تبدیل، 12 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
  • کراچی میں گاڑیوں کی عمر کی حد مقرر، ہیوی ٹرانسپورٹ پر ٹریکنگ سسٹم لازمی
  • کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں باپ بیٹا سمیت 3 افراد زخمی
  • مستونگ:ریلوے ٹریک پر دھماکا، بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، متعدد زخمی
  • کراچی: ہیوی ٹریفک کے باعث خونی حادثات کا سلسلہ جاری، ڈمپر نے 2 موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا
  • کراچی: مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اورخاتون سمیت3افراد زخمی
  • کراچی، لوٹ مار میں مصروف دو ڈکیت پولیس مقابلے میں ہلاک، فائرنگ کی زد میں آخر خاتون سمیت 2 زخمی
  • اسلام آباد کے 11 مقامات ڈینگی ہاٹ اسپاٹ قرار، چوبیس گھنٹوں میں مزید 12 کیسز رپورٹ
  • کراچی، مسجد کے نل چوری کرنے والا شخص رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
  • کراچی، ڈمپر حادثے میں خاتون زخمی، ٹرک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی