کراچی، بنارس پل پر ٹریفک حادثہ، خاتون شدید زخمی، دو نوجوان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے بنارس پل پر دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمی خاتون اپنے بیٹے کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار تھیں کہ پیچھے سے آنے والی ایک تیز رفتار موٹرسائیکل نے انہیں ٹکر ماری۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ٹکر مارنے والی موٹرسائیکل پر سوار نوجوان ون ویلنگ کرتے ہوئے آرہے تھے، واقعے کے بعد عوام نے ون ویلنگ کرنے والے لڑکے کو گھیر کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق ایک موٹرسائیکل پر دو نوجوان سوار تھے، جنہیں موقع پر پہنچ کر حراست میں لے لیا گیا اور تھانے منتقل کیا گیا ہے۔
حادثے کے دوران اوور اسپیڈنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کی موٹرسائیکل کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، 3 فرار
کراچی:کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس کی جانب سے ایک مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت صغیر احمد کے نام سے کی گئی ہے۔ ملزم کے تین ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون، کیش رقم اور 125 موٹرسائیکل برآمد کی۔