کراچی:

جشن آزادی اور معرکہ حق کے حوالے سے اسٹیٹ آفس کراچی میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔

جشن آزادی اور معرکہ حق کے حوالے سے تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ آفس اسلام آباد نیاز علی لاکھو، چیف انسپکٹر اسلام آباد زوہیب خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کراچی زوہیب علی اڈھو، ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی عامر صدیقی سمیت وفاقی محکموں کے مختلف افسران شریک ہوئے جہاں پرچم کشائی کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے قیام پاکستان کی جدوجہد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ معرکہ حق نے آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب اس پرچم کے سائے تلے ایک ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ملک کی تعمیر اور ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

مقررین نے دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن میں قربانیاں دینے پر سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کیا اور معرکہ حق کی کامیابی پر مسلح افواج کی کاوشوں کو سراہا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اور معرکہ حق

پڑھیں:

ملکی معیشت مستحکم بنیادوں پر کھڑی ہے،گورنر اسٹیٹ بینک،جمیل احمد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(بزنس رپورٹر)گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہ مالی سال 2026 میں ترقی کی شرح 3.25 سے 4.25 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ ملکی معیشت مستحکم بنیادوں پر کھڑی ہے، ہمارا عزم ہے کہ استحکام برقرار رکھا جائے، زرمبادلہ ذخائر مضبوط کیے جائیں اور مہنگائی کو 5 تا 7 فیصد کے ہدف کے دائرے میں رکھا جائے۔کراچی میں پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے پاکستان کی مجموعی معاشی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ اجلاس میں کونسل کے ارکان نے برآمدات کی مسابقت کو بڑھانے کے لیے فوری اور مؤثر پالیسی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان نے 2022 کے بعد بے مثال اقتصادی چیلنجز پر قابو پا لیا ہے۔ غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر جو 2023 کے آغاز میں صرف 2.8 ارب ڈالر تھے، اب بڑھ کر 14.3 ارب ڈالر ہوچکے ہیں۔جاری کھاتے کا خسارہ نمایاں طور پر کم ہوا ہے جبکہ ترسیلات زر مالی سال 2025 میں 38 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہیں جو زیادہ تر غیر رسمی ذرائع سے رسمی چینلز کی طرف منتقل ہوگئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی بڑھنے کی شرح جون 2025 تک تاریخی طور پر کم ترین سطح 3.2 فیصد تک گرگئی ہے جس کے نتیجے میں اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ کو 22 فیصد سے کم کر کے 11 فیصد کردیا۔ مالیاتی استحکام، ایکسچینج کمپنیوں میں اصلاحات اور بیرونی قرضوں کی مستحکم سطح نے مارکیٹوں میں اعتماد پیدا کیا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اب زیادہ مستحکم بنیادوں پر قائم ہے اور مالی سال 2026 میں ترقی کی شرح 3.25 فیصد سے 4.25 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کے چیئرمین فواد انور نے گورنر کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو برآمد کنندگان کے سامنے موجود ساختی رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کرنا ہوگا۔فواد انور نے کہا کہ میکرو اکنامک استحکام کے باوجود پاکستان میں کاروبار کرنے کی لاگت غیر مسابقتی ہے اور ایکسپورٹ فیسلیٹیشن اسکیم سے ضروری خام مال کی غیر شمولیت نے برآمد کنندگان پر اضافی بوجھ ڈالا ہے۔انہوں نے درآمدی محصولات ختم کرنے، سیلز ٹیکس 3–5 فیصد تک محدود اور مکمل طور پر قابل واپسی رکھنے، یکساں 1 فیصد ڈیوٹی بیک اسکیم متعارف کروانے اور سبسڈی یافتہ مالی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے پاکستان کی ویلیو ایڈیڈ برآمدات کو مضبوط بنانے کی فوری ضرورت پر بھی زور دیا۔فواد انور نے زور دیا کہ ٹیکسٹائل اور ملبوسات پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور اب وقت ہے کہ جرات مندانہ پالیسی اقدامات کیے جائیں تاکہ صنعت طویل مدتی عالمی مارکیٹ میں حصہ حاصل کر سکے۔

کامرس رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • معرکہ حق میں جگ ہنسائی ،بھارت نے آپریشن سندور ٹو کی تیاری شروع کردی
  • کراچی میں قومی اسپنر ابرار احمد کی شادی کی تیاریاں مکمل
  • اسٹیٹ بینک آف پاکستان ،منی مارکیٹ آپریشن
  • آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک ہتھیار نہیں چھوڑیں گے، حماس کا دو ٹوک اعلان
  • کراچی، آٹزم سینٹر میں خصوصی بچے پر تشدد، خاتون اسسٹنٹ برطرف، مقدمہ درج
  • ملکی معیشت مستحکم بنیادوں پر کھڑی ہے،گورنر اسٹیٹ بینک،جمیل احمد
  • کراچی : پہلی پبلک اسکول حیدرآباد نیشنل جونیئر گرلز بوائزاسکوا ش چمپئن شپ کے فاتحین کا مہمان خصوصی فیاض عباسی کے ساتھ گروپ فوٹو
  • 408 پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں شاندار تقریب، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی شرکت
  • حیدرآباد: الٹرنیٹیو ریسرچ کے تحت تمباکونوشی ترک کرنے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے مقررین خطاب کررہے ہیں
  • کراچی:کے این ایل سیزن 18 میں فاتح ٹیم بی ٹی کے اسٹارز کا مہمان خصوصی کاسردارمران خان ترین، شیخ ساجد کریم و دیگر کے ہمراہ لیا گیا گروپ فوٹو