یوم آزادی اور معرکہ حق کی فتح، دو قومی نظریئے کی جیت ہے، عطاء اللہ تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال یوم آزادی کا جشن منفرد ہے کیونکہ مئی میں معرکہ حق نے دو قومی نظریئے پر مہر ثبت کی۔ انہوں نے کہا کہ دو قومی نظریہ ایک حقیقت بن کر ابھرا۔ دشمن نے پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں پاکستان پر جارحیت مسلط کرنے اور پاکستان کے تشخص کو مجروح کرنے کی کوشش کی لیکن پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے ان عزائم کو ناکام بنا دیا۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ جشن آزادی کے ساتھ معرکہ حق کی تاریخی فتح کا جشن بھی منایا جا رہا ہے۔ ہم نے آزادی کا تحفظ کیا اور دنیا کو واضح پیغام دیا کہ پاکستانی قوم اپنا دفاع کرنا جانتی ہے۔ افواج پاکستان نے بہترین حکمت عملی اپنا کر جنگ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران انفارمیشن وار فیئر بھی لڑی گئی، وزارت اطلاعات نے بہترین کردار ادا کیا۔ ڈیجیٹل وار فیئر میں قوم کا حوصلہ بلند رکھنا اور عالمی سطح پر پاکستان کا بیانیہ اجاگر کرنا ہمارا ہدف تھا۔ 65ء کی جنگ میں پی ٹی وی سے ملی نغمے نشر ہوئے تھے اور آج بھی یہ روایت جاری ہے۔
Post Views: 9.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان کا آئین مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کی مکمل ضمانت دیتا ہے، آصف زرداری
صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یوم برداشت پر قوم کو اتحاد اور ہم آہنگی کا پیغام دیا اور بین الاقوامی برادری کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان رواداری، امن اور باہمی احترام کے فروغ کیلئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام انسانیت، شفقت اور عدل کا درس دیتا ہے، حکومت سماجی و مذہبی استحصال کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے۔ صدر نے کہا کہ ہر شہری کیلئے مساوی حقوق بانی پاکستان قائداعظمؒ کا ویژن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کی مکمل ضمانت دیتا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یوم برداشت پر قوم کو اتحاد اور ہم آہنگی کا پیغام دیا اور بین الاقوامی برادری کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان رواداری، امن اور باہمی احترام کے فروغ کیلئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام انسانیت، شفقت اور عدل کا درس دیتا ہے، حکومت سماجی و مذہبی استحصال کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے۔ صدر نے کہا کہ ہر شہری کیلئے مساوی حقوق بانی پاکستان قائداعظمؒ کا ویژن ہے۔
صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان کا آئین مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کی مکمل ضمانت دیتا ہے، مسلم شہریوں کے حقوق کا تحفظ ہماری ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی پر بھرپور عملدرآمد جاری ہے۔ نیشنل کمیشن فار مائنارٹیز رائٹس بل 2025 اہم پیشرفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی حقوق کے تحفظ کیلئے پارلیمانی منارٹیز کاکس کا قیام خوش آئند ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ نوجوان تعصب اور نفرت کیخلاف کھڑے ہوں، محبت، برداشت اور وحدت کے پیغام کو عام کریں۔ صدر نے کہا کہ پاکستان کو رواداری اور سماجی ہم آہنگی کی علامت بنائیں گے۔