مسلح افواج کا ملکی خودمختاری اور اقدار کے دفاع کیلئےغیرمتزلزل عزم کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
مسلح افواج نے ملکی خودمختاری اور اقدار کے دفاع کیلئےغیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم آزادی پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد دی گئی، انہوں نے پیغامات میں کہا پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا، مسلح افواج وطن کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہان نے کہا کہ ارض پاک کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، مسلح افواج اور قوم کے درمیان اٹوٹ رشتہ ہماری اجتماعی قوت کی بنیاد ہے، ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کے خواب کو حقیقت بنائیں گے، یہ دن ہماری یکجہتی اورروشن مستقبل کیلئے فتح کی علامت ہے۔سربراہان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ بانیان پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، بانیان پاکستان کی قربانیوں کی وجہ سے ہمیں آزادی حاصل ہوئی۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مسلح افواج
پڑھیں:
قائم مقام صدر سردار ایاز صادق نے — خضدار میں 14 دہشت گرد ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
قائم مقام صدر سردار ایاز صادق نے خضدار میں فتنہِ الہندوستان کے 14 دہشت گردوں کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کن کارروائیاں قابلِ ستائش ہیں اور پاک افواج کا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے غیر متزلزل عزم قابلِ تعریف ہے۔ قائم مقام صدر نے پوری قوم کو یقین دلایا کہ وہ افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور مل کر اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک تعاون جاری رکھا جائے گا۔ اُنہوں نے جرات مند جوانوں کے حوصلے اور بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
کہا کہ یہ کامیابی ہمارے ان بہادر جوانوں اور اُن کے اہلِ خانہ کی قربانیوں کا نتیجہ ہے — جن کے لئے ہمارا دل بھر کر قدردان ہے۔ میں پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی رہے؛ مل کر ہم اپنے بچوں اور ملک کو محفوظ بنائیں گے۔ اللہ سے دعا ہے کہ زخمیوں کو شفا دے اور شہداء کو اپنی رحمت میں جگہ دے۔
قائم مقام صدر سردار ایاز صادق: پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے — دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم مضبوط ہے۔