یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی قومی تقریب ملی یکجہتی، بھائی چارے اور قربانی کے جذبے کی علامت بن کر ابھری، جہاں شہریوں نے جذبۂ حب الوطنی کے ساتھ بھرپور شرکت کی اور آزادی کے عظیم دن کو شایانِ شان طریقے سے منایا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کے جناح سپورٹس کمپلیکس میں یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کے موقع پر منعقد ہونے والی پُروقار اور ولولہ انگیز مرکزی تقریب برادر اسلامی ملک ترکیہ اور آذربائیجان کی مسلح افواج کے دستے بھی شریک ہوئے۔ قومی تقریب میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے خصوصی شرکت کی، تقریب میں وفاقی وزراء، پارلیمنٹ کے ارکان اور دوست ممالک کے سفیروں نے بھی شرکت کی۔ تقریب کی خاص بات برادر اسلامی ممالک ترکیہ اور آذربائیجان کی مسلح افواج کے دستوں کی شرکت تھی، جنہوں نے پریڈ میں حصہ لیا اور سلامی کے چبوترے سے مارچ پاسٹ کیا۔

جب یہ دستے سلامی کے چبوترے کے سامنے سے گزرے تو عوام نے پرجوش نعروں اور تالیوں سے ان کا خیرمقدم کیا اور بھرپور خراج تحسین پیش کیا، اس مظاہرے نے پاکستان اور ان ممالک کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات کا عکاس منظر پیش کیا۔ یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی یہ تقریب ملی یکجہتی، بھائی چارے اور قربانی کے جذبے کی علامت بن کر ابھری، جہاں شہریوں نے جذبۂ حب الوطنی کے ساتھ بھرپور شرکت کی اور آزادی کے عظیم دن کو شایانِ شان طریقے سے منایا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: معرکہ حق کی شرکت کی

پڑھیں:

ترکیہ کا فوجی کارگو طیارہ جارجیا میں گرکر تباہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

انقرہ: ترکیہ کے وزارتِ دفاع کے مطابق سی 130 فوجی کارگو طیارہ جارجیا میں گرکر تباہ ہو گیا۔

وزارتِ دفاع نے بتایا کہ طیارہ آذربائیجان سے اڑان بھرنے کے بعد ترکیے واپس جا رہا تھا کہ جارجیا کی حدود میںحادثے کا شکار ہوگیا

ذرائع کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ جارجیا کے حکام کے تعاون سے سرچ اینڈ ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں تاہم حادثے کی وجوہات یا جانی نقصان کے بارے میں تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • ترکیہ کا فوجی طیارہ جارجیا میں گر کر تباہ، عملے کے تمام 20 اہلکار جاں بحق
  • وینزویلا کی امریکی حملے کے خدشے کے پیش نظر افواج کی بڑے پیمانے پر تعیناتی کی تیاری
  • امریکا کا غزہ میں فوجی موجودگی سے انکار، مگر بین الاقوامی افواج کی تعیناتی کی تیاری
  • ترکیہ کا فوجی کارگو طیارہ C 130 جارجیا میں گرکر تباہ
  • ترک فوجی طیارہ سی-130 گر کر تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ،ریسکیوآپریشن شروع
  • ترکیہ کا فوجی کارگو طیارہ ا گر کر تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ
  • ترکیہ کا فوجی کارگو طیارہ جارجیا میں گرکر تباہ
  • معرکۂ حق کے بعد فوجی ڈھانچے میں تبدیلی ناگزیر تھی، رانا ثنا
  • برازیل میں عالمی موسمیاتی کانفرنس جاری، افغانستان کو دعوت نہیں دینے پر طالبان ناراض
  • سینیٹ وقومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹیوں کا اجلاس ،مسلح افواج کے سربراہوں کے تقرر سے متعلق مجوزہ ترمیم منظور