جناح اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں یومِ آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب جاری،وزیر اعظم کا راکٹ فورس کی تشکیل کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز )جناح اسپورٹس کمپلیکس میں یومِ آزادی اورمعرکہ حق کی فتح کی تقریب جاری ہے۔تقریب میں صدرمملکت آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہیں۔

تقریب میں وفاقی کابینہ کے ارکان، قومی اسمبلی اورسینیٹ ارکان اوردوست ممالک کے سفرا بھی شریک ہیں۔یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی تقریب میں بڑی تعداد میں شہری بھی شریک ہیں۔

تقریب میں تینوں مسلح افواج پر مشتمل میوزک بینڈ کا شاندار مارچ پاسٹ کیا جبکہ پاک آرمی، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے چاق چوبند دستوں سمیت پنجاب رینجرز، ایف سی خیبرپختونخوا کے دستوں نے بھی مارچ پاسٹ کیا۔

یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی تقریب میں اسپیشل سروسز گروپ کے کمانڈوز نے بھی مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔ تقریب میں ترکیہ اور آذربائیجان کی مسلح افواج کے دستوں نے بھی مارچ پاسٹ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراعجاز چودھری کی خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری قومی اسمبلی: فورسز کو 3 ماہ کیلئے مشکوک شخص کی گرفتاری کا اختیار دینے کا بل منظور پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی، اسپتال منتقل.

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گرما گرمی، تلخ جملوں کا تبادلہ یاسمین راشد کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات اسرائیلی جارحیت ناقابل قبول، او آئی سی کا اجلاس جلد جدہ میں ہوگا، اسحٰق ڈار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: آزادی اور معرکہ حق کی

پڑھیں:

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سیکیورٹی اچانک واپس،ڈی آئی جی کو شوکاز جاری

 اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سکیورٹی اچانک واپس لے لی گئی جس پر عدلیہ نے فوری طور پر سخت نوٹس لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ڈسٹرکٹ ججز کے ساتھ تعینات گن مین واپس بلا کر تمام ججز سے سکیورٹی واپس لے لی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ناصر جاوید نے اس اقدام پر فوری ردعمل دیتے ہوئے ڈی آئی جی سکیورٹی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ جج ناصر جاوید نے قرار دیا کہ بغیر کسی پیشگی اطلاع کے ججز سے سکیورٹی واپس لینا نہ صرف غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے بلکہ عدالتی امور کی شفافیت اور ججز کی جان کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ عدالت نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز کو بھی آج ہی ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ پولیس حکام واضح کریں کہ کس بنیاد پر ججز کی سکیورٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور کیا اس اقدام کی کوئی قانونی یا انتظامی وجہ موجود ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ فائنل : سندھ کے 6 شہروں میں بڑی اسکرینز پر پاک بھارت میچ دکھانے کا فیصلہ
  • جماعت اسلامی کے مرکزی الیکشن کمیشن والیکشن ٹریبونل کی تشکیل نو
  • اعظم سواتی پر حساس اداروں کیخلاف متنازع ٹویٹ کیس میں فرد جرم عائد
  • وزیراعظم کی پاکستانی بیف کی ملائیشیا میں برآمد کیلئے متعلقہ ادارے کوقابل عمل و ٹھوس منصوبہ بندی تشکیل دینے کی ہدایت
  • وزیرِاعظم کی ملائیشیاء کو گوشت برآمد کرنے کے لیے ٹھوس لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت
  • کراچی: ملیر شاہ لطیف ٹاؤن میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے لڑکی جاں بحق 
  • کراچی یونیورسٹی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخ کردی
  • اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ ججز غیر محفوظ؟ سکیورٹی واپس، ڈی آئی جی کو نوٹس جاری
  • ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سیکیورٹی اچانک واپس،ڈی آئی جی کو شوکاز جاری
  • آئی ایس او پاکستان کا مرکزی تین روزہ ''شہید مقاومت سیمینار '' آج سے شروع ، ملک بھر سے قافلے روانہ