سونیا حسین کا سالگرہ پر نامناسب لباس میں بولڈ ڈانس وائرل؛ تنقید کی زد میں آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
خوبصورت اور ابھرتی ہوئی اداکارہ سونیا حسین نے ساتھی فنکاروں اور دوستوں کے ہمراہ اپنی سالگرہ منائی جس میں خوب پارٹی کی گئی۔
وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سونیا حسین بولڈ انداز میں ڈانس بھی کر رہی ہیں۔ تقریب کے شرکا بھی محو رقص ہیں۔
سونیا حسین نے تقریب میں دو لباس زیب تن کیے اور دونوں ہی قابل اعتراض تھے جب کہ برتھ ڈے پارٹی کے دیگر شرکا بھی ماڈرن فیشن کے اعتبار سے لباس پہنے ہوئے تھے۔
سونیا حسین نے پہلے بے بی پنک آف شولڈر گاؤن پہنا جبکہ کیک کاٹنے کے لیے انھوں نے آرمی گرین آف شولڈر ڈریس کا انتخاب کیا۔
تقریب میں منشا پاشا، ژالے، عمر عالم، اعجاز اسلم اور حسن رضوی سمیت دیگر قریبی دوست و احباب شریک تھے۔
A post common by Entert, Sports Travel (@pakistan_showbiz)
ان ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین نے اخلاقیات، مذہبی شعور اور فلسطین میں جاری صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے سخت الفاظ میں ناراضگی کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ سونیا حسین کی سالگرہ 15 جولائی کو ہوتی ہے تاہم یہ ویڈیو اب وائرل ہورہی ہے جس کے بارے میں تاحال سونیا حسین کا ردعمل سامنے نہیں آیا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: سونیا حسین
پڑھیں:
کرکٹ آسٹریلیا نے ایشز سیریز کی 150 سالگرہ کیلئے تیاریاں شروع کر دیں
دنیائے کرکٹ کے دو روایتی حریفوں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز ایشز کی 150 ویں سالگرہ انتہائی شان و شوکت اور یادگار انداز میں کرانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے۔ یہ میچ 2027 میں 11 سے 17 مارچ تک میلبرن کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔
کرکٹ آسٹریلیا نےمیچ کے لیے ابھی سے تیاریاں شروع کردیں ہیں۔ میزبان کرکٹ بورڈ نے تاریخی میچ میں تماشائیوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کے سبب پہلی مرتبہ ٹکٹوں کی قرع اندازی کا فیصلہ کیا ہے۔ مزید برآں بورڈ نےآسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے معروف بلےباز گریک چیپل انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کپتان سیر آئن بوتھم کے ہمراہ میچ کی تفصیلات بیان کرنے کے لیےمشترکہ میڈیا بریفنگ کا اہتمام کیا ہے۔
واضح رہے کہ تاریخ کا پہلا ٹیسٹ میچ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن کرکٹ گراؤنڈ پر1877 میں 15 سے 19 مارچ کھیلا گیا تھا۔چار روزہ میچ میں آسٹریلیا کی قیادت ڈیو گریگوری نے کی تھی جبکہ انگلینڈ کے کپتان جیمز للیوائٹ جونیئر تھے۔کھیل کا ایک دن بارش کی نظر ہو جانے کے باوجود ٹیسٹ کرکٹ کا یہ تاریخی میچ آسٹریلیا نے 45 رنز سے اپنے نام کیا تھا۔ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگزمیں 245 رنز اسکور کیے تھے، چارلس بینرمین نے ناقابل 165 رنز بنا کر ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی سنچری بھی بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 196 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ہیری جپ نے 63 رنز کے ساتھ مزاحمت کی تھی۔آسٹریلیا دوسری باری میں104 رنز ہی جوڑ سکا تھا۔ تاہم، انگلینڈ کی ٹیم کامیابی کے لیے ملنے والے 154 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 108 رنز بناپائی تھی۔ اس میچ نے ایشز سیریز کی بنیاد بھی رکھی لیکن ایشز کا تصور 1882 میں وجود میں آچکا تھا۔