معروف کامیڈین اور اداکار شکیل صدیقی نے پاکستان میں فیملی ولاگنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے نوجوان نسل کےلیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’تفریح کے نام پر ماؤں اور بہنوں کو بلاوجہ دکھایا جا رہا ہے، جو کہ درست عمل نہیں ہے۔‘‘

شکیل صدیقی نے واضح کیا کہ اگر ماں کو کچن میں کھانا بناتے دکھایا جائے تو یہ قابل قبول ہے، لیکن موجودہ ولاگنگ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ حدود سے تجاوز ہے۔ انہوں نے اپنے ذاتی تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ’’میرا 12 سالہ بیٹا بھی فیملی ولاگز دیکھتا ہے، جس پر مجھے شدید فکر ہے۔ جب میں اسے یہ ولاگز دیکھتے ہوئے دیکھتا ہوں تو فون لے لیتا ہوں، کیونکہ یہ سلسلہ رکنا چاہیے۔‘‘

اداکار نے پاکستانی فلم انڈسٹری کے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’اگر کراچی کو ابتدا ہی سے مرکز بنایا جاتا تو شاید انڈسٹری زوال کا شکار نہ ہوتی۔‘‘ انہوں نے ناقص ڈبنگ اور غیر ذمے دارانہ پروڈکشن کے فیصلوں کو فلمی صنعت کی تباہی کی بڑی وجہ قرار دیا۔

شکیل صدیقی نے اس تاثر کو بھی رد کیا کہ پاکستان میں کامیڈینز کی عزت نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ’’مجھے اس ملک میں بے پناہ محبت ملی، جس کی بدولت بیرون ملک بھی مواقع ملے۔ اگر یہاں عزت نہ ملتی تو دنیا بھر میں پرفارم کرنے کے لیے ٹکٹ اور ویزا کون دیتا؟‘‘

انہوں نے اپنے کیریئر کے چند فیصلوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ٹی وی پر زیادہ کام مواقع کی کمی اور معیاری کردار نہ ملنے کی وجہ سے کیا۔‘‘
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شکیل صدیقی انہوں نے

پڑھیں:

کراچی، سائیٹ ایریا میں بجلی کا تار چوری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے شخص جاں بحق

کراچی:

شہر قائد کے سائیٹ ایریا میں حبیب بینک پل کے قریب بجلی کا تار چوری کرنے کی کوشش کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔

چھیپا ریسکیو حکام کے مطابق، متوفی کی عمر تقریباً 26 سال ہے جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص حلیے سے نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت کے لیے کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت و دیگر کا عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
  • مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی ڈاکٹر نبیہا علی پر کڑی تنقید
  • مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی ڈاکٹر نبیحہ پر کڑی تنقید
  • بچن فیملی ایک ساتھ دو گھڑیاں کیوں پہنتی ہے؟
  • سینیٹر عرفان صدیقی شدید علیل، آئی سی یو میں زیر علاج
  • سینیٹر عرفان صدیقی شدید علیل
  • سینیٹر عرفان صدیقی شدید علیل، آئینی ترمیم کیلئے ووٹ نہیں دیں گے
  • سینیٹر عرفان صدیقی شدید علیل، آج 27 ویں آئینی ترمیم کیلئے ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے
  • کراچی، سائیٹ ایریا میں بجلی کا تار چوری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے شخص جاں بحق
  • سکھر: ایک محنت کش موٹر سائیکل کے پارٹس کو رنگ کرتے ہوئے