اسرائیلی فوج کا صنعا پر بڑا حملہ، حوثیوں کے 11 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
یمن کے دارالحکومت صنعا پر اسرائیلی فوج نے شدید بمباری کی ہے جس میں انصاراللہ (حوثی) رہنماؤں کے مراکز اور ہتھیاروں کے گوداموں سمیت 11 مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ کارروائی حوثیوں کی جانب سے اسرائیل کے ساحلی شہر ایلات (ام الرشراش) پر ڈرون حملے کے ایک دن بعد کی گئی۔ ڈرون حملے میں 20 سے زائد اسرائیلی زخمی ہوئے تھے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق بمباری میں حوثیوں کے جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹرز، سکیورٹی اور انٹیلی جنس کمپاؤنڈز اور فوجی کیمپ شامل تھے۔ وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ “ہم نے صنعا میں حوثی دہشت گرد تنظیم کے کئی ٹھکانوں پر طاقتور وار کیا ہے۔”
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ حملے صنعا کے جنوبی اور مغربی حصوں پر اس وقت ہوئے جب حوثی رہنما عبدالملک الحوثی کی ریکارڈ شدہ تقریر نشر کی جا رہی تھی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایلون مسک کے والد نے اپنے 5 بچوں کو جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا؛ نیویارک ٹائمز
دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک ایلون مسک کے والد ایرول پر ان کے اپنے بچوں نے جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کردیئے۔
نیویارک ٹائمز کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دستاویزات اور خاندان کے افراد کے بیانات سے ثابت ہوا کہ ایرول مسک کے خلاف ان کے 5 بچوں نے جنسی ہراسانی کے الزام عائد کیے ہیں۔
پہلا واقعہ 1993 میں سامنے آیا جب ان کی 4 سالہ سوتیلی بیٹی نے الزام لگایا کہ ایرول مسک نے مجھے نامناسب انداز میں چھوا تھا۔
ایک دہائی بعد جب وہ 14 سال کی ہوئیں تو اسی لڑکی نے بتایا کہ میں نے ایرول کو اپنا زیرجامہ سونگھتے ہوئے پکڑا تھا۔
دیگر اہل خانہ نے بھی الزام لگایا کہ ایرول نے اپنی دو بیٹیوں اور ایک سوتیلے بیٹے کو بھی ہراساں کیا۔
اسی طرح 2023 میں بھی ایک سماجی کارکن اور خاندان کے افراد نے اس وقت مداخلت کی جب ایرول کے پانچ سالہ بیٹے نے کہا کہ میرے والد نے جسم کو نامناسب طور پر چھوا۔
جنسی ہراسانی کے ان الزامات پر قریبی رشتہ داروں نے ایلون مسک سے بھی مدد طلب کی تھی اور بعض مواقع پر ایلون مسک نے مداخلت بھی کی۔
جس کے بعد سے ایلون مسک کے اپنے والد کے ساتھ تعلقات مسلسل 30 سال سے خراب ہوتے رہے اور آج بھی ایلون مسک کے لیے ایک حساس مسئلہ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ والد کی ان حرکات کی وجہ سے ایلون کو بار بار جنوبی افریقا جانا پڑتا ہے جہاں ایلون پیدا ہوئے اور جہاں ان کے والد اب بھی مقیم ہیں۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ایلون مسک اور ان کے والد کے درمیان تعلقات میں شدید بگاڑ کا باعث بننے والے یہ الزامات اب کئی نسلوں پر محیط خاندانی المیہ بن چکا ہے۔