Islam Times:
2025-09-26@01:23:18 GMT

اسرائیل کا یمن پر حملہ، صنعا پر بمباری

اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT

اسرائیل کا یمن پر حملہ، صنعا پر بمباری

اسرائیلی میڈیا نے بھی یمنی سرزمین پر صیہونی حکومت کے نئے سرے سے حملے اور صنعا پر بمباری کی تصدیق کی ہے۔ صنعا کے کچھ رہائشی علاقوں میں 11 دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، لیکن یمن غزہ کی حمایت میں ثابت قدم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی افواج نے غزہ کے مظلوموں کی حمایت اور صیہونی علاقوں میں یمن کے کامیاب حملوں کے جواب میں صنعا پر بمباری کی ہے۔ صیہونی حکومت نے ایک بار پھر یمنی سرزمین پر حملہ کیا جس کے دوران صنعا کو حکومت کے جنگی طیاروں نے نشانہ بنایا۔ اسرائیلی میڈیا نے بھی یمنی سرزمین پر صیہونی حکومت کے نئے سرے سے حملے اور صنعا پر بمباری کی تصدیق کی ہے۔ صنعا کے کچھ رہائشی علاقوں میں 11 دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، لیکن یمن غزہ کی حمایت میں ثابت قدم ہے۔ واضح رہے کہ اس حملے کے جواب میں یمن نے اسرائیل پر میزائل حملہ کیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

ہم اسرائیل کی سلامتی کی حمایت کرتے ہیں، انگلینڈ

انگلینڈ کی وزیر خارجہ نے بدھ کی صبح دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ ایک فلسطینی ریاست فلسطینی عوام کا جائز حق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انگلینڈ کی وزیر خارجہ نے بدھ کی صبح دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ ایک فلسطینی ریاست فلسطینی عوام کا جائز حق ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، ایویٹ کوپر نے کہا کہ ہم برطانیہ کے تاریخی فیصلے کی تصدیق کرتے ہیں جس کے تحت فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست فلسطینی عوام کا حق ہے۔ فلسطین کو تسلیم کرنا بہتر مستقبل کے حصول کا راستہ ہے۔ نیٹ ورک الجزیرہ کے مطابق، کوپر نے کہا کہ غزہ میں انسانی المیہ بڑھ رہا ہے اور نیتن یاہو کی کابینہ جنگ کو مزید شدت دے رہی ہے اور امداد کے داخلے میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔ وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ہم اسرائیل اور اس کے عوام کی سلامتی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ حماس فلسطین کی حکومت میں مستقبل میں کوئی کردار نہیں رکھتی۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کی غزہ اور صنعا پر شدید بمباری،24 میں170 حملے ،83 فلطینی شہید
  • یمن کا اسرائیل پر میزائل حملہ، بی گورین ائیرپورٹ بند
  • یمن کے دارالحکومت پر اسرائیلی بمباری، رہائشی علاقے ملبے کا ڈھیر
  • اسرائیل کے یمن کے 13 مقامات پر فضائی حملے
  • نقل مکانی کرتے فلسطینیوں پر صیہونی حملے، 59 شہید،درجنوں زخمی
  • گروسی امریکہ و اسرائیل کیلئے جاسوسی میں مشغول ہے، دنیا کی سب سے بڑی صیہونی لابی کا برملاء اعتراف
  • ایران کیساتھ مذاکرات کسی فوجی کارروائی میں رکاوٹ نہیں بلکہ جنگ کی ایک شکل ہیں، صیہونی ٹی وی
  • ہم اسرائیل کی سلامتی کی حمایت کرتے ہیں، برطانیہ
  • ہم اسرائیل کی سلامتی کی حمایت کرتے ہیں، انگلینڈ