یومِ آزادی اور ’معرکۂ حق‘ کی گرینڈ تقریب، ترکیہ و آذربائیجان کے فوجی دستوں کی شمولیت
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
یومِ آزادی اور ’معرکۂ حق‘ میں تاریخی فتح کی مناسبت سے خصوصی گرینڈ تقریب آج رات 8 بجے جناح اسپورٹس اسٹیڈیم، اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:معرکہ حق جشن آزادی تقریبات، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا
ذرائع کے مطابق تقریب کے مہمانِ خصوصی صدرِ پاکستان ہوں گے جبکہ وزیرِاعظم اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوں گے۔
قومی و غیر ملکی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔ تقریب میں خصوصی ملی و ثقافتی پروگرام، تینوں مسلح افواج کی پریڈ، اور فضائی مظاہرہ بھی شامل ہوگا۔
اس موقع پر وزیرِاعظم ’معرکۂ حق‘ مونومنٹ کی رونمائی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق آزادی کی تقریبات میں دوست ممالک ترکیہ اور آذربائیجان کے فوجی دستے بھی حصہ لیں گے جبکہ آرمی اسکول آف میوزک خصوصی بینڈ پرفارمنس پیش کرے گا۔
یومِ آزادی اور ’معرکۂ حق‘ کی اس تقریب میں عوام کا جوش و خروش عروج پر ہے۔ تقریب براہِ راست پی ٹی وی سے نشر کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آذربائیجان اسلام اباد ترکیہ معرکہ حق یوم آزادی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد ترکیہ معرکہ حق یوم ا زادی
پڑھیں:
اسلام آباد پولیس کا گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن
اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ کے مختلف علاقوں میں پولیس کا گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن، 75 افراد، 15 گھروں اور 5 دکانوں کو چیک کیا گیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایس پی سٹی زون کی سپر وژن میں آپریشن کیا گیا، سرچ آپریشن میں لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا۔
سرچ آپریشن کے دوران گھروں اور دکانوں کے ساتھ ساتھ 40 موٹر سائیکلوں اور 30 گاڑیوں کو بھی چیک کیا گیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کا مقصد علاقے میں جرائم کا سدباب کرنا ہے۔