نہانا صبح بہتر یا رات کو، یا ایک اور کام بھی ضروری؟
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
دن کا آغاز تازگی سے کریں یا دن بھر کی تھکن کو دھو ڈالیں؟ یہ وہ سوال ہے جو شاید لوگوں کو 2 بڑے گروہوں میں تقسیم کر دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انسانی دماغ میں فاصلہ ناپنے کا نظام دریافت، یہ قدرتی گھڑی کیسے کام کرتی ہے؟
کچھ افراد صبح نہانا پسند کرتے ہیں اور کچھ رات سونے سے پہلے شاور لیتے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ صحت کے لیے کون سا وقت بہتر ہے؟
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کہتے ہیں کہ شاور لینے کا بنیادی فائدہ جلد سے پسینہ، چکنائی، گرد و غبار اور آلودگی کو ہٹانا ہے۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ اگر آپ رات کو نہاتے ہیں تو دن بھر کی گندگی اور جراثیم کو بستر میں لے جانے سے بچ سکتے ہیں لیکن یہ معاملہ اتنا سادہ نہیں۔
مزید پڑھیے: اکثر افراد کو درپیش ’دماغی دھند‘ کیا ہے، قابو کیسے پایا جائے؟
ماہر مائیکرو بایالوجی پریمروز فری اسٹون کے مطابق کہ رات کو شاور لینے سے آپ بستر میں صاف حالت میں جاتے ہیں لیکن نیند کے دوران بھی جسم پسینہ خارج کرتا ہے اور ہزاروں جلدی خلیے جھڑتے ہیں جو گرد کے کیڑوں کے لیے بہترین غذا بنتے ہیں۔
یعنی اگر آپ بستر کی چادریں اور تکیے کے غلاف باقاعدگی سے نہیں دھوتے تو رات کو نہانے کا فائدہ محدود ہو جاتا ہے۔
بستر کی صفائی زیادہ اہمیونیورسٹی آف ہل (برطانیہ) سے وابستہ ڈاکٹر ہولی ولکنسن کا کہنا ہے کہ اگر آپ نہا کر بھی گندے بستر میں سوتے ہیں تو وہ جراثیم، مٹی اور گرد آپ کے جسم تک واپس پہنچ سکتے ہیں۔ لہٰذا بستر کو صاف رکھنا اکثر شاور سے بھی زیادہ اہم ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: ’اور کیسے ہیں؟‘ کے علاوہ بھی کچھ سوال جو آپ کو لوگوں کے قریب لاسکتے ہیں!
گندے بستر میں سونے سے الرجی، سانس کی بیماریاں اور بعض اوقات جلدی انفیکشن کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔
بہتر نیند کے لیے رات کا شاوررات کو شاور لینے کے کچھ اور فوائد بھی ہیں۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سونے سے ایک یا 2 گھنٹے پہلے گرم پانی سے نہانا نیند کو بہتر بنا سکتا ہے۔
ایک میٹا اینالسز کے مطابق 10 منٹ کا گرم شاور نیند لانے میں مدد دیتا ہے کیونکہ جسم کا درجہ حرارت بڑھنے کے بعد جیسے ہی گرتا ہے دماغ کو سونے کا سگنل ملتا ہے۔
فیصلہ آپ پر ہےفری اسٹون کا جھکاؤ صبح کے شاور کی طرف ہے تاکہ رات کی نمی، پسینہ اور جراثیم کو دور کر کے دن کا آغاز صاف ستھرا کیا جائے۔
دوسری جانب، ولکنسن کہتی ہیں اگر آپ دن میں ایک بار نہا رہے ہیں تو یہ اتنا اہم نہیں کہ آپ صبح نہاتے ہیں یا رات کو بلکہ اصل بات یہ ہے کہ جسم کے اہم حصوں کو صاف رکھا جائے۔
یہ بھی پڑھیے: پھیپھڑے صحت کا راز کھولتے ہیں، ان کی کاردکردگی خود کیسے چیک کی جائے؟
انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کا کام ایسا ہے جس میں جسم زیادہ گندا ہوتا ہے (جیسے کھیتوں میں کام یا تعمیراتی کام) تو شام کو نہانا بہتر ہے۔
رات کو نہانابستر میں صفائی کے ساتھ سونے کے لیے بہتر نیند میں مدد دے سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: کیا بار بار اعضا کی پیوندکاری سے انسان امر ہو سکتا ہے؟شی جن پنگ اور پیوٹن کےدرمیان غیر متوقع گفتگو
صبح کے وقت نہانا رات کے پسینے، چکنائی اور جراثیم سے نجات دلاکر دن بھر کی تازگی کے لیے مفید ہے اور اسی طرح رات کا نہانا بھی سودمند ہے لیکن اصل بستر کو صاف رکھنا اور روزانہ جسم کی صفائی کرنا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
رات نہانا صبح نہانا نہانے کا بہترین وقت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: رات نہانا صبح نہانا نہانے کا بہترین وقت سکتا ہے اگر آپ رات کو کے لیے
پڑھیں:
سربراہ حزب اللہ کی سعودی عرب سے تعلقات بہتر کرنے اور اسرائیل کے خلاف اتحاد کی اپیل
BEIRUT:لبنان کی مزاحتمی تحریک حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نعیم قاسم نے سعودی عرب سے اپیل کی ہے کہ ان کے ساتھ تعلقات بہتر کریں اور اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ قائم کریں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے اسرائیل کی جانب سے شمالی لبنان پر تازہ حملوں کے بعد سعودی عرب سے مل کر لڑنے کی اپیل کی ہے۔
نعیم قاسم نے سعودی عرب پر زور دیا کہ وہ حزب اللہ کے ساتھ نئے باب کا آغاز کریں جو تین اصولوں تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور تحفظات دور کرنے، اسرائیل کو دشمن تسلیم کرنے اور ماضی کے اختلافات کو ختم کردیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ مزاحمتی ہتھیار صرف اسرائیل کے خلاف ہیں نہ کہ لبنان، سعودی عرب یا دنیا کے کسی اور ملک یا مقام کے خلاف ہیں۔
حزب اللہ کے سربراہ نے خبردار کیا کہ ان کی تنظیم پر دباؤ سے صرف اسرائیل کو فائدہ ہوگا اور اگر اس کو ختم کیا گیا تو پھر باری دوسری ریاستوں کی آئے گی۔
نعیم قاسم نے اسرائیل کو پہلے برطانیہ اور اب امریکا کی نوآبادیات سے تعبیر کیا اور بربریت کی انتہا کو پہنچنے کا مرتکب قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو جرائم کرنے کے لیے امریکا کی مکمل حمایت حاصل ہے اور یہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سافٹ وار، پابندیاں اور معاہدہ ابراہم تمام حربے امریکا اور اسرائیل کو فوری اور فیصلہ کن فتح دلانے میں ناکام ہوئے ہیں اور اب کے لیے نسل کشی ہی واحد حل بن گئی ہے۔
نعیم قاسم نے کہا کہ اسرائیل کا 9 ستمبر کو قطر پر حملہ ایک ٹرننگ پوائنٹ ہے اور قطر پر حملے کے بعد جو نتائج ہوں وہ اس سے پہلے والے نتائج سے مختلف ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب امریکا یہ قرار دیا کہ وہ اسرائیل کے مفادات کے لیے کام کرتا ہے تو کیسے ہم کسی امریکی یا غیرامریکی منصوبے پر اعتماد کرسکتے ہیں یا پھر رعایت پر رعایت کیسے تسلیم کرسکتے ہیں۔
حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ امریکا نومبر 2024 ہوئے جنگ بندی معاہدے کی شرائط کے تحت لبنان پر حزب اللہ کو غیرمسلح کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔
نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ مضبوط پوزیشن پر مذاکرات کے لیے تیار ہے اور اسرائیلی قبضے کے خلاف مزاحمت کا عزم غیرمتزلزل ہے اور سرزمین سے اسرائیلی فورسز کا اخراج اور آزادی بنیادی مقصد ہے۔
قبل ازیں سعودی عرب نے قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کا معاہدہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی گزشتہ کئی برسوں سے جاری ہیں جو ایران اور سعودی عرب پرانی چپقلش کا حصہ ہے کیونکہ حزب اللہ پشت پناہی ایران کر رہا تھا۔
سعودی عرب نے حزب اللہ کو 2016 میں دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا اور شام میں اس وقت کے صدر بشاالاسد کو تعاون کرنے، خانہ جنگی میں ملوث ہونے اور یمن کے حوثیوں کی مدد کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔