data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250928-01-9

لاہور (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی شوریٰ نے الیکشن کمیشن اور الیکشن ٹریبونل کی تشکیل نو کردی۔اجلاس کی صدارت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم
الرحمن نے کی۔ شوریٰ کے اراکین کی رائے کے مطابق راشد نسیم الیکشن کمیشن کے صدر جبکہ ڈاکٹر عطا الرحمن،انجینئر اخلاق احمد،ذکر اللہ مجاہد اور بلال قدرت بٹ الیکشن کمیشن کے ارکان ہوںگے۔سید شاہد ہاشمی الیکشن ٹربیونل کے صدر اور نصراللہ رندھاوا،ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ،سیف الدین ایڈووکیٹ اور محمد اویس قاسم تلہ الیکشن ٹربیونل کے ارکان ہونگے۔جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ ہر دو اداروں کے ذمے داران دستور کے مطابق بطریق احسن اپنی ذمے داریاں ادا کریںگے۔
تشکیل نو

راصب خان نمائندہ جسارت.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی الیکشن کمیشن

پڑھیں:

نارتھ ناظم آباد میں سیرت النبیﷺ کانفرنس کی تیاریاں، دعوت نامے تقسیم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (پ ر) جماعت اسلامی ضلع وسطی کی اتوار 28 ستمبر کی سیرت النبیﷺ کانفرنس کے لیے انتظامی کمیٹیوں نے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ علما کرام، مساجد کے ائمہ حضرات، عوامی بلدیاتی کمیٹیوں کے ارکان اور معزز شخصیات کو دعوت نامے دیے گئے۔ جماعت اسلامی ضلع وسطی کے سیکرٹری سہیل زیدی، نائب امیر عرفان حسن، مشیر الاسلام اور جے آئی یوتھ کے شارق جعفری نے نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی کی طیبہ مسجد سے متصل پارک کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔ سیرت کانفرنس سے مفتی منیب الرحمان، شجاع الدین شیخ اور ڈاکٹر اسامہ رضی خطاب کریں گے۔ خواتین کے لیے نشستوں کا الگ انتظام ہوگا۔

خبر ایجنسی گلزار

متعلقہ مضامین

  • نارتھ ناظم آباد میں سیرت النبیؐ کانفرنس آج ہوگی
  • محسن نقوی نے ایک بار پھر رونالڈو کی وڈیو شیئر کردی
  • سجاول،امیرجمعیت اہلحدیث سندھ کے امیر کی اہلیہ انقال کرگئیں
  • ماتلی،سنی ایکشن کمیٹی کا احتجاج
  • سکھر،پنوعاقل میں پولیس کارروائی
  • نارتھ ناظم آباد میں سیرت النبیﷺ کانفرنس کی تیاریاں، دعوت نامے تقسیم
  • صوبائی امیر کاشف سعید شیخ کی قیادت میں جماعت اسلامی سندھ کا وفد مرکزی نائب امیر و ناظم اجتماع عام لیاقت بلوچ سے ملاقات کررہاہے
  • اجتماع عام جماعت اسلامی، سکھر میں  کل امرا اضلاع کااجلاس طلب
  • پیپلز پارٹی ”ڈاکوؤں کی انجمن“ بن چکی، دھاندلی میں  الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ سہولت کار ہیں، منعم ظفر