یوم آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب، 2 اسلامی ممالک کے فوجی دستوں کا مارچ پاسٹ
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
فوٹو: اسکرین گریب : پی ٹی وی
یوم آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب میں 2 اسلامی ممالک کے فوجی دستوں نے مارچ پاسٹ کیا۔
اسلام آباد کے جناح اسپورٹس اسٹیڈیم میں ہونے والی تقریب میں مسلح افواج نے پریڈ اور فضائی مظاہرہ کیا، صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف، تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہیں۔
تقریب میں ایس ایس جی کمانڈوز نے مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا، دوست ممالک کے فوجی دستوں نے بھی مارچ پاسٹ کیا۔
یوم آزادی اور معرکہ حق کی تقریب میں آذربائیجان کی افواج کے دستے نے مارچ پاسٹ کیا، ترکیہ کے فوجی دستے نے بھی تقریب میں مارچ پاسٹ کیا۔
تقریب میں وفاقی کابینہ کے ارکان، قومی اسمبلی اور سینیٹ ارکان، دوست ممالک کے سفراء اور شہری بھی شریک ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مارچ پاسٹ کیا ممالک کے کے فوجی
پڑھیں:
صدر آصف علی زرداری کی پولینڈ کے 107ویں یوم آزادی پر پولش حکومت اور عوام کو مبارک باد
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پولینڈ کے 107ویں یومِ آزادی کے موقع پر پولینڈ کی حکومت اور عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔
صدرِ مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان 1962ء سے باہمی احترام اور تعاون پر مبنی دوستانہ تعلقات قائم ہیں، جو وقت کے ساتھ ساتھ تجارت، دفاع، تعلیم اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں تک پھیل چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور پولینڈ کے تعلقات میں نیا سنگِ میل، باہمی تعاون، تجارت اور امن پر اتفاق
صدر زرداری نے جولائی 2025 میں وارسا میں ہونے والی سیاسی مشاورت کے 9ویں دور کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک توانائی، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔
صدرِ مملکت نے پاک فضائیہ کے ابتدائی برسوں میں پولش انجینئروں، پائلٹوں اور ٹیکنیشنز کے قابلِ قدر کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور پولینڈ میں افرادی قوت کے تبادلے پر تعاون بڑھانے پر اتفاق
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان باہمی تعلقات آئندہ برسوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔
آخر میں صدر زرداری نے پولینڈ کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں