سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فائنل کو صوبے کے 6 بڑے شہروں میں بڑی اسکرینز پر براہِ راست دکھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:آفریدی بمقابلہ ابھیشیک، ایشیا کپ فائنل کا فیصلہ کن معرکہ؟

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کا فیصلہ کن معرکہ آج دبئی میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ فائنل میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔

گرین شرٹس میدان میں جیت کے عزم کے ساتھ اترنے کے لیے تیار ہیں، جبکہ شائقین پرجوش انداز میں اپنی ٹیم کی فتح کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہدف ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنا، تنقید سے فرق نہیں پڑتا: سلمان علی آغا

وزیر کھیل سندھ نے بتایا کہ کراچی میں سندھ یوتھ کلب گلستان جوہر اور حیدرآباد میں سندھ اسپورٹس بورڈ ہاسٹل میں میچ دکھایا جائے گا۔

اسی طرح گھوٹکی کے علی محمد خان مہر اسپورٹس کمپلیکس اور شہید بینظیرآباد کے بلاول اسپورٹس کمپلیکس میں بھی بڑی اسکرینز نصب کی جائیں گی۔

میرپورخاص کے شہید محترمہ بینظیر بھٹو گاما اسٹیڈیم اور لاڑکانہ کے کھڑا کمپلیکس میں بھی شائقین کرکٹ پاک–بھارت فائنل کا براہِ راست لطف اٹھا سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسکرین ایشیا کپ فائنل دبئی سندھ وزیر کھیل.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایشیا کپ فائنل وزیر کھیل ایشیا کپ

پڑھیں:

ایشیا کپ: سری لنکا کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ کا تاج، فیصلہ آج، پاکستان انتقام کیلئے بے تاب، بھارت ہیٹ ٹرک کیلئے تیار
  • سندھ حکومت کا صوبے کے 6 بڑے شہروں میں بڑی اسکرین پر پاک بھارت میچ دکھانےکا اعلان
  • ایشیا کپ فائنل: ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا، پاکستان اور بھارت آج دبئی میں مدمقابل ہوں گے
  • ایشین کرکٹ چیمپئن کا فیصلہ آج، پاکستان، بھارت مدمقابل
  • ایشیا کپ فائنل: شہر کے مختلف مقامات پر بڑی اسکرینز لگائی جائیں گی
  • آفریدی بمقابلہ ابھیشیک، ایشیا کپ فائنل کا فیصلہ کن معرکہ؟
  • کیمبرج نے پہلی بار پاکستانی طلبہ کے لیے آنسر اسکرپٹ دکھانے کا سلسلہ شروع کردیا
  • ایشیا کپ: سری لنکا کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • ایشیا کپ: بھارت کیخلاف فائنل سے قبل ہیڈ کوچ کا اہم بیان