ڈی جی رینجرز سندھ کا جامعہ الرشید کراچی کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد شمریز نے جامعہ الرشید احسن آباد کا دورہ کیا جہاں دارالعلوم کے سربراہ مفتی عبدالرحیم اور جامعہ کی انتظامیہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز کو جامعہ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا گیا اور تعلیمی و فلاحی سرگرمیوں سے آگاہ کیا گیا۔طلبا سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی نظریاتی ریاست ہے جس کے قیام کے لیے ہمارے آباو اجداد نے عظیم قربانیاں دیں۔ قومی سلامتی اور ترقی کا تقاضہ ہے کہ ادارے اور افراد اجتماعی سوچ کے ساتھ ملک کو مضبوط بنانے کے لیے کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ جامعہ الرشید دینی و دنیاوی تعلیم کو یکجا کر کے اہم قومی خدمت انجام دے رہا ہے، ایسے ادارے قومی ضرورت اور دوسروں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ڈی جی رینجرز نے مزید کہا کہ ’’معرکہ حق‘‘ میں کامیابی پوری قوم کی فتح ہے اور سندھ رینجرز سرحدوں کے دفاع کے ساتھ ساتھ امن قائم رکھنے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔اس موقع پر مفتی عبدالرحیم اور طلباء نے افواجِ پاکستان اور رینجرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں امن و امان کے قیام میں سندھ رینجرز کا کردار قابلِ ستائش ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈی جی رینجرز کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔