جامعہ کراچی :جسٹس طارق محمود کی ایل ایل بی کی ڈگری منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250927-01-13
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے طارق محمود ولد قاضی محمد اکرم کا ایل ایل بی کا نتیجہ اور ڈگری منسوخ کردی ہے اور جامعہ کراچی اس نتیجے سے دستبردار ہوگئی ہے۔ یونیورسٹی کے رجسٹرار عمران احمد صدیقی کی جانب سے ڈگری کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں جامعہ کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سینڈیکیٹ
کے منعقدہ 31 اگست 2024 کے اجلاس کی قرارداد 6 کے تحت اور unfairmeans کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں طارق محمود ولد قاضی محمد اکرم ناجائز ذرائع کے استعمال میں پائے گئے اور انہیں 3 سال کیلیے نااہل کیا گیا تھا، وہ کسی بھی کالج یا یونیورسٹی میں داخلہ نہیں لے سکیں گے۔ اس سرکلر کے تحت وہ کسی امتحان میں شریک نہیں ہوں گے جبکہ وہ کبھی بھی اسلامیہ لاء کالج کراچی کے طالب علم بھی نہیں رہے لہٰذا اسسٹنٹ رجسٹرار نے ان کا ایل ایل بی انرولمنٹ نمبر AIL -7124/87 منسوخ کیا۔ سینڈیکیٹ کی اس روداد و فیصلے پر عملدرآمد کے تحت طارق محمود سیٹ نمبر 22857 اور انرولمنٹ نمبر، AIL-7124/87 کا ایل ایل بی کا نتیجہ اور ڈگری منسوخ کی جاتی ہے۔ مذکورہ نوٹیفکیشن وائس چانسلر کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔ فیصلے کی اطلاع اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار، سندھ ہائیکورٹ کے رجسٹرار، چیف سیکرٹری سندھ، سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز، ایچ ای سی پاکستان، سندھ ایچ ای سی، سندھ بار کونسل، پرنسپل اسلامیہ لاء کالج اور متعلقہ اداروں کو بھی دے دی گئی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جامعہ کراچی ایل ایل بی
پڑھیں:
ڈی این اے تحقیق پر نوبیل انعام پانے والے جیمس واٹسن آنجہانی ہوگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ڈی این اے تحقیق پر نوبیل انعام پانے والے سائنسدان جیمس واٹسن 97برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔جیمس واٹسن کی موت کی تصدیق کولڈ اسپرنگ ہاربر لیبارٹری کے ترجمان نے کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جیمس بیماری کے بعد 97 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔جیمس واٹسن نے 1953 ء میں فرانسس کرک اور روزالنڈ فرینکلن کی مدد سے ڈی این اے کی ڈبل ہیلکس ساخت کی تحقیقات کی، جو جینیٹکس اور حیاتیات کی بنیاد بنی، اس کے لیے 1962 میں فزیالوجی یا میڈیسن میں انہیں نوبیل انعام ملا۔ اپنی موت سے قبل ایک انٹرویو میں جیمس واٹسن نے بتایا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں کچھ اہم کام کرنا چاہتے تھے، وہ سچائی کی کھوج میں تھے اور یہی ان کے زندگی کا مقصد تھا۔جیمز ڈی وی واٹسن 6 اپریل 1928 ء کو شکاگو، الینوائے، امریکہ میں پیدا ہوئے۔ وہ 15 سال کی عمر میں یونیورسٹی آف شکاگو میں داخل ہوئے اور 1947 ئمیں بیچلر ڈگری حاصل کی۔ 1950 میں انڈینا یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی تھی۔